نیتی آیوگ

نیتی آیوگ 30 مارچ کو کاربن کیپچر، استعمال اور ذخیرہ   کاری  پر ورکشاپ منعقد کرے گا

Posted On: 28 MAR 2022 1:17PM by PIB Delhi

نیتی آیوگ 30 مارچ 2022 کو کاربن کی کیپچر، استعمال اور ذخیرہ  کاری  (سی سی یو ایس) پر ایک قومی سطح کے ورکشاپ کا انعقاد کر رہا ہے۔

اس ورکشاپ کا افتتاح نیتی آیوگ کے وائس چیئرمین ڈاکٹر راجیو کمار، رکن  ڈاکٹر وی کے سرسوات اور سی ای او امیتابھ کانت، وزیر اعظم کے مشیر امت کھرے، پرنسپل سائنسی مشیر پروفیسر کے وجے راگھون، حکومت ہند کے سکریٹریز،  اور پی ایس یوز کے چیئرپرسنز اور منیجنگ ڈائریکٹرز اور قومی و بین الاقوامی کمپنیوں کے  سینئر اہلکار کریں گے۔

نیتی آیوگ ہمارے   موسمیاتی  اہداف کے حصول میں  سی سی یو ایس  کے اہم کردار کو تسلیم کرتا ہے۔ حال ہی میں، موسمیاتی تبدیلی پر بین حکومتی پینل کے مطالعے نے ہماری معیشت کے تیزی سے  ڈی کاربنائیزیشن  کے لیے کاربن کیپچرکی  اہمیت کو ظاہر کیا ہے۔ یہ آج خاص طور پر صنعتی اخراج کے لیے اہم ہے، جس پر مطلوبہ توجہ نہیں دی گئی۔ فضا سے  نیٹ – زیرو  کاربن کا اخراج، شاید، اس سے بھی بڑا کردار ادا کرے گا اورممکنہ طور پر آج کی تیل  پر مبنی  صنعت سے دوگنا بڑی نئی صنعت پیدا کرے گا۔ سی سی یو ایس زیرو کاربن معیشت  کی سمت میں  فوری منتقلی کے لیے ایک اہم محرک ہے اور اس ضمن میں حکومت کے لیے 2070 تک اپنے نیٹ زیرو کے عزم کو پورا کرنا  ضروری ہے۔

نیتی آیوگ کا ورکشاپ  بھارت  کے لیے ایک سرکلر اکانومی کو فعال کرنے میں سی سی یو ایس کے کردار پر تبادلہ خیال  کے لیے سرکاری افسران، صنعتی لیڈرس اور  ماہرین تعلیم  کو جمع  کرنے کا کام کرے گا۔

****

ش ح۔ م م  ۔ را 

U NO : 3338



(Release ID: 1810475) Visitor Counter : 153