کامرس اور صنعت کی وزارتہ
ہندوستان کا مقصد دنیا کا سب سے بڑا اسٹارٹ اپ ہب بننا ہے: جناب پیوش گوئل
ہندوستان / متحدہ عرب امارات کے تعلقات 21 ویں صدی کے لئے اہم شراکت دار ثابت ہوں گے
Posted On:
28 MAR 2022 6:06PM by PIB Delhi
تجارت وصنعت ، امور صارفین اور خوراک اور سرکاری نظام تقسیم اور ٹکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے آج کہا کہ ملک دنیا میں سب سے بڑا اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم بننے کی خواہش رکھتا ہے۔
ابوظہبی ، یو اے ای میں ‘گیٹ وے ٹو گروتھ – راؤنڈ ٹیبل آن انڈین اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم’ کے عنوان پر منعقدہ ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جناب گوئل نے بتایا کہ آج ہم تیسرے سب سے بڑے اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم ہیں لیکن ہماری خواہش، دنیا کا نمبر ایک اسٹارٹ اپ ہب بننا ہے۔ اسٹارٹ اپ بگ نے ہندوستان کے تصور کو پہچان لیا ہے۔ جدت طرازی کا پورا ماحولیاتی نظام ، جو اسٹارٹ اپ کی صنعت کی نمائندگی کرتا ہے وہ ہندوستان کو ایک نئی سمت اورایک نئی رفتار دے رہا ہے۔
اس اجلاس کی شریک صدارت، دبئی کے صنعت کاری اور ایس ایم ایز کے وزیر مملکت احمد بلہول الفلاسی (ورچوئل طریقے سے)، ڈاکٹر ثانی زیودی، بین الاقوامی تجارت کے وزیر محمد الشراف، صدر، ابو ظہبی اقتصادی ترقی کے محکمے نے کی۔ اے ڈی جی ایم، اے ڈی کیو، موباڈالا مسدر، اے ڈی آئی او، اے ڈی ریزیڈنس دفتر، جی 42 ہب 71، اردینت ایڈوائزری، چمیرا انویسٹمنٹ سمیت دیگر محکموں کے نمائندوں نے بھی اس اجلاس میں شرکت کی۔
جناب گوئل نے کہا کہ بھارت، ایک متوازن نتیجے اور تمام کے لئے ایک بہترین حل کے حصول کی خاطر سرمایہ کاروں اور صنعت کاروں کے درمیان خصوصی ملاپ کے ساتھ اسٹارٹ اپ کے لئے ایک بہترین ایکو سسٹم فراہم کرتا ہے۔ میں دبئی ایکسپو سے زبردست رد عمل دیکھا ہے، جہاں ہمارے اسٹارٹ اپ کو مالیات حاصل کرنے، معاہدہ نامے پر دستخط کرنے اور زاوئے پر مبنی سرمایہ کاری کے حصول کے مواقع ملے ہیں۔ یہ تمام پہلو یو اے ای کے ساتھ دوستی کے ہندوستان کے مضبوط رشتے کو تقویت ملے گی۔
وزیر موصوف نے انڈین پویلین کے تحت ہندوستانی جدت طرازی کے ہب کے پلیٹ فارم کے ذریعہ ہندوستانی اسٹارٹ اپس کے فروغ کی تعریف کی۔ مجھے امید ہے کہ 700 اسٹارٹ اپس ایسے ہیں ، جنہوں نے ایکسپو 2020 دبئی میں اپنی اختراع کا زبردست مظاہرہ کیا ہے، وہ تمام مستقبل کے نئے مواقع اور آئیڈیاز کے ساتھ مالا مال ہو کر یہاں سے واپس گئے ہوں گے۔ مجھے یقین ہے کہ اختراع اور مستقبل کی ٹیکنالوجیوں پر ہندوستان اور یو اے ای کے درمیان یہ قدم کاروبار کی ترقی کو فروغ دیں گے اور ہمیں آگے بڑھنے کے لئے نئی راہ ہموار کریں گے۔
جناب گوئل نے مزید کہا کہ اسٹارٹ اپ کو مہارت ، ناکامی اور ان کے تجربات سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔ میں ان تمام اسٹارٹ اپس سے اپیل کروں گا کہ وہ اپنے اسٹارٹ اپ کو ہندوستان کے دور دراز مقامات ، گاؤں ، چھوٹے قصبوں، شمال مشرقی ہندوستان اور دیگر خطوں میں اسٹارٹ اپ کی کہانیوں کو پہنچانے کی زیادہ سے زیادہ جدو جہد کریں ۔
اسٹارٹ اپ کو فروغ دینے میں حکومت کے کردار پر وزیر موصوف نے کہا ہندوستان کا مقصد، اسٹارٹ اپ کو مساوی مواقع اور بہترین کاروباری ماحولیاتی نظام فراہم کرنا ہے۔
جناب گوئل نے کہا کہ حال ہی میں ہم نے یو اے ای کے ساتھ جامع اقتصادی شراکت داری معاہدہ (سی ای پی اے) کو حتمی شکل دی ہے، جس سے دو طرفہ تجارت بی 2 بی مصروفیات اور پرکشش سرمایہ کاری کے مواقع کو بڑھانے کی توقع ہے۔ میں آپ کو یہ یقین دہانی کراسکتا ہوں کہ ہم اس شراکت داری کو پائیداریت ، ایرو اسپیس، خلائی ٹیکنالوجی، کنکٹی ویٹی، اے آئی ،ڈاٹا اینالائٹکس، 5 جی ، میٹا ورس وغیرہ کے شعبوں میں نئی اونچائیوں پر لے جائیں گے۔ ہم ایک دوسرے کی کارکردگی اور مہارت سے فائدہ اٹھانے کے منتظر ہیں۔
جناب گوئل نے کہا کہ یو اے ای- بھارت شراکت داری، عالمی معیشت میں ایک اہم کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہے اور دنیا بھر کے اربوں لوگوں کے بہتر مستقبل کی تیاری میں مصروف ہیں۔ یہ 21 ویں صدی کے لئے دونوں ملکوں کے درمیان اہم شراکت داری ہوگی۔
***************
( ش ح ۔ع ح۔ ق ر)
U-3406
(Release ID: 1810856)
Visitor Counter : 148