کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
ادویات کی قیمتوں کا تعین کرنے کی پالیسی
Posted On:
25 MAR 2022 3:03PM by PIB Delhi
7 دسمبر ، 2012 ء کو نوٹیفائیڈ کی گئی موجودہ نیشنل فارماسیوٹیکل پرائسنگ پالیسی ( این پی پی پی ) کو دوائیوں کی قیمتوں کے تعین کے لئے ایک ریگولیٹری فریم ورک قائم کرنے کے مقصد سے تیار کیا گیا ہے تاکہ جدت طرازی اور مقابلہ جاتی فارما انڈسٹری کی ترقی میں معاونت کے لئے مناسب قیمتوں پر ضروری ادویات کی دستیابی کو یقینی بنایا جا سکے ۔ پالیسی میں ایک تبدیلی ہوئی ہے اور یہ پہلے کی ڈرگ پالیسی ، 1994 کے تحت پہلے کی ’لاگت پر مبنی ‘ قیمتوں کے تعین سے ’مارکیٹ بیسڈ ‘ قیمتوں پر منتقل کی گئی ہے ۔
حکومت نے این پی پی پی، 2012 کی تعمیل میں ڈرگس (پرائس کنٹرول) آرڈر، 2013 ( ڈی پی سی او – 2013 ) کو نوٹیفائیڈ کیا ہے ۔ ڈی پی سی او ، 2013 کی دفعات کے مطابق، نیشنل فارماسیوٹیکل پرائسنگ اتھارٹی ( این پی پی اے ) ضروری ادویات کی قومی فہرست (این ایل ای ایم ) میں دی گئی تمام طے شدہ دواؤوں کی زیادہ سے زیادہ قیمت مقرر کرتی ہے۔ ان دوائیوں کے تمام مینوفیکچررز پر لازم ہے کہ وہ اپنی مصنوعات کو زیادہ سے زیادہ قیمت کے برابر یا اس سے کم پر فروخت کریں ۔ مزید یہ کہ این پی پی اے غیر طے شدہ ادویات کی قیمتوں کی نگرانی کرتا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ ان کی زیادہ سے زیادہ خوردہ قیمت ( ایم آر پی ) میں اضافہ پچھلے بارہ مہینے کے دوران 10 فی صد سے زیادہ نہ ہو۔
مذکورہ معلومات کیمیکل اور فرٹیلائزر کے وزیر مملکت جناب بھگونت کھوبا نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کی ۔
***
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا )
U. No. 3222
(Release ID: 1809857)
Visitor Counter : 149