سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
کرناٹک میں قومی شاہراہ ۔ (این ایچ)۔275 کے 10 لین والے بنگلورو ۔ نداگھٹا۔ میسور سیکشن کے 117 کلو میٹر طویل حصہ کا کام اکتوبر 2022 تک مکمل ہوجائے گا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
28 MAR 2022 2:31PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 28 مارچ 2022:
کرناٹک میں قومی شاہراہ (این ایچ)۔275 کا بنگلورو ۔ ندا گھٹا۔ میسور سیکشن 10 لین کا 117 کلو میٹر طویل ایک حصہ ہے۔ اس حصہ کی تعمیر 8350 کروڑ روپئے کی لاگت سے کی جا رہی ہے۔ اس حصہ کی تعمیر کا کام تکمیل کے قریب ہے اور اکتوبر 2022 تک یہ مکمل ہو جائے گا۔ سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے یکے بعد دیگرے ٹوئیٹ کرکے یہ اطلاع دی۔

وزیر موصوف نے کہا کہ یہ سڑک بنگلورو سے میسور تک کی مسافت کو 3 گھنٹے سے گھٹاکر صرف 75 منٹ کردے گی۔ یہ دو اہم شہروں کے درمیان رابطہ کاری میں اضافہ کرے گی اور اس علاقہ میں سیاحت اور معیشت کی رفتار کو مہمیز کرے گی۔
جناب گڈکری نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی فعال قیادت میں بڑی ذمہ داری کے ساتھ بنیادی ڈھانچہ سے متعلق ایسے متعدد پروجیکٹوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ محترم وزیر نے آگے کہا کہ ان پروجیکٹوں کو بدعنوانی سے مبرا، شفاف اور معینہ مدت کے اندر مکمل کرنے کو لے کر ہمارا عزم غیر متزلزل ہے۔

اس جدید پروجیکٹ میں 8 کلو میٹر طویل سطح زمین سے بلند گلیارا، 9 اہم پل، 42 چھوٹے پل، 64 انڈرپاس ، 11 اووَر پاس، 4 آر او بی اور 5 بائی پاس جیسے متعدد ڈھانچے ہیں۔ ان سے ٹریفک جام سے راحت ملے گی اور آلودگی بھی کافی حد تک کم ہو جائے گی۔
*****
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:3361
(ریلیز آئی ڈی: 1810745)
وزیٹر کاؤنٹر : 137