وزارت دفاع

بھارتی بحریہ کے لیے دو کثیر المقاصد جہازوں کی خریداری کے لیے میسرز لارسن اینڈ ٹوبرو لمیٹڈ، ممبئی کے ساتھ معاہدے پر دستخط

Posted On: 25 MAR 2022 5:57PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 25 مارچ 2022:

وزارت دفاع نے 25 مارچ کو میسرز لارسن اینڈ ٹوبرو لمیٹڈ کے ساتھ "بائے انڈین" زمرے کے تحت 887 کروڑ روپے کی مجموعی لاگت سے بھارتی بحریہ کے لیے دو کثیر المقاصد جہازوں (ایم پی وی) کی خریداری کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ اس معاہدے پر نیول اسٹاف کے وائس چیف وی اے ڈی ایم ایس این گورمڑے اور ایڈیشنل سکریٹری اور ڈائریکٹر جنرل ایکوزیشن جناب پنکج اگروال کی موجودگی میں دستخط کیے گئے۔ جہازوں کی حوالگی مئی 2025 سے شروع ہوگی۔

ایم پی وی اپنی نوعیت کا پہلا پلیٹ فارم ہوگا جو بھارتی بحریہ کی مختلف ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کم لاگت حل فراہم کرنے کے لیے تعمیر کیا گیا ہے۔ کٹوپلی (چنئی) میں میسرز ایل ٹی شپ یارڈ کے ذریعے تعمیر کیے جانے والے یہ جہاز بحری نگرانی اور گشت، تارپیڈو کی لانچنگ/ بحالی اور گنری/ اے ایس ڈبلیو فائرنگ مشقوں کے لیے مختلف اقسام کے فضائی، زمینی اور زیر آب نشانون کے آپریشن جیسے کثیر جہتی معاون افعال انجام دیں گے۔ یہ جہاز جہازوں کو کھینچنے اور محدود طبی جہاز کی صلاحیت کے ساتھ انسانی امداد اور آفات سے بچاو (ایچ اے ڈی آر) کے کاموں کی صلاحیت بھی رکھتے ہوں گے۔ وہ ترقی کے تحت بحری ہتھیاروں اور سینسرز کے لیے آزمائشی پلیٹ فارم کے طور پر بھی کام کریں گے، وہ آئی ایس وی کے لیے سپورٹ پلیٹ فارم اور ہمارے جزائری علاقوں کے لیے لاجسٹک سپورٹ بھی فراہم کریں گے۔

اس معاہدے سے حکومت ہند کے "آتم نربھر بھارت" پہل سے ہم آہنگ بھارتی جہاز سازی کی صنعت کی فعال شرکت کو مزید فروغ ملے گا اور اس کی حوصلہ افزائی ہوگی۔ زیادہ تر سازوسامان اور نظام مقامی مینوفیکچررز سے حاصل کردہ ہے، یہ جہاز وزارت دفاع کے "میک ان انڈیا، میک فار دی ورلڈ" پہل کے قابل فخر پرچم بردار ہوں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix(1)(1)95GW.JPG

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix(2)(1)6ES6.JPG

***

(ش ح - ع ا- ع ر)

U. No. 3233

 



(Release ID: 1809801) Visitor Counter : 135


Read this release in: English , Marathi , Hindi