وزارت دفاع
بی آر او نے منالی-سرچو راستے کو ریکارڈ وقت میں بحال کیا
Posted On:
26 MAR 2022 5:42PM by PIB Delhi
اہم نکات
بی آر او نے خطرناک بارالاچا لا درّہ (16043 فٹ) پر مرمت کا کام کرتے ہوئے ریکارڈ وقت میں منالی سے سرچو تک کا راستہ بحال کیا۔
بی آر او نے برف ہٹانے کے کام میں ایک خصوصی ٹیم کو شامل کرنے کے لیے ہوائی خدمات کا استعمال کیا اور امید سے تقریباً ایک مہینہ سے زیادہ وقت پہلے ہی سڑک اور درّہ کو کھول دیا۔
حالانکہ ابتدائی مرحلہ میں صرف ضروری سامان لے جانے والی فوج کی گاڑیوں کو ہی اس راستے پر آمد و رفت کی اجازت دی جائے گی، اس کے بعد مقامی شہری انتظامیہ کی اجازت کے بعد شہری نقل و حمل کی سرگرمیوں کو منظوری دی جائے گی۔
بارڈر روڈ آرگنائزیشن (بی آر او) نے شمال مغربی سرحدی علاقوں میں درّے کھولنے کی قواعد میں ایک اور بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے 26 مارچ، 2022 بروز ہفتہ کو ہماچل پردیش کی قومی شاہراہ 1 ڈی پر 210 کلومیٹر لمبے منالی-سرچو راستے کو بحال کر دیا۔ یہ کامیابی بی آر او ے ذریعے قومی شاہراہ-1 پر سرینگر-کرگل-لیہ سڑک پر شہری ٹریفک کے لیے زوجیلا درّہ کھولے جانے کے ایک دن بعد حاصل کی گئی ہے۔ منالی-سرچو راستے کے پھر سے بحال ہوجانے پر ہماچل پردیش کے لاہول ضلع سے اس کا اہم رابطہ قائم ہو جاتا ہے، جو اسے آگے لداخ میں لیہ کی طرف جوڑ دیتا ہے۔
ماضی میں یہ درّہ اور سڑک عام طور پر اپریل کے آخری ہفتے میں کھلا کرتے تھے، لیکن 26 مارچ کو ایک سڑک قافلہ کی کامیاب آمد و رفت ے ساتھ ہی بی آر او نے تقریباً ایک مہینہ پہلے ہی اس درّے کو بحال کر دیا جو اپنے آپ میں ایک ریکارڈ ہے۔
سردیوں کے دوران عام طور پر یہ راستہ سال میں 180-160 دنوں کے لیے بند رہتا ہے، لیکن بی آر او نے اس روڈ کو پروجیکٹ دیپک کے تحت 117 دنوں میں ہی کھول دیا ہے، اس سڑک پر آخری قافلہ 29 نومبر 2021 کو روانہ ہوا تھا۔ منالی-سرچو راستہ کی جلد بحالی اس وجہ سے بھی زیادہ قابل تعریف ہے کیوں کہ اس سال اس علاقے میں پچھلے سال کے مقابلے زیادہ برفباری دیکھی گئی تھی۔
منالی-سرچو راستے کا پھر سے کھولا جانا زانسکر رینج کے سب سے اونچے درّوں میں سے ایک خطرناک بارالاچا لا درّے (16043 فٹ) پر برف ہٹانے کی کامیاب کارروائی پر ہی منحصر تھا۔ بی آر او نے دو طرف سے برف ہٹانے والی ٹیموں کی ایک ساتھ تعیناتی کے ساتھ ہی پاٹسیو سے بارالاچا لا اور سرچو سے بارالاچا لا تک دو طرفہ طریقہ کار اپنایا۔
چونکہ سردیوں کے دوران سرچو ملک کے بقیہ حصوں سے کٹ جاتا ہے، اس لیے پروجیکٹ کے ذریعے کارروائی اور منصوبہ کے حصہ کے طور پر پچھلے سال نومبر میں سرچو کیمپ واقع اسنو کلیئرنس پلانٹ کے ضروری آلات اور پرزوں کا پیشگی ذخیرہ کر لیا گیا تھا۔ جلد کامیابی حاصل کرنے اور درّہ اور سڑک کو جلدی کھولنے کے لیے 05 مارچ، 2022 کو سرچو سے برف ہٹانے والی ٹیم کا ہوائی انڈکشن شروع کیا گیا تھا۔ برف ہٹانے کا کام شروع کرنے کے لیے چھ ماہر آپریٹروں اور ٹیکنیشین کی ٹیم کو بارالاچالا میں چھوڑا گیا تھا۔
احتیاط کے طور پر شروعاتی دنوں میں سڑک صرف فوج کے رسد والے قافلے کی آمد و رفت کے لیے کھولی جائے گی، تاکہ محاذ والے علاقوں میں تعینات فوجیوں کے لیے ضروری سپلائی کی جا سکے۔ مستقبل قریب میں شہری انتظامیہ سے منظوری ملنے پر تمام قسم کی نقل و حمل کی آمد و رفت شروع ہو جائے گی۔
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U: 3275
(Release ID: 1810137)
Visitor Counter : 150