ٹیکسٹائلز کی وزارت

اپریل تا جنوری 22-2021 ء  کے دوران ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی برآمدات 34.46 بلین ڈالر رہی  ،  جو کہ 21-2020 ء  کی اسی مدت کے دوران بر آمدات سے 49 فی صد زیادہ ہے

Posted On: 25 MAR 2022 5:34PM by PIB Delhi

اپریل تا جنوری 22-2021 ء  کے دوران ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی برآمدات 34.46 بلین ڈالر رہیں، جس سے 21-2020 ء   کی  اسی مدت کے مقابلے 49 فی صد اضافے کا اظہار ہوتا ہے ۔ سرمایہ کاری کو راغب کرنے ، روزگار پیدا کرنے اور پیداوار میں اضافہ کرنے  کے پیش نظر حکومت نے  ٹیکسٹائل کے لئے پیداوار سے منسلک ترغیب ( پی ایل آئی ) اسکیم اور  تین سال کی مدت میں 7 میگا ٹیکسٹائل پارک قائم کرنے کی خاطر پردھان منتری میگا انٹیگریٹڈ ٹیکسٹائل ریجن اینڈ اپیرل پارکس ( پی ایم – مترا ) اسکیم  کو منظوری دی ہے ۔ ٹیکسٹائل کے لئے  پی ایل آئی اسکیم ملک میں ہائی ویلیو مین میڈ فائبر ( ایم ایم ایف ) ، گارمنٹس اور ٹیکنیکل ٹیکسٹائل کی پیداوار کو فروغ دے گی۔ پی ایم مترا اسکیم کا مقصد ٹیکسٹائل انڈسٹری کی پوری ویلیو چین کے لئے بڑے پیمانے پر مربوط اور جدید بنیادی ڈھانچہ تیار کرنا ہے، جس سے ٹیکسٹائل انڈسٹری کو پیداوار میں اضافہ، مسابقت میں اضافہ اور روزگار پیدا کرکے کفایت شعار بننے میں مدد ملے گی۔

         ٹیکسٹائل سیکٹر  میں تقریباً  45 ملین  لوگوں کو براہ راست روزگار  حاصل ہے۔ حکومت ٹیکسٹائل سیکٹر میں سرمایہ کاری / توسیع میں اضافہ کرنے اور ٹیکسٹائل انڈسٹری میں بنائی کو جدید بنانے سمیت دیگر ترقی کے لئے کئی پالیسی اقدامات اور اسکیموں پر عمل درآمد کر رہی ہے، جن میں ترمیم شدہ ٹیکنالوجی اپ گریڈیشن فنڈ اسکیم ( اے – ٹی یو ایف ایس ) ، نیشنل ہینڈلوم ڈیولپمنٹ پروگرام ( این ایچ ڈی پی ) ، انٹیگریٹڈ  پروسیسنگ ڈیولپمنٹ اسکیم ( آئی  پی ڈی ایس ) ، مربوط ٹیکسٹائل پارک کی اسکیم ( ایس آئی ٹی پی ) ، ٹیکسٹائل سیکٹر میں صلاحیت سازی کے لئے سمرتھ اسکیم وغیرہ شامل ہیں۔

         نیشنل اکاؤنٹ اسٹیٹسٹکس کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق  سال 18-2017 ء ، 19-2018 ء اور 20-2019 ء کے دوران  صنعتی پیداوار میں ٹیکسٹائل  کی صنعت کا تعاون 7  فی صد رہا ہے۔

         مذکورہ معلومات ٹیکسٹائل کی وزیر مملکت محترمہ درشنا جاردوش نے آج راجیہ سبھا میں ایک  تحریری جواب  میں فراہم کی ۔

           

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا   ) 

U. No. 3270



(Release ID: 1810146) Visitor Counter : 153


Read this release in: English , Hindi