وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

مغربی بحری کمان نے ساحل سے دور سکیورٹی مشق پرستھان  انجام دی

Posted On: 25 MAR 2022 6:44PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 25 مارچ 2022: 23 مارچ ، 2022 کو ممبئی کے ساحل سے دور ترقیاتی علاقے (او ڈی اے) میں سکیورٹی مشق پرستھان انجام دی گئی۔ یہ مشق مغربی بحری کمان کے صدر دفتر کی سرپرستی میں انجام دی گئی۔ یہ مشق ہر چھ ماہ بعد کی جاتی ہے اور یہ ساحل سے کچھ دور سکیورٹی کو یقینی بنانے کا ایک اہم حصہ ہے اور اس کا مقصد ساحل سے دور دفعہ میں سرگرم سبھی بحری متعلقہ فریقوں کی کوششوں کو مربوط کرنا ہے۔ بحریہ کی سربراہی میں اس مشق نے بھارتی فضائیہ ، ساحلی گارڈ، او این جی سی، ممبئی پورٹ ٹرسٹ ، جواہر لعل نہرو پورٹ ٹرسٹ، کسٹمز ، ریاست کے ماہی گیری کے محکمے ، مرکن ٹائل مرین محکمے اور بحری پولیس نے حصہ لیا۔ سارا دن تک جاری رہنے والی اس مشق کا نتیجہ کام کاج کے طور طریقوں کو بہتر بنانے اور ممبئی سے کچھ دور ساحل سے دور دفاعی علاقے میں بہت سے فوجیوں کو کارروائی کا جواب دینے کی شکل میں برآمد ہوا۔

یہ مشق ممبئی کے تقریباً 38 بحری میل میں واقع او این جی سی کے بی – 193 پلیٹ فارم پر انجام دی گئیں۔

اس مشق میں وہ تمام مقاصد حاصل کیے گئے جن کا ارادہ کیا گیا تھا۔

***

(ش ح-  ا س- ت ح)

U. No. 3246

 


(Release ID: 1809862) Visitor Counter : 162


Read this release in: English , Marathi , Hindi