بھاری صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہیوی الیکٹریکل انڈسٹریز سے متعلق مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 29 MAR 2022 12:46PM by PIB Delhi

گزشتہ تین سالوں کے دوران بھاری الیکٹریکل آلات کی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے جیسا کہ ذیل میں دیا گیا ہے۔

 

روپے کروڑ میں

2017-18

2018-19

2019-20

2020-21

41,677

52,910

60,698

63,839

 

 

 

 

 

 

مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی طرف سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق، ہیوی الیکٹریکل انڈسٹریز یعنی ٹربائن، جنریٹرز اینڈ روٹیٹنگ مشینوں، ٹرانسفارمرز، سوئچ گیئرز اور کنٹرول گیئرز وغیرہ کی برآمدات میں پچھلے تین سالوں میں اضافہ ہوا ہے۔

اس کے علاوہ، گزشتہ تین سالوں کے دوران کیپٹل گڈز سے متعلق بھارت  کی دیسی مصنوعات کی برآمدات حسب ذیل رہی ہیں:

 

قدر ملین امریکی ڈالر

2018-19

2019-20

2020-21

اپریل۔ جنوری 2021

اپریل۔ جنوری 2022

دیسی مصنوعات کی بھارت کی برآمدات

14323.24

13352.03

11337.87

9020.43

12013.02

 

 

 

 

مندرجہ بالا جدول کے مطابق، پچھلے تین سالوں کے دوران کیپٹل گڈز سے متعلق بھارت  کی دیسی مصنوعات کی برآمدات میں کمی آئی ہے۔ تاہم موجودہ سال یعنی اپریل-جنوری 2022 میں، اس میں گزشتہ مالی سال یعنی اپریل-جنوری 2021 کے مقابلے میں 33 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔ جن اہم مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے ان میں نیوکلیئر ری ایکٹر، انڈسٹریل بوائلر اینڈ  پارٹس، الیکٹرک مشینری اور آلات، آئی سی انجن اور پرزے، ہر قسم کے پمپس، ایئر کنڈیشن اور ریفریجریشن مشینری اور پرزے، صنعتی بھٹی، واٹر ہیٹر اور سینٹری فیوجز اور کمپریشر، ڈیری،   زراعت، فوڈ پروسیسنگ، ٹیکسٹائل، کاغذ، کیمیکل وغیرہ کے لیے انڈسٹریل مشینری۔

دیسی مصنوعات کی برآمد کو فروغ دینے کے لیے، اس وزارت نے دیسی پیداوار کو فروغ دینے اور بھارت  کو عالمی معیار کی مینوفیکچرنگ منزل بنانے کے لیے درج ذیل دو اسکیمیں شروع کی ہیں:-

i)  آٹوموبائل اور آٹو  کل پرزوں کے لیے پروڈکشن لنکڈ انسینٹیو (پی ایل آئی) اسکیم - مرکزی کابینہ نے 15 ستمبر 2021 کو آٹوموبائل اور آٹو کل پرزوں کے لیے پی ایل آئی اسکیم کو منظوری دی  تھی  تاکہ 25938 کروڑ روپے کی لاگت سے ایڈوانسڈ آٹوموٹیو ٹیکنالوجی پروڈکٹس کی تیاری کی ترغیب دی جائے گی اور آٹوموٹیو مینوفیکچرنگ ویلیو چین میں سرمایہ کاری کو راغب کیا جائے گا۔ اس کے بنیادی مقاصد میں لاگت کی معذوری پر قابو پانا، بڑے پیمانے   کی معیشتیں بنانا اور جدید آٹو موٹیو ٹیکنالوجی مصنوعات کے شعبوں میں ایک مضبوط سپلائی چین بنانا شامل ہے۔ اندازہ لگایا گیا ہے کہ پانچ سالوں کی مدت میں، آٹوموبائل اور آٹو کل پرزوں  کی صنعت کے لیے پی ایل آئی اسکیم   42500 کروڑ سے زیادہ کی تازہ سرمایہ کاری ، 2.3 لاکھ کروڑ  روپے سے زیادہ کی اضافی  پیداوار کو راغب کرے گی اور 7.5 لاکھ سے زیادہ  اضافی ملازمتوں کے مواقع پیدا کرے گی۔

یہ اسکیم آٹوموبائل انڈسٹری کو ویلیو چین کو اعلیٰ ویلیو ایڈڈ مصنوعات میں منتقل کرنے اور عالمی آٹو موٹیو تجارت میں بھارت کے حصہ کو بڑھانے میں سہولت فراہم کرے گی۔ مراعات کا اطلاق گھریلو اور برآمداتی فروخت پر ہوتا ہے۔

ii) پی ایل آئی اسکیم ’نیشنل پروگرام آن ایڈوانسڈ کیمسٹری سیل (اے سی سی) بیٹری سٹوریج‘: اے سی سی کے لیے پی ایل آئی اسکیم کو مرکزی کابینہ نے 12 مئی 2021 کو منظوری دے دی تھی  اور اس اسکیم کو  بھارت میں گیگا اسکیل کے نفاذ کے لیے 9 جون  2021 کو نوٹیفائی کیا گیا تھا۔  اس اسکیم کے ذریعے حکومت ہند  کا ارادہ ممکنہ سرمایہ کاروں ،  گھریلو  اور بیرون ملک ، دونوں کو  راغب کرنا ہےکہ وہ ایسے گیگا اسکیل اے سی سی  مینوفیکچرنگ  مراکز قائم کریں جس میں زیادہ  ویلیو ایڈیشن  اور کوالٹی آؤٹ پر  زور دیا گیا۔

بھاری صنعتوں کی وزارت (ایم ایچ آئی)  2014  سے ’’انڈین کیپٹل گڈز سیکٹر میں مسابقت میں اضافہ‘‘ کی اسکیم کو بھی نافذ کر رہی ہے تاکہ ٹیکنالوجی کی ترقی کی حوصلہ افزائی کی جا سکے اور کیپٹل گڈز سیکٹر میں مینوفیکچرنگ انفرا اسٹرکچر کو گھریلو اور برآمداتی مقاصد کے لیے بڑھایا جا سکے۔

مندرجہ بالا کوششوں کو بڑھانے کے لیے، ایم ایچ آئی نے 25 جنوری 2022 کو انڈین کیپیٹل گڈز سیکٹر فیز-II میں مسابقت کو بڑھانے کی اسکیم نوٹیفائی کی ہے۔

یہ معلومات بھاری صنعتوں کے وزیر مملکت جناب کرشن پال گرجر نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ م م ۔ ن ا۔

U- 3408                          


(ریلیز آئی ڈی: 1810887) وزیٹر کاؤنٹر : 171
یہ ریلیز پڑھیں: English , Bengali , Tamil