مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

دیہی علاقوں میں آئی پی پی  بی کی رسائی

Posted On: 25 MAR 2022 2:39PM by PIB Delhi

نئی دہلی،25 مارچ 2022/

 انڈیا پوسٹ پیمنٹس بینک (آئی پی پی بی) نے 1.36 لاکھ سے زیادہ   ڈاکخانوں کو بینک کی خدمات فراہم کرنے کے قابل بنایا ہے۔   اس کے  علاوہ تقریباً 1.89 لاکھ ڈٖاکیوں اور گرامین ڈاک سیوک(جی ڈی ایس) کو اسمارٹ فون اور بائیومیٹرک  آلات سے لیس کیا گیا ہے تاکہ ہر دہلیز پر بینکنگ  خدمات فراہم کی جاسکیں۔اس میں بل کی ادائیگی کی سہولت جیسے  یوٹی لیٹی بلس  ، ڈائریکٹ ٹو ہوم  (ڈی ٹی ایچ/موبائل ریچارچیز ،اکاؤنٹ ، نقد ادائیگی کے ذریعہ   مساوی ماہانہ قسط (ای ایم آئی)  کی ادائیگی وغیرہ   شامل ہیں۔

1.5 لاکھ  ڈاک خانوں کو ملک بھر میں پھیلے کور بنکنگ نظام  سے جوڑنے سے  دیہی علاقوں کے صارفین کو  مالیاتی خدمات، اے ٹی ایم بینکنگ ، انٹرنیٹ بینکنگ وغیرہ تک  رسائی حاصل  ہوگی۔ مزید برآں  دیہی علاقوں کے صارفین  پوسٹ آفس سیونگ اکاؤنٹ سے بینکنگ اکاؤنٹس اور ایسے ہی  دیگر  اکاؤنٹس  میں  رقم منتقل کرسکیں گے۔

یہ معلومات  ریاستی وزیر  برائے مواصلات جناب دیو سنگھ چوہان نے  آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحٰریری  جواب میں دی۔

 

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-3228

 


(Release ID: 1809840) Visitor Counter : 119


Read this release in: English , Manipuri , Malayalam