وزارت دفاع

وزارت دفاع نے تعلیمی سال 2022-2023 سے شراکت داری کے طریقے سے 21 نئے سینک اسکولوں کو منظوری دی

Posted On: 26 MAR 2022 3:12PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 26 مارچ 2022:

وزارت دفاع نے این جی اوز/نجی اسکولوں/ریاستی حکومتوں کے اشتراک سے 21 نئے سینک اسکولوں کے قیام کی منظوری دی ہے۔ یہ اسکول شراکت داری کے طریقے میں ملک بھر میں 100 نئے سینک اسکولوں کے قیام کے حکومت کی پہل کے ابتدائی دور میں قائم کیے جائیں گے۔ وہ موجودہ سینک اسکولوں سے مختلف ہوں گے۔

سو نئے سینک اسکولوں کے قیام کے وزیراعظم جناب نریندر مودی کے وژن کے پس پردہ مقصد یہ ہے کہ طلبہ کو قومی تعلیمی پالیسی کے مطابق معیاری تعلیم فراہم کی جائے اور انھیں مسلح افواج میں شمولیت سمیت کیریئر کے بہتر مواقع فراہم کیے جائیں۔ اس سے نجی شعبے کو یہ موقع بھی ملے گا کہ وہ آج کے نوجوانوں کو کل کا ذمہ دار شہری بنا کر حکومت کے ساتھ مل کر ملک کی تعمیر کے لیے کام کرے۔

ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لحاظ سے منظور شدہ 21 نئے سینک اسکولوں کی فہرست ضمیمے میں شامل ہے اور اسے www.sainikschool.ncog.gov.inپر بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ ان میں سے 17 اسکول براؤن فیلڈ جاری اسکول ہیں اور 4 گرین فیلڈ اسکول جلد ہی فعال ہونے والے ہیں۔ جبکہ این جی اوز/ ٹرسٹوں/سوسائٹیوں کا حصہ 12 منظور شدہ نئے اسکولوں کا ہے، 6 نجی اسکول اور 3 ریاستی حکومت کی ملکیت والے اسکولوں نےاس منظور شدہ نئے سینک اسکولوں کی فہرست میں جگہ پائی ہے۔ موجودہ سینک اسکولوں کے بالمقابل جو خالصتاً رہائشی نوعیت کے ہیں، 7 نئے سینک اسکول ڈے اسکول ہیں اور اس طرح کے 14 نئے منظور شدہ اسکولوں میں رہائشی انتظامات کیے گئے ہیں۔

یہ نئے سینک اسکول متعلقہ تعلیمی بورڈوں سے وابستگی کے علاوہ سینک اسکولز سوسائٹی کے زیر انتظام کام کریں گے اور سوسائٹی کے مقرر کردہ شراکت داری کے طریقے میں نئے سینک اسکولوں کے قواعد و ضوابط پر عمل کریں گے۔ اپنے باقاعدہ ملحقہ بورڈ کے نصاب کے علاوہ وہ سینک اسکول پیٹرن کے طلبہ کو اکیڈمک پلس نصاب کی تعلیم بھی دیں گے۔ ان اسکولوں کے کام کاج کے طریقہ کار سے متعلق تفصیلات www.sainikschool.ncog.gov.in پر دستیاب ہیں۔ داخلے کے خواہش مند طلبہ اور والدین کو ویب پورٹل پر جانے اور اس نئے موقع سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دی جاتی ہے۔

داخلہ کا عمل:

(اے) اناسکولوں میں سینک اسکول کے نئے پیٹرن میں داخلہ صرف مندرجہ ذیل خطوط پر درجہ ششم کی سطح پر ہوگا۔

  1. چھٹی جماعت میں کم از کم 40 فیصد تعداد ان امیدواروں کی ہوگی جنہوں نے ای کونسلنگ میں این ٹی اے کے ذریعہ منعقدہ آل انڈیا سینک اسکول داخلہ امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے۔
  2. 60 فیصد تک انٹیک اسی اسکول سے داخل ہونے والے طلبہ سے ہوگا جو کوالیفائنگ ٹیسٹ کے ذریعے نئے سینک اسکولوں کے زمرے کے تحت داخلہ لینے کے خواہش مند ہوں گے، جس کا نوٹیفکیشن الگ سے جاری کیا جائے گا۔

(بی) آل انڈیا سینک اسکولوں کے داخلہ امتحان -2022 میں کوالیفائی کرنے والے امیدواروں کو این ٹی اے کے ساتھ ان کے رجسٹرڈ ای میل آئی ڈی میں نئے منظور شدہ سینک اسکول کھولنے اور ان اسکولوں میں درخواست دینے کے طریقہ کار سے متعلق آگاہ کیا جارہا ہے۔ ایسے اہل امیدوار جو اپنی پسند کے نئے منظور شدہ اسکول میں داخلہ لینے کے خواہشمند ہیں انھیںخود کو پیشگی کونسلنگ کے لیےhttps:/sainikschool.ncog.gov.in پر رجسٹر کرنا ہوگا۔ طلبہ کو ویب پورٹل پر لاگ ان کرنے اور رجسٹر کرنے کے لیے اپنا اے آئی ایس ایس ای ای -2022 درخواست نمبر استعمال کرنا ہوگا جسکے بعد درخواست دہندہ ای کونسلنگ کی ترجیح کے لیے 10 اسکولوں کے انتخاب کی نشاندہی کر سکتا ہے۔ اے آئی ایس ایس ای ای 2022 کے اہل امیدواروں کے ذریعہ اس اسکول میں بھری جانے والی نشستوں کی حد تک ہر اسکول کے لیے میرٹ لسٹ کے تحت رجسٹرڈ درخواست دہندگان کو اسکول الاٹ کیے جائیں گے۔ نئے سینک اسکولوں میں شمولیت کے خواہشمند آئی ایس ای ای 2022 کے اہل امیدواروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ ای کونسلنگ سے متعلق تمام تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لیے ویب پورٹل کو باقاعدگی سے چیک کریں۔

(ج) نئے سینک اسکول میں پہلے سے داخل اور نئے سینک اسکولوں کے اس زمرے کے تحت تعلیم حاصل کرنے کے خواہش مند طلبہ کے لیے جلد ہی منعقد کیے جانے والے کوالیفائنگ ٹیسٹ کی بنیاد پر داخلہ فراہم کیا جائے گا۔ نئے سینک اسکولوں کو اس بارے میں علیحدہ سے مطلع کیا جا رہا ہے تاکہ ایسے رضامند امیدواروں کی تفصیلات مقررہ وقت کے اندر، ٹیسٹ کروانے والی ایجنسی کو جمع اور فراہم کی جا سکیں، جن کی تفصیلات ویب پورٹل https:/sainikschool.ncog.gov.inپر بھی دستیاب ہوں گی۔

منظور شدہ نئے سینک اسکولوں کے لیے تعلیمی اجلاس مئی 2022 کے پہلے ہفتے میں شروع ہونے کا امکان ہے۔ متوقع ٹائم لائن ویب پورٹل https:/sainikschool.ncog.gov.inپر دیکھی جا سکتی ہے۔

اگلے راؤنڈ میں باقی نئے سینک اسکولوں کے لیے درخواستیں طلب کرنے کا پورٹل اپریل 2022 کے پہلے ہفتے میں دوبارہ کھولے جانے کا امکان ہے۔ رضاکار اسکول/این جی اوز شراکت داری کے طریقے میں نئے سینک اسکولوں کے لیے کیو آر، ایم او اے اور قواعد و ضوابط دیکھ سکتے ہیں جو ویب پورٹل پر دستیاب ہیں۔ وہ اسکول /این جی اوز/ٹرسٹ/سوسائٹیاں وغیرہ جنہوں نے پہلے دور کے دوران پہلے ہی رجسٹریشن اور درخواست دی ہے انھیں نئے سرے سے درخواست دینے یا رجسٹریشن فیس دوبارہ ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ تاہم، اس طرح کے پہلے سے رجسٹرڈ درخواست دہندگان کیو آرز، قواعد و ضوابط اور ایم او اے کو پڑھ سکتے اور تازہ معلومات کے ساتھ، اگر کوئی ہوں تو وہ ویب پورٹل پر اپنا ڈیٹا اپ ڈیٹ کرسکتے ہیں۔

ضمیمہ

منظور شدہ سینک اسکولوں کی فہرست

نمبر شمار

ریاست

ضلع

اسکول کا نام

1

آندھرا پردیش

وائی ایس آر کڈپا

پوجا انٹرنیشنل اسکول

2

اروناچل پردیش

توانگ

توانگ پبلک اسکول

3

آسام

سی اے سی اے اے ایل

ڈائریکٹوریٹ آف سیکنڈری ایجوکیشن آسام

4

بہار

سمستی پور

سندری دیوی سرسوتی ودیا مندر

5

چھتیس گڑھ

رائے پور

این ایچ گوئل ورلڈ اسکول

6

دادرا اور نگر حویلی

دادرا اور نگر حویلی

ودیا بھارتی گجرات پردیش
(نیتا جی سبھاش چندر بوس ملٹری اکیڈمی)

7

گجرات

جونا گڑھ

برہمچاری شری بھاگاوتینندجی ایجوکیشن ٹرسٹ
(شری بھرمنند ودیا مندر)

8

ہریانہ

فتح آباد

اوم وشنو ایجوکیشن سوسائٹی
(رائل انٹرنیشن رہائشی اسکول)

9

ہماچل پردیش

سولن

راج لکسمی سموید گروکولم

10

کرناٹک

بیلگاوی

سانگولی رایانا سینک اسکول

11

کیرالا

ایرناکولم

سری سردا ودیالیہ

12

مدھیہ پردیش

مندسور

سرسوتی ودھیا مندر ہائر سیکنڈری اسکول

13

مہاراشٹر

احمد نگر

پی ڈی ڈاکٹر وی ویکھے پاٹل سینک اسکول

14

ناگالینڈ

دیما پور

لیونگسٹون فاؤنڈیشن انٹرنیشنل

15

اوڈیشہ

ڈھینکانال

سنسکار پبلک اسکول (اباکاش فاؤنڈیشن)

16

پنجاب

پٹیالہ

دیانند پبلک اسکول سلور سٹی نابھہ

17

راجستھان

گنگا نگر

بھارتی چیریٹیبل ٹرسٹ
(بلومنگ ڈیلس انٹرنیشنل اسکول)

18

تمل ناڈو

ٹییوٹیکورین

وکاسا اسکول

19

تلنگانہ

کریم نگر

تلنگانہ سماجی بہبود رہائشی سینک اسکول

20

اترپردیش

ایٹاوہ

وکاس لوک سیوا سمیتی
(ماؤنٹ لیٹرا زی اسکول)

21

اتراکھنڈ

دہرادون

جی آر ڈی ورلڈ اسکول بھاووالا

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 3262

 

 



(Release ID: 1810028) Visitor Counter : 313