وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

 بحریہ کی اوپن لیزراوربہیّا جہازرانی چیمپئن شپ -2022کا انعقاد 

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 28 MAR 2022 2:36PM by PIB Delhi

بھارتی بحریہ کے کا روار میں قائم جہازرانی سے متعلق  تربیتی مرکز (آئی این ڈبلیو ٹی سی ) نے انڈین نیول سیلنگ ایسوسی ایشن (آئی این ایس اے ) کی زیرسرپرستی 22مارچ سے 26مارچ 2022تک بحریہ اوپن لیزراور بہیّا جہازرانی چیمپئن شپ ۔2022کا انعقاد کیا۔ بھارتی بحریہ کی تینوں کمانوں یعنی مغربی بحریہ کمان ، مشرقی بحریہ کمان اورجنوبی بحریہ کمان کے مردوخواتین جہازرانوں ، سات آئی این ڈبلیو ٹی سی ایس ، فوج کے کشتی رانی کے مرکز (ممبئی ) اورنیشنل ڈیفنس اکیڈمی کے کیڈٹوں نے کاروار بندرگاہ پرجہازرانی اورکشتی بانی سے متعلق اپنی مہارتوں کا مظاہرہ کیا۔ 

اس تقریب  میں لگ بھگ 50شرکاء نے حصہ لیا۔ انھوں نے شرکاء کے درمیان ایک ٹیم کے جذبہ کو پروان چڑھانے اورقائدانہ صلاحیتیں پیداکرنے میں سہولت پیداکرنے کی خاطر، کشتیوں کی تین مختلف قسموں میں مقابلہ  آرائی کی ۔ بھارت کی آزادی کے 75سال کی یاد میں ‘‘آزادی کا امرت مہوتسو ’’  منانے کی غرض سے 26مارچ 2022کو کاروار بندرگاہ سے  دورتقریب کے تمام  شرکاء نے کشتیوں کی ایک پریڈ بھی نکالی ۔ 

کشتیوں کے تین مختلف زمروں یعنی لیزر(اسٹینڈرڈ) لیزر(ریڈیئل ) اورلیزربہیّا میں یہ چیمپئن شپ منعقدہوئی ۔ اس کے علاوہ ان تین زمروں میں ہرایک زمرہ کی 12دوڑوں کے ساتھ چاردن کے عرصے میں 36دوڑوں کا انعقاد کیاگیا۔ مہمان خصوصی ، فلیگ آفیسرکمانڈنگ کرناٹک نیول ایریا ، ریئرایڈمیرل اتل آنند نے ان تین زمروں  میں سے ہرایک زمرے کے فاتح  افراد کو تمغے پیش کئے ۔ انھوں نے اعلیٰ معیارات قائم کرنے اورنہایت خراب موسمی حالات میں جہازرانی سے متعلق شاندار صلاحیتوں کا مظاہرہ  کرنے پربحریہ کے مرد وخواتین جہازرانوں کو مبارکباد دی ۔

*****

 

ش ح ۔  ع م۔ ع آ

U-3401


(ریلیز آئی ڈی: 1810830) وزیٹر کاؤنٹر : 138
یہ ریلیز پڑھیں: English , Bengali , Malayalam