وزارت سیاحت

وزارت سیاحت اپنی مختلف اسکیموں کے ذریعے سرحدی علاقوں میں سیاحت کو فروغ دیتی ہے: جناب جی کشن ریڈی

Posted On: 28 MAR 2022 3:58PM by PIB Delhi

سیاحت  کے وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ  وزارت سیاحت اپنی مختلف اسکیموں کے ذریعے سرحدی علاقوں سمیت ملک میں سیاحت کو فروغ دیتی ہے۔ یہ سوادیش درشن اور نیشنل مشن آن پلگریمیج  ریجو ویشن اینڈ اسسپریچول، ہیریٹیج آگمینٹیشن ڈرائیو (پی آر اے ایس ایچ اے ڈی۔ پرشاد) نامی اہم اس اسکیموں کے تحت سرحدی ریاستوں  سمیت ملک میں سیاحت کے بنیادی ڈھانچے کے فروغ کے لیے ریاستی حکومتوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ/ مرکزی ایجنسیوں کو مالی مدد فراہم کرتی ہے، مالی مدد تفصیلی پراجیکٹ رپورٹس جمع کرانے، فنڈز کی دستیابی اور اسکیم کے رہنما خطوط پر عمل کرنے کی بنیاد پر دی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ وزارت شہری ہوا بازی کی وزارت کے ساتھ مل کر آر سی ایس اڑان۔ 3  کے تحت شناخت شدہ سیاحتی راستوں کی ترقی کے لیے مالی مدد بھی فراہم کرتی ہے۔

اس کے علاوہ وزارت سیاحت نے سیاحت کے  ریاستی محکموں اور دیگر متعلقین کے ساتھ قریبی تال میل سے سرحدی اضلاع، سیاحت کی ترقی، ادارہ جاتی ماحول اور حفاظتی رکاوٹوں کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے بھی اقدامات کیے ہیں۔ مزید برآں وزارت سرحدی ریاستوں سمیت ’’ڈومیسٹک پروموشن اینڈ پبلسٹی انکلوڈنگ ہاسپیٹیلٹی’’ (ڈی پی پی ایچ) اور ’’اوورسیز پروموسشن اینڈ پبلسٹی انکولڈنگ  مارکیٹ ڈیولپمنٹ اسسٹنس (او پی ایم ڈی)‘‘ کی اپنی  اسکیموں کے تحت متعدد اقدامات کے ذریعے جامع طریقے سے بھارت  کی ترقی کا کام کرتی ہے۔ اپنی رواں  سرگرمیوں کے تحت وزارت ملک میں غیر ملکی سیاحوں کی آمدو رفت میں اضافہ  کرنے کے مقصد سے بھارت کے مختلف سیاحتی مقامات اور مصنوعات کو فروغ دینے کے لئے ور پر’انکریڈیبل انڈیا‘ برانڈ لائن کے تحت بین الاقوامی مارکیٹوں میں پرنٹ، الیکٹرانک، آن لائن اور آؤٹ ڈور میڈیا مہم باقاعدگی سے  چلا رہی  ہے ۔ وزارت سیاحت بھی باقاعدگی سے اپنی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پروموشنز کے ذریعے مختلف سیاحتی مقامات اور مصنوعات کو فروغ دیتی ہے۔

اس کے علاوہ، بھارت  کی سیاحت کی صلاحیت کو ظاہر کرنے اور ملک میں سیاحت کو فروغ دینے کے مقصد سے بیرون ملک بھارت، سیاحتی دفاتر کے ذریعے اہم اور ممکنہ سیاحتی بازاروں میں مرحلہ وار طریقے سے  تشہیری سرگرمیاں چلا رہا ہے۔ ان  تشہیری  سرگرمیوں میں سیاحتی  میلے اور نمائشیں، روڈ شو ’بھارت کو جانیں‘ سیمینار اور ورکشاپس کا انعقاد’بھارتی فوڈ فیسٹیول کا انعقاد اور حوصلہ افزائی؛ وزارت کے ہاسپیلیٹی  پروگرام کے تحت بروشرز کی اشاعت، مشترکہ اشتہارات اور بروشر سپورٹ کی پیشکش اور میڈیا شخصیات، ٹور آپریٹرز اور رائے سازوں کو ملک کا دورہ کرنے کی دعوت دینا شامل ہیں۔ سرحدی ریاستوں میں سیاحت کے فروغ کے لیے وزارت سیاحت کے کچھ اہم  اقدامات اور کوششوں کا ذکر نیچے کیا گیا ہے:

  • پنجاب کے اٹاری میں واقع جوائنٹ چیک پوسٹ پر  سیاحت سے متعلق بنیادی ڈھانچے کے فروغ  کے مقصد سے  بارڈر سیکیورٹی فورس کے لئے  1312 لاکھ روپے کی رقم منظور کی گئی۔
  • آسام (نیماتی، پانڈو، جوگیگھوپا اور وشوناتھ گھاٹ)  سمیت قومی آبی گزرگاہوں نمبر 1 اور 2 پر  دریائے کروز کے 9 اہم مقامات پر جیٹیوں کی تعمیر کے لیے ان لینڈ واٹر ویز اتھارٹی آف انڈیا (آئی ڈبلیو اے آئی) کے لئے  2803.05 لاکھ روپے کی رقم  منظور کی گئی۔
  • پی ایچ ڈی سی سی آئی کے تعاون سے اٹھائے گئے ایک الگ قدم میں، ملک کے متعلقہ سرحدی علاقوں میں مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ متعلقہ  حصص داروں کے درمیان سیاحت کی تعلیم کو فروغ دینے کی ضرورت پر روشنی ڈالتے ہوئے ویبنار کا انعقاد کیا گیا ہے۔
  • وزارت سیاحت کے تحت انڈین انسٹی ٹیوٹ آف اسکیئنگ اینڈ ماؤنٹینیئرنگ (آئی آئی ایس ایم)، گلمرگ نے جنوری 2021 میں دراس، کارگل میں آئس اسکیٹنگ ایونٹ اور قومی سطح کی آئس ہاکی چیمپئن شپ کا انعقاد کیا ۔
  • سڑک کنیکٹی ویٹی اور سڑک کے کنارے سہولیات: - وزارت سیاحت نے پہلے مرحلے میں سڑک روابط کو بہتر بنانے کے لیے سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کی وزارت کے باوقار مقامات اور یونیسکو کے عالمی ثقافتی وارثتی مقامات سمیت  50 سیاحتی مقامات کی ایک فہرست کا اشتراک کیا تھا، جہاں پہلے سے اچھی سڑک کنیکٹی ویٹی موجود ہے، سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت سے درخواست کی گئی کہ وہ سیاحتی مقام کی سڑکوں کے دونوں جانب  15-20 کلومیٹر کی دوری پر  سہولیات، نمایاں نشانات اور علاقے کی تذئین کاری  پر غور کرے۔ سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کی وزارت نے مطلع کیا ہے کہ وزارت سیاحت کے ذریعہ نشاد زد  50 مقامات میں سے 23 سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت /نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا کے دائرہ میں آتے ہیں، جہاں کام جاری ہے، تین (03) بورڈر روڈ آرگنائزیشن (بی آر او) کے تحت آتے ہیں۔

1. پینگونگ جھیل، لداخ

2. کارگل، لداخ

3. رشی کیش، اتراکھنڈ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ م م ۔ ن ا۔

U-3394



(Release ID: 1810813) Visitor Counter : 122