امور داخلہ کی وزارت

داخلی اور تعاون کے مرکزی وزیر امت شاہ نے چندی گڑھ میں ہاؤسنگ بورڈ کے نئے دفتر اور مربوط کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (آئی سی سی سی) کا افتتاح کیا

Posted On: 27 MAR 2022 4:42PM by PIB Delhi

 

مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے اربن پارک سیکٹر 17 میں مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور اس کا افتتاح کیا

 

گجرات کے وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے جناب نریندر مودی نے بنیادی سطح پر شہری ترقی کے کئی نظریات کو پورا کرنے کے لئے کام کیا تھا

 

گجرات کے وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے رہتے ہوئے جناب نریندر مودی نے بنیادی سطح پر جدید تعاون پلاننگ قانون لانے کے لئے بھی کام کیا تھا

 

وزیر اعظم بننے کے بعد جناب نریندر مودی نے پورے شہر میں اسمارٹ سٹی کے تصورکو پیش کیا

 

مودی جی نے جدید شہروں کی ترقی کیسے کی جائے وہ نظریہ پیش کیامودی جی نے دوراندیشی اور جدید سہولتوں کے ساتھ شہری زمین کی منصوبہ بندی کا نظریہ پیش کیا اورسہولت کو اپ گریڈ کیا اور ان میں مفاہمت کی اورملک کے سامنے اپنے متحدہ کمانڈ کانظریہ پیش کیااور ان سے مصالحت کی

 

اس کے بعد انہوں نے امروت یوجنا اور گرین سٹی کا نظریہ پیش کیا ،وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی نے کئی اسکیموں کو جوڑ کر صفائی ستھرائی پر زور دیا

 

مودی جی کی اس پہل کی وجہ سے شہری ترقی کا ایک نیا ورک کلچر پورے ملک میں تیار کیا گیا ہے ،اس میں کسی پارٹی کا کوئی دخل نہیں ہے اور آج یہی ترقی پورے ملک کے شہروں میں دیکھی جارہی ہے

 

جب ہم نوجوان تھے تو گجرات کے بچے بتایا کرتے تھے کہ چندی گڑھ ایک منصوبہ بند اور دیکھنے کے لائق شہر ہے اور چندی گڑھ دیکھنے کے بعد یہ سچے طور پر محسوس کیا گیا کہ اس کا ڈیزائن بہت بہترین سوچ کے ساتھ بنایا گیا ہے

 

جب کسی  شہرکو تشکیل دیاجاتا ہے اوراس کی ترقی ہوتی ہے تو اس کی ضرورتیں بھی وقت کے ساتھ بدل جاتی ہیں اور وہ لوگ جو وقت کے ساتھ نہیں بدلتے وہ خود کی اہمیت کو محسوس نہیں کرتے

 

آج میں پورے چندی گڑھ انتظامیہ کو دل سے مبارکباد دیتاہوں کہ اس نے وقت کے ساتھ تبدیلی کی ایک کوشش کی ہے اور یہ صرف شہری سہولتوں تک محدود نہیں ہے بلکہ سلامتی ،شہری تحفظ اور چندی گڑھ کے نئے ملے جلے کلچر کا اس میں تحفظ کیا گیا ہے

 

چندی گڑھ آنے والے وقت میں ملک کا سب سے ڈسپلین اور جدید شہر بننے جارہا ہے

 

آج ترقیاتی کام کا افتتاح کیا گیا اور ان کا سنگ بنیاد رکھا گیا ،ان میں تعلیم ،6گاؤوں میں پانی کی سپلائی ،صنعتی علاقے میں بس ڈپوؤوں کی تعمیر اور لڑکوں لڑکیوں کے لئے ہوسٹل کی تعمیر شامل ہے

 

سب سےبڑا کام ایک مربوط کمانڈ اور کنٹرول سینٹر کا قیام ہے ،یہ مربوط کمانڈ سینٹر آنے والے وقت میں چندی گڑھ میں سول انتظامیہ کے تمام شعبوں میں زبردست تبدیلی لانے کے لئے تیار ہے

 

ایک واحد کمانڈ سینٹر سے کئی شہری سہولتوں کی نگرانی کی جائے گی اور انہیں اپ گریڈ کرنے کے لئے ایک نظام بھی ہوگا

 

یہ کمانڈ سینٹر ٹریفک کے ڈسپلین نیز قوانین توڑنے کے لئے چالان گھر بھیجنا ،چندی گڑھ کی سیکورٹی اور جب کوئی لاپتہ چیز کے نظر آنے پر ایک لمحے میں وہاں پولیس ٹیم کوبھیجناشامل ہے

 

بارہویں کلاس تک کے تمام اسکول کے بچوں کو کہا جائے گا کہ وہ اس کمانڈ سینٹر کا دورہ کریں تاکہ وہ مستقبل کے شہریوں کی حیثیت سے اسے سمجھ سکیں

 

ایک مثالی شمسی شہر کی حیثیت سے چندی گڑھ کے قیام کے لئے کئی اقدامات بھی کئے گئے ہیں اور چندی گڑھ میں ہی سرکاری پرائیویٹ سرکاری ماڈل کی بنیاد پر ہندوستان کا سب سے بڑا بائک حصہ داری کے نظام کے قیام کے لئے بھی اقدامات کئے گئے ہیں ،اس سے چندی گڑھ کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے میں زبردست کامیابی کو یقینی بنایا جاسکے گا

 

ریوینیو ریکارڈس کے سوفیصد ڈیجیٹائزیشن کا کام بھی مکمل کرلیا گیا ہے ،شاید چندی گڑھ ملک میں ایسا پہلا شہر ہوگا جہاں سو فیصد ڈیجیٹائزیشن مکمل کرلیا گیا ہے

 

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں گذشتہ سات سال میں ملک میں کئی شعبوں میں زبردست کام ہوا ہے

 

ماضی میں مودی جی کی قیادت میں سب سے بڑا جو کام ہوا ہے اس میں کورونا کی ویکسین کی ملک میں ہی تیاری شامل ہے اور یہ  185 کروڑ سے زیادہ خوراکیں ملک کے اندر لوگوں کو دستیاب کراناہے

 

پوری دنیا کو حیرانی ہے کہ ایک ملک نے جس کی آبادی 130 کروڑ ہے ہر کوئی کسی پس و پیش کے بغیر ٹیکے لگوارہا ہے اور دونوں ڈوز لینے کے بعد ایک سرٹیفکیٹ بھی دیا جاتا ہے

 

بڑے ترقیاتی ممالک بھی ہندوستان کے کوون ایپ کی مانگ کرکے ایک نظام قائم کرنے کی بھی کوشش کررہے ہیں جو بھارت پہلے ہی کرچکا ہے

 

کئی ترقی یافتہ ممالک تیسری لہر سے پریشان اور خوفزدہ تھے لیکن یہ کوئی نہیں جانتا تھا کہ یہ تیسری لہر بھارت میں کب آئی اور کب چلی گئی کیوکہ ملک میں سوفیصد ٹیکہ  کاری کی گئی

 

یہ ایک مثال ہے کہ کس طرح ایک لیڈرشپ غریب سے غریب لوگوں کی خدمت کرنے کے لئے ٹیکنالوجی کی مدد لے سکتی ہے

 

ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے مودی جی نے دو سال کے لئے ملک میں ہر غریب شخص کو مفت پانچ کلو گرام غذائی اجناس فراہم کیا اور اس میں کسی طرح کی تساہلی کا مظاہرہ نہیں کیا

 

ان دو مثالوں نے ثابت کردیا ہے کہ اگر ملک کے مثالی وزیر اعظم ٹیکنالوجی کی مدد لیتے ہیں اور کچھ کرنے کے لئے فیصلہ کرتے ہیں  تو چاہے یہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں ہو یا غریبوں کے گھر وں تک اناج پہنچانے کا ان کے ساتھ ناانصافی کئے بغیر ٹیکنالوجی کی مدد سے ہر کسی کو اپنے حقوق دے کر اور بدعنوانی کے بغیر مقاصد حاصل کیے جا سکتے ہیں

 

ٹیکنالوجی کی مدد سے کسی کے ساتھ ناانصافی کئے بغیر غریبوں کے گھروں کو غذائی اجناس فراہم کرنا، بدعنوانی کے بغیر اور ہر ایک کو ان کے حقوق دیکر مقاصد حاصل کئے جاسکتے ہیں

 

اب تک تقریباً340 ہزار کروڑ روپے مالیت کا ایک ہزار لاکھ میٹرک ٹن غذائی اجناس کی تقسیم کا کام مکمل کرلیا گیا ہے

 

آپ سوچ سکتے ہیں کہ کلو گرام کی شکل میں  ایک ہزار لاکھ میٹرک ٹن  غذائی اجناس ہر شہری کے گھر پہنچ گیا ہے اور کہیں بھی کوئی بد انتظامی نہیں ہوئی ہے

 

اس ہفتے کابینہ کی میٹنگ میں وزیر اعظم نریندر مودی جی نے 30 ستمبر 2022 تک مفت غذائی اجناس فراہم کرنے کی اسکیم بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کے لئے جناب نریندر مودی جی کا شکر گزار ہوں

 

ملک کو محفوظ بنانے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی جی کی طرف سے سب سے بڑا کام ہے جو انہوں نے انجام دیا ہے

 

جب ہم ان سب کا کیپسول بناتے ہیں تو آج پوری دنیا کا ہندوستان کی طرف دیکھنے کا انداز بدل گیا ہے، جناب نریندر مودی جی نے ہندوستان کے پاسپورٹ کی قدر بڑھانے کا بھی کام کیا ہے

 

مودی جی کا مقصد ہے کہ تمام ریاستوں کو ایک مثالی انتظامی یونٹس بننا چاہئے اور چندی گڑھ اس خواہش کو پورا کرنے کی سمت میں بہت اچھے راستے کی جانب گامزن ہے اور وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے مقصد کو پورا کرنے کی سمت میں اچھے راستے کی جانب پیش قدمی کررہاہے

 

جس طرح آزادی کا امرت مہوتسومیں نئی اسکیمیں شروع کی گئی ہیں تو مجھے پورا بھروسہ ہے کہ مودی جی کی حکومت کے ورک کلچرکےتحت ان اسکیموں کا اسی مدت میں افتتاح کیا جائے گا اور عوام بھی ان کے فائدے حاصل کرنا شروع کردیں گے

 

  

داخلی امور اور تعاون کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے چندی گڑھ میں ہاؤسنگ بورڈ کے نئے دفتر اور مربوط کمانڈ کنٹرول سینٹر(آئی سی سی سی) کا افتتاح کیا۔جناب امت شاہ نے اربن پارک، سیکٹر 17 میں مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد بھی رکھا۔ پنجاب کے گورنر اور چندی گڑھ کے ایڈمنسٹریٹر جناب بنواری لال پروہت، چندی گڑھ کی میئر محترمہ سربجیت کور اور مرکزی ہوم سکریٹری بھی اس پروگرام میں موجود تھے۔اس کے علاوہ اس پروگرام میں بہت سی دیگر شخصیات نے بھی شرکت کی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001260B.jpg

 

اس موقع پر اپنے خطاب میں  داخلی اموراور تعاون کے مرکزی وزیر نے کہا کہ چندی گڑھ جدید دنیا کی تاریخ میں ملک کا سب سے ترقی یافتہ شہر ہے۔ چندی گڑھ ہندوستان کے ان چند شہروں میں سے ایک ہے جو منظم انداز میں تعمیرکیا گیا ہے ۔ جناب شاہ نے کہا کہ جب ہم چھوٹے تھے تو گجرات کے بچوں کو بتایا جاتا تھا  کہ چندی گڑھ ایک منصوبہ بند اور دیکھنے کے قابل شہر ہے۔ چندی گڑھ کو دیکھ کر صحیح معنوں میں محسوس ہوتا ہے کہ اس کا ڈیزائن بہت عمدہ سوچ کے ساتھ بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب کوئی شہر تعمیر ہوتا ہےاور ترقی کرتا ہے تو وقت کے ساتھ اس کی ضروریات بھی بدل جاتی ہیں اور جو وقت کے ساتھ نہیں بدلتا وہ خود  اپنی موزونیت کھو دیتے ہیں ۔جناب امت شاہ نے کہا کہ آج میں چندی گڑھ انتظامیہ کو دل سے مبارکباد دینا چاہوں گا کہ اس نے تبدیلی کے ساتھ چلنے کا سلسلہ بنایا ہے۔ یہ سلسلہ صرف شہری سہولیات تک ہی محدود نہیں ہے بلکہ اس میں سیکورٹی، ماحولیاتی تحفظ اور چندی گڑھ کے نئے ملے جلے کلچر کو محفوظ کیا گیا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002YOSO.jpg

 

جناب امت شاہ نے کہا کہ ملک کے وزیر اعظم بننے سے پہلے جناب نریندر مودی جی گجرات کے وزیر اعلیٰ تھے۔ انہوں نے کہا تھاکہ گجرات ملک کی ان ریاستوں میں سے ایک ہے جس کی شہری آبادی سب سے زیادہ ہے۔ گجرات کے وزیر اعلیٰ رہتے ہوئے، جناب نریندر مودی جی نے شہری ترقی کے بہت سے نظریات کوبنیادی طور پر عملی شکل دینے کا کام کیا۔ جناب نریندر مودی جی نے، گجرات کے وزیر اعلیٰ رہتے ہوئے، ایک جدید ترین ٹاؤن پلاننگ ایکٹ کو زمین پر لانے کے لیے بھی کام کیا۔ وزیر اعظم بننے کے بعد جناب نریندر مودی جی نے پورے ملک میں اسمارٹ سٹی کا تصور پیش کیااور یہ تصوری بھی پیش کیا کہ جدید شہروں کی ترقی کیسے کی جائے، کس طرح دور اندیشی کے ساتھ شہری اراضی کی منصوبہ بندی کی جائے اور سہولیات کو اپ گریڈ کیا جائے اور ان میں مفاہمت کی جائے اور اپنی متحد کمان کا خیال ملک کے سامنے رکھا جائے۔ اس کے بعد وہ AMRUT اسکیم اور گرین سٹی کا نظریہ بھی لیکر آئے ۔ کئی اسکیموں کو آپس میں جوڑ کر وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے صفائی پر زور دینے کا کام کیا۔ مودی جی کے اس اقدام کی وجہ سے پورے ملک میں شہری ترقی کا ایک نیا ورک کلچر پیدا ہوا ہے، چاہے وہ کسی بھی پارٹی کی حکومت ہو، اور یہی ترقی ملک بھر کے شہروں میں نظر آتی ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003SZCJ.jpg

 

داخلی امور اور تعاون کے مرکزی وزیرجناب امت شاہ نےکہا کہ چندی گڑھ آنے والے وقت میں ملک کا سب سے زیادہ نظم و ضبط والا اور جدید شہر بننے جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کروڑوں روپے کے ترقیاتی کاموں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا گیا ہے۔ ان میں تعلیم، 6 دیہاتوں کو پانی کی فراہمی، صنعتی علاقے  میں بس ڈپو کی تعمیر اور لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے ہاسٹلز کی تعمیر شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ سب سے بڑا کام مربوط کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر بنانا ہے۔ یہ مربوط کمانڈ سینٹر آنے والے دنوں میں چندی گڑھ میں سول انتظامیہ کے تمام شعبوں میں ایک مثالی تبدیلی لانے والا ہے۔ انہوں نے کہا کہ متعدد سول سہولیات کی نگرانی ایک ہی کمانڈ سینٹر سے کی جائے گی اور ان کو اپ گریڈ کرنے کا نظام بھی ہوگا۔ یہ کمانڈ سینٹر ٹریفک کے نظم و ضبط کا ایک نیا ماحول بنائے گا جس میں قواعد کی خلاف ورزی پر گھر پر چالان بھیجنا، چندی گڑھ کی حفاظت اور کسی بھی گمشدہ چیز کے نظر آنے پر ایک لمحے میں وہاں پولیس ٹیم بھیجنا شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرح سے چندی گڑھ میں تمام شہری سہولیات کو ایک کمانڈ سینٹر کے تحت لانے کا کام کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے چندی گڑھ کے منتظم سے درخواست کی کہ 12ویں جماعت تک کے تمام اسکولی بچوں کے لیے اس کمانڈ سینٹر کا دورہ کرنے کا پروگرام بنایا جائے تاکہ ہمارے آنے والے شہریوں میں ثقافت کو پروان چڑھایا جاسکے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004W0VG.jpg

 

جناب امت شاہ نے کہا کہ چندی گڑھ کے اندر پہلے ہی کافی کام ہو چکا ہے، 40 الیکٹرک بسیں دی گئی ہیں اور 40 بسیں فراہم کرنے کا کام جاری ہے۔ چندی گڑھ کو ایک ماڈل سولر سٹی کے طور پر پوزیشن دینے کے لیے بھی کئی اقدامات کیے گئے ہیں اور شاید سرکاری پرائیویٹ شراکتداری (پی پی پی )ماڈل پر بھارت کا سب سے بڑا بائیک شیئرنگ سسٹم چنڈی گڑھ میں ہی ہے۔اس سے چندی گڑھ کے ماحول کو صاف رکھنے میں بڑی کامیابی ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چندی گڑھ انتظامیہ نے پردھان منتری آواس یوجنا کو بھی بہت اچھے طریقے سے نافذ کیا ہے اور ریوینیو ریکارڈ کی 100 فیصد ڈیجیٹلائزیشن کا کام بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔ شاید چندی گڑھ ملک کا پہلا شہر ہو گا جہاں 100% ڈیجیٹائزیشن  کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005HT6S.jpg

 

داخلی امور اور تعاون کےمرکزی وزیر جناب امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی قیادت میں گذشتہ 7 سالوں میں ملک میں کئی شعبوں میں کافی کام ہوا ہے۔ ماضی میں مودی جی کی قیادت میں سب سے بڑا کام ملک میں ہی تیار کی گئی کورونا کی ویکسین تیار کرنا اور اس کی 185 کروڑ خوراکیں ملک کو فراہم کرنا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا حیران ہے کہ 130 کروڑ کی آبادی والے ملک میں ہر کوئی بغیر کسی پس وپیش کے آرام سے ویکسین لگواتا ہے اور دونوں خوراکیں لینے پر سرٹیفکیٹ بھی دیا جاتا ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ بڑے ترقی یافتہ ممالک بھی ہندوستان کی کوون ایپ کا مطالبہ کرکے ایک نظام بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، جو ہندوستان پہلے ہی کر چکا ہے۔ بہت سے ترقی یافتہ ممالک تیسری لہر سے پریشان اور خوفزدہ تھے لیکن کسی کو یہ بھی معلوم نہیں تھا کہ بھارت میں تیسری لہر کب آئی اور کب چلی گئی کیونکہ ملک میں 100 فیصد ویکسی نیشن ہو چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک مثال ہے کہ کس طرح ایک قیادت، ٹیکنالوجی کا سہارا لے کر غریب سے غریب کی خدمت کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی جی نے پارٹی سیاست سے بالاتر ہو کر ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ 22 سے 23 بار کورونا مینجمنٹ اور ویکسی نیشن کے نفاذ پر ویڈیو کانفرنسنگ کی۔ جناب امت شاہ نے کہا کہ کورونا کے دوران لاک ڈاؤن کے نفاذ کی وجہ سے یومیہ اجرت کمانے والے ایک بہت بڑے طبقے کا روزگار ختم ہو گیا ہےتھااور پوری دنیا دیکھ رہی تھی کہ ہندوستان ان 80 کروڑ غریبوں کو کیسے سنبھالے گا۔ یہاں بھی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے مودی جی نے 2 سال تک کام کیا کہ ملک کے ہر غریب کو ہر ماہ 5 کلو اناج مفت دیا جائے اور اس میں کوئی کوتاہی نہیں ہوئی کیونکہ اناج انگوٹھے کے نشان کے ساتھ حاصل کیا جاتا ہے۔ ملک کے وزیر اعظم نے 2 سال تک حکومت ہند کی جانب سے 80 کروڑ غریبوں کو ہر ماہ 5 کلو اناج مفت بھیجنے کا کام کیا اور اس میں یہ فکرشامل تھی کہ غریبوں کا چولہا اور کچن چلتا رہے گا۔انہوں نے کہا کہ ان دو مثالوں نے ثابت کر دیا ہے کہ اگر ملک کے بصیرت والے وزیر اعظم ٹیکنالوجی کا سہارالیتے ہیں اور کچھ کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں تو چاہے یہ صحت کے شعبے میں ہو یا غریبوں کے گھروں تک اناج  کی فراہمی ہو ۔ ٹیکنالوجی کی مدد سے کسی کے ساتھ ناانصافی  نہیں ہوئی ہے، اور ہر ایک کو ان کا حق دیا گیا اوربدعنوانی سے مبرامقاصد حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006UYIG.jpg

 

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ اس ہفتے کابینہ کی میٹنگ میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مفت اناج فراہم کرنے کی اسکیم کو 30 ستمبر 2022 تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، میں اس کے لیے وزیر اعظم مودی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اب تک تقریباً 3,40,000 کروڑ روپے کے ایک ہزار لاکھ میٹرک ٹن اناج کی تقسیم کا کام مکمل ہو چکا ہے۔ آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ ایک ہزار لاکھ میٹرک ٹن غذائی اجناس 5-5 کلو گرام کی صورت میں ہر شہری کے گھر پہنچ گیا اور کوئی پریشانی نہیں ہوئی۔ جناب امت شاہ نے کہا کہ آج ملک میں ہر شعبے میں تبدیلی آ رہی ہے، چاہے وہ زراعت ہو، صنعتی ترقی ہو، ہندوستان کو دنیا میں پیداوار کا مرکز بنانا ہو، نئی تعلیمی پالیسی لانا ہو، شہری ترقی ہو۔ دیہی ترقی اور غریبوں کی فلاح و بہبود کے پروگرام بھی ہونے چاہئیں۔ مودی جی نے ان تمام اسکیموں کو 7 سال کے اندرنافذ کرنے کا کام کیا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image007KK72.jpg

 

جناب امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کا سب سے بڑا کام ملک کو محفوظ بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب ہم ان سب کا کیپسول بناتے ہیں تو آج پوری دنیا کا ہندوستان کی طرف دیکھنے کا انداز بدل گیا ہے۔ جناب نریندر مودی جی نے ہندوستان کے پاسپورٹ کی قدر بڑھانے کا کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چندی گڑھ نے آنے والے وقت کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے خود کو تبدیل کرنے کے لیے آج بہت کچھ کیا ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ مودی جی کا مقصد یہ ہے کہ تمام ریاستیں مثالی انتظامی اکائیاں بنیں اور چندی گڑھ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی خواہش اور مقصد کو پورا کرنے کی طرف بہت اچھے طریقے سے آگے بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کےامرت مہوتسو میں جس طرح سے نئی اسکیموں کا آغاز کیا گیا ہے، مجھے یقین ہے کہ مودی حکومت کے ورک کلچر کے تحت اسی مدت میں اسکیموں کا افتتاح ہوگا اور لوگوں کو ان کی سہولتیں ملیں گی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image008HXJ0.jpg

 

 

*************

 ش ح ۔  ح ا ۔ م ش

U. No.3318 



(Release ID: 1810391) Visitor Counter : 161


Read this release in: English , Hindi , Punjabi