وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

تلنگانہ کا شہر وارنگل کل سے راشٹریہ سنسکرت مہوتسو 2022کی رنگا رنگ ثقافتی عظیم تقریب  کے دوسرے مرحلے کی میز بانی کرے گا


تلنگانہ کی گورنر محترمہ تمیلیسائی سندرراجن  اس دوروزہ تہوار کا افتتاح کریں گی

ثقافت ، سیاحت اور شمال مشرقی خطے  کی ترقی کے محکمے کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی 30مارچ ، 2022کو راشٹریہ سنسکر ت مہوتسو کی سرگرمیوں  میں حصہ لیں گے

Posted On: 28 MAR 2022 11:49AM by PIB Delhi

راشٹریہ سنسکرت مہوتسو (آرایس ایم ) 2022تہوارکا دوسرا مرحلہ کل وارنگل میں شروع ہوگا۔ تلنگانہ کی گورنر محترمہ تمیلیسائی سندرراجن 29مارچ ، 2022کو وارنگل میں راشٹریہ سنسکرت مہوتسو(آرایس ایم ) کی دوروزہ عظیم ثقافتی تقریب کا افتتاح کریں گی ۔ثقافت ، سیاحت اور شمال مشرقی خطے  کی ترقی کے  محکمے کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی  30مارچ ، 2022کو آرایس ایم سرگرمیوں میں حصہ لیں گے ۔

بھارت کے قومی ثقافتی تہوار ، راشٹریہ سنسکرتی مہوتسو 2022، آزادی  کاامرت مہوتسوکے تحت 26مارچ ، 2022کو آندھرپردیش کے شہر راجہ مہیندراورم میں شروع ہواتھا۔

اس مہوتسوکا آغاز مقامی فنکاروں کے ذریعہ اپنے فن کے مظاہروں اور مرتب کردہ لوک رقص  کی پیش کش کے ساتھ ہوگا۔ اس میں حیدرآباد برادرس کے ذریعہ کلاسیکی موسیقی  پیش کی جائیگی اور پدم شری ایوارڈ سے سرفراز شری درشم موگولیّاہ اور گلوکارہ محترمہ منگلی ، اوردیگرفنکار موسیقی کے اپنے پروگرام پیش کریں گے ۔

اسی طرح 30مارچ کو مہوتسومیں  موسیقی  کے معروف ہدایت کار اورگلوکار جناب وندے ماترم شری نواس  اور دیگرمعروف پلے بیک گلوکار اپنے اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے ۔ اسی دن پدما شری ایوارڈ سے سرفراز ڈاکٹرکے پدماجہ ریڈی کلاسیکی رقص پیش کریں گے ۔

لوک فنکار دن بھر اسٹیج پر یاعوام کے درمیان جاکر ایک ہی ساز کی آواز میں برجستہ مختصردھنیں پیش کریں گے ۔ خاص ثقافتی  پروگرام  شام ساڑھے پانچ بجے رات ساڑھے دس بجے کے درمیان اسٹیج پر پیش کئے جائیں گے ۔

لوک فنکاروں کے علاوہ  پدمااورسنگیت  ناٹک اکیڈمی ایوارڈ سے سرفراز ممتاز کلاسیکی فنکار ہرسال اس مہوتسومیں اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہیں ۔ خاص توجہ اس  ریاست کی علاقائی  ثقافت اورخصوصیت  کی عکاسی کرنے والے فنکاروں کو منتخب کرنے پر مرکوز کی جاتی ہے ، جہاں راشٹریہ سنسکرتی مہوتسوکا انعقاد کیاگیاہے ۔

راشٹریہ سنسکرتی مہوتسوکے تحت 29اور30مارچ 2022کو وارنگل میں تقریبات کا انعقاد کیاجائے  گا۔اورتیسرے مرحلے میں یکم اپریل سے 3اپریل تک حیدرآباد میں یہ تقریبات منعقد ہوں گی ۔

ثقافت کی وزارت ، حکومت ہند نے 2015میں راشٹریہ سنسکرتی مہوتسو (آرایس ایم )کا تصورپیش کیاتھا ۔ اس کا مقصد ہمارے حیرت انگیز ملک کی روایتوں  ،ثقافت ، وراثت اورتنوع  کے جذبےکاجشن مناناہے ۔ ان وسیع مقاصد کے علاوہ اس مہوتسوکا مقصد بھارتی جذبے کی وراثت کو محفوظ رکھنا اسے فروغ دینا اوراسے مقبول بناناہے اورنئی نسل کو اپنی ثقافت سےازسرنو  روشناس کراناہے تاکہ کثرت میں وحدت سے متعلق ہماری روایتی طاقت کو ملک اور دنیا کے سامنے اجاگرکیاجاسکے ۔

پہلا راشٹریہ سنسکرتی مہوتسو نومبر 2015میں نئی دہلی کے آئی جی این سی اے ، کے میدان میں منعقد ہواتھا ۔

*****

ش ح ۔  ع م۔ ع آ

U-3328


(Release ID: 1810421) Visitor Counter : 166


Read this release in: English , Hindi , Bengali , Telugu