وزارت سیاحت

سیاحت کی صنعت کے متعلقہ فریقوں نے آج سے کمرشیئل بین الاقوامی مسافروں کی خدمات دوبارہ شروع کرنے کے حکومت ہند کے فیصلے کا خیرمقدم کیا

Posted On: 27 MAR 2022 7:16PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 27 مارچ 2022: 27.03.2022 سے بھارت سے آنے اور جانے کے لیے کمرشیئل بین الاقوامی مسافروں کی خدمات دوبارہ شروع کرنے کے حکومت ہند کے فیصلے کو ملک کے سفر سے متعلق صنعت کے سبھی متعلقہ فریقوں نے سراہا ہے اور اس کا خیر مقدم کیا ہے۔ یہ پروازیں دو سال کے تعطل کے بعد دوبارہ شروع ہو رہی ہے۔  شہری ہوا بازی کے ڈائریکٹوریٹ جنرل نے  کووڈ – 19 عالمی وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے 23 مارچ، 2020 کو  بین الاقوامی کمرشیئل خدمات معطل کی تھیں۔

اس سے پہلے، حکومت ہند نے 15 اکتوبر ، 2021 سے ، چارٹر پروازوں کے ذریعے غیر ملکیوں کے پہنچنے پر تازہ سیاحتی ویزا  جاری کرنا شروع کیے  تھے۔

معمول کی بین الاقوامی مسافر خدمات کے دوبارہ  شروع کیے جانے کو ٹور آپریٹروں کی بھارتی ایسو سی ایشن کے صدر جناب راجیو مہرا نے کہا کہ اس سے بھارت آنے اور جانے والے سیاحوں کی تعداد میں یقیناً اضافہ ہوگا۔

سیاحت کا شعبہ کووڈ – 19 عالمی وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے شعبوں میں سے ایک ہے۔ جس کی وجہ سے سیاحت کی صنعت سے وابستہ متعلقہ فریقوں کی گزر بسر پر کافی اثر پڑا ہے۔ سیاحت کی وزارت نے قرض گارنٹی اسکیم ہمارے ٹور آپریٹروں ، ٹریول ایجنٹوں اور علاقائی سطح کے ٹورسٹ گائیڈوں کو ریاعتی شروحوں پر دیئے جانے والے قرض کی شکل میں مالی مدد فراہم کی ہے۔

***

(ش ح-  ا س- ت ح)

U. No. 3308



(Release ID: 1810333) Visitor Counter : 110


Read this release in: English , Hindi , Tamil