سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار نے معذوری کے شکار افراد(دویانگ جن) کے لئے چیف کمشنر کے نئے آفس کا افتتاح کیا
Posted On:
28 MAR 2022 5:52PM by PIB Delhi
سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر ڈاکٹر وریندر کمار نے آج دوارکا سیکٹر – 10 نئی دہلی میں این آئی ایس ڈی بلڈنگ میں معذوری کے شکار افراد (دویانگ جن) (سی سی پی ڈی) کے لئے چیف کمشنر کے نئے آفس کا سماجی انصاف ا ور تفویض اختیار ات کی وزیر مملکت محترمہ پرتیما بھومک اور معذوری کے شکار افراد (دویانگ جن) کم – سی سی پی ڈی کے محکمہ تفویض اختیارات کی سکریٹری محترمہ انجلی بھورا کی موجودگی میں افتتاح کیا۔
معذوری کے شکار افراد (دویانگ جن) کے لئے چیف کمشنر کا آفس دویانگ جنوں کی شکایات پر غور کرنے کے لئے اور آر پی ڈبلیو ڈی ایکٹ- 2016 کے تحت متصور ان کے حقوق کی حفاظت کے لئے آزادانہ طور پر کام کرتا ہے۔ اگر چہ یہ آفس ستمبر 1998 سے کام کر رہا ہے، لیکن اس کے پاس مجموعی طور پر اسٹاف اور سرگرمیوں انجام دینے کے لئے کافی جگہ نہیں تھی۔ دوارکا میں یہ نیا آفس ایک مناسب محل وقوع پر ہے اور اس میں کافی جگہ ہے اور تمام دویانگ جن دوست سہولتیں مہیا ہیں۔
آفس کی عمارت مکمل طور پر دویانگ جنوں کے لئے قابل رسائی اور مناسب ہے اور اس میں لفٹ، ریلنگ، ٹیکٹائل فلورنگ جیسی سہولیات مہیا ہیں، مزید بر آں دویانگ جنگ دوست استقبالیہ اور علامتی زبان کے ترجمان کے ساتھ دویانگ جن دوست ، بیت الخلاء اور انتظار کرنے کی جگہ وغیرہ موجود ہیں۔
وزیر موصوف نے سی سی پی ڈی کے آفس کے ذریعہ دویانگ جنوں کی شکایات کو دور کرنے کے لئے ، خاص طور سے کووڈ وبا کے دوران ، جہاں پر محدود انسانی وسائل اور دوسرے ڈھانچوں کی کمی کے باوجودتمام شکایتیں آن لائن سنی گئی تھیں، کی تعریف کی۔ یہ آفس مکمل طور پر ڈیجیٹل دوست ہے اور اس نے آن لائن کیسز کی سنوائی ای- آفس فائل مومنٹ ، علامتی زبان کی ترجمانی کی حما یت کے توسط سے بہرے افراد کی آن لائن امداد وغیرہ کو نافذ کیا ہے۔ وزیر موصوف نے اس بات پر زور دیا اور اسٹاف کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ پورے جوش وخروش کے ساتھ ہمارے وزیراعظم کے ویژن ، پورے ملک کو تمام معنی میں ‘‘سگم بھارت’’ بنانے کی تکمیل کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح-ا ک- ق ر)
U-3395
(Release ID: 1810804)
Visitor Counter : 177