سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے پرتھوی بھون، نئی دہلی میں تمام سائنس سکریٹریز کی مشترکہ جائزہ میٹنگ کا انعقاد کیا


ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے قومی سائنس کنکلیو کے ایجنڈا کے مسودے، سائنس، ٹیکنالوجی اور اختراعی پالیسی (ایس ٹی آئی پی) کے مسودے کے ساتھ ساتھ دیگر مسائل پر پیش رفت کا مکمل جائزہ لیا


ڈاکٹر سنگھ نے پچھلی میٹنگ کے دوران نشان زد 16 کارروائیوں پر لئے گئے ایکشن رپورٹ (اے ٹی آر) کا جائزہ لیتے ہوئے مختلف محکموں کو کئی تجاویز اور ہدایات دیں

مجوزہ قومی سائنس کنکلیو میں ریاستوں، صنعت کے نمائندوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز پر مشتمل موضوعاتی اور ریاستی مخصوص مباحثوں کو شامل کرنے کی تجویز دی گئی

مختلف محکموں کے انضمام اور اوور لیپنگ سرگرمیوں سے گریز یقینی طور پر ہر محکمہ کی بہتر پیداوار کا باعث بنے گا

ڈاکٹر سنگھ نے شرکت کرنے والے تمام محکموں کے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ اسٹارٹ اپس کی تلاش اور جستجو کریں بجائے اس کے کہ وہ اسٹارٹ اپس تک پہنچنے کا انتظار کریں

وظائف کی تاخیر سے تقسیم کے مسئلہ پر عہدیداروں کو ہدایت دی

Posted On: 28 MAR 2022 5:36PM by PIB Delhi


نئی دہلی:28؍مارچ2022: سائنس اور ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، ارضیاتی سائنسز کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، وزیراعظم کے دفتر، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج نئی دہلی کے پرتھوی بھون میں سائنس کے محکموں کے سکریٹریز کی ماہانہ میٹنگ کی صدارت کی۔

میٹنگ کے دوران مرکزی وزیر نے قومی سائنس کنکلیو کے ایجنڈے کے مسودے، سائنس، ٹیکنالوجی اور اختراعی پالیسی (ایس ٹی آئی پی) کے مسودے کے ساتھ ساتھ کئی دیگر امور پر پیش رفت کا مکمل جائزہ لیا جن پر 16 فروری 2022 کو منعقدہ آخری میٹنگ میں تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔ انہوں نے پچھلی میٹنگ کے دوران نشان زد 16 کارروائیوں پر ایکشن ٹیکن رپورٹ (اے ٹی آر) کا جائزہ لیتے ہوئے مختلف محکموں کو کئی تجاویز اور ہدایات دیں۔

مجوزہ قومی سائنس کنکلیو کے مسودے کا جائزہ لیتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے تجویز پیش کی کہ ریاستوں، صنعت کے نمائندوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کو شامل کرنے والے کنکلیو میں موضوعاتی اور ریاست سے متعلق بات چیت کو شامل کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف محکموں کے انضمام اور اوور لیپنگ سرگرمیوں سے گریز یقینی طور پر ہر محکمے کی بہتر پیداوار کا باعث بنے گا۔

 

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002VC9Y.jpg

ڈاکٹر سنگھ نے وظائف کی تاخیر سے تقسیم کے معاملے پر بھی ہدایات دیں۔ مرکزی وزیر نے شرکت کرنے والے تمام محکموں کے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ اسٹارٹ اپس کے اپنے تک پہنچنے کا انتظار کرنے کے بجائے ان کی تلاش اور جستجو کریں۔ انہوں نے کہا کہ محکموں کو کچھ رہنما خطوط کی بنیاد پر اہل اسٹارٹ اپس کی شناخت اور ان کی مدد کرنے کے قابل ہونا چاہیے۔

مرکزی وزیر نے وہاں موجود محکموں اور عہدیداروں سے بھی کہا کہ وہ اسٹارٹ اپس کی کامیابی کی کہانیاں دکھائیں اور جہاں بھی ممکن ہو انہیں فروغ دیں۔ وگیان پرسار میں تمام سائنس و ٹیکنالوجی محکموں کے لیے ایک بین وزارتی مربوط میڈیا سیل کے قیام کے معاملے پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور یہ فیصلہ کیا گیا کہ اس پر مزید بحث کی ضرورت ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003RR7H.jpg

ایس ٹی آئی پی کے مسودے کے تحت اسٹارٹ اپ اور اختراع سے متعلق الفاظ شامل کرنے کے لیے عوامی تجاویز کو مدعو کرنا، سال 2030 تک تحقیق کے نتائج کے معیار کے لحاظ سے بھارت کو سرفہرست 5 ملکوں میں شامل کرنے کے طریقے اپنانا، سائنس میں خواتین کی 30 فیصد شرکت کو ہدف بنانا، سال 2030 تک ایس ٹی آئی میں بھارت کو 2030 تک عالمی سطح کے 3 سرفہرست قائد ملکوں میں لے جانا اور 2030 تک بھارت ٹیکنالوجی میں آتم نربھرتا کیسے حاصل کر سکتا ہے، اس پر اچھی طرح سے غور کیا گیا۔

میٹنگ میں حکومت ہند کے پرنسپل سائنٹیفک ایڈوائزر، سکریٹری، محکمہ برائے خلا، سکریٹری، وزارت برائے ارضیاتی سائنسز، سکریٹری، محکمہ برائے بایو ٹیکنالوجی، سکریٹری برائے ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ بورڈ اور سائنس کے دیگر محکموں کے نمائندوں اور سینئر افسران نے شرکت کی۔

 

 

************

 

ش ح۔م ع۔ع ن

                                                                                                                                      (U: 3375)



(Release ID: 1810725) Visitor Counter : 166


Read this release in: Telugu , English , Hindi