وزارت دفاع
فوج کے لئے جدید ترین ٹیکنا لوجیوں کا فروغ
Posted On:
25 MAR 2022 2:21PM by PIB Delhi
دفاعی تحقیق و ترقی کی تنظیم ( ڈی آر ڈی او ) تحقیق کے مخصوص شعبوں میں اپنے انڈسٹری اکیڈمیاں سینٹر آف ایکسلی لینس ( ڈی آئی اے – سی او ای ) کے ذریعے تحقیق کے لئے فنڈ فراہم کرتی ہے ۔ ڈی آر ڈی او نے مسلح افواج کی مستقبل کی ضروریات کو پورا کرنے کی خاطر اہم ٹیکنا لوجی تیار کرنے کے لئے پورے ملک میں مختلف اکیڈمی ادروں کے ساتھ اشتراک سے 10 سینٹر آف ایکسی لینس قائم کئے ہیں ۔ ڈی آر ڈی او ایروناٹکس آرما منٹ ، بحریہ اور لائف سائنس کے شعبوں میں اپنی مختلف گرانڈ اِن ایڈ اسکیم کے تحت تحقیق کو مضبوط کرنے کے لئے فنڈ فراہم کرتی ہے ۔ اس کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہے :
ڈی آر ڈی او کے ڈائریکٹوریٹ کا نام
|
پروجیکٹوں کی تعداد
|
کل لاگت ( کرو ڑروپئے میں )
|
پروجیکٹ میں شامل اکیڈمی اداروں کی تعداد
|
ڈی ایف ٹی ایم
|
136
|
642
|
20
|
ڈی ای آر اینڈ آئی پی آر
|
1288
|
1160
|
276
|
این آر بی
|
490
|
150
|
142
|
اے آر ایم آر ای بی
|
258
|
75
|
96
|
اے آر اینڈ ڈی بی
|
2031
|
339
|
150
|
ایل ایس آر بی
|
384
|
105
|
141
|
اس کے علاوہ ، ٹیکنا لوجی ڈیولپمنٹ فنڈ ( ٹی ڈی ایف ) اسکیم کی صنعتوں ، خاص طور پر ایم ایس ایم ای اور اسٹارٹ اَپس کو دفاع اور ایرو اسپیس کے شعبے میں دفاعی ٹیکنا لوجی تیار کرنے کی خاطر اختراعات اور تحقیق کے لئے 10 کرو ڑروپئے تک کی رقم فراہم کرتی ہے ۔ اس کے علاوہ ، ایک کروڑ روپئے سے کم کی لاگت والے پروجیکٹوں کے لئے صرف اسٹارٹ اَپس کو فنڈنگ فراہم کی جاتی ہے ۔ اب تک ٹی ڈی ایف اسکیم کے تحت ہندوستان کے مختلف ایم ایس ایم ای ، اسٹارٹ اَپس اور صنعتوں کو 41 پروجیکٹ دیئے گئے ہیں ، جن کی پروجیکٹ کی کل لاگت تقریباً 205 کروڑ روپئے ہے ۔
اس کے علاوہ ، دفاعی خریداری کے عمل ( ڈی اے پی ) 2020 کا میک – I ترقیاتی ایجنسی ( ڈی اے ) کو زیادہ سے زیادہ 250 کروڑ روپئے یا تیاری کی لاگت کا 70 فی صد حصہ مالی امداد کے طور پر فراہم کرتا ہے ۔
دفاع کے لئے اختراعات کا ایک ماحولیاتی نظام اپریل ، 2018 ء میں شروع کیا گیا تھا ، جس کا عنوان تھا ، انّوویشن فار ڈیفنس ایکسی لینس (آئی ڈیکس ) ۔ آئی ڈیکس کا مقصد ایم ایس ایم ایز ، اسٹارٹ اَپ ، انفرادی اختراع کار ، تحقیق و ترقی کے اداروں ، تعلیمی اداروں سمیت صنعتوں کو شامل کرکے دفاع اور ایرو اسپیس میں ٹیکنا لوجی کے فروغ اور اختراعات میں تیزی لانے کا ماحول تیار کرنا اور انہیں تحقیق و ترقی کے لئے گرانٹ / فنڈ اور دیگر امداد فراہم کرنا ہے ، جو بھارت کے دفاع اور ایرو اسپیس کی مستقبل کی ضروریات کو پورا کر سکے ۔ اب تک اسٹارٹ اَپس اور ایم ایس ایم ای کے ساتھ آئی ڈیکس کے فاتحین کے ساتھ 66 کنٹریکٹس پر دستخط کئے گئے ہیں تاکہ پیداوار کے لئے تیار پروٹو ٹائپ کو مکمل کیا جا سکے ۔
دفاع میں اے آئی کو شامل کرنے کے لئے موجودہ مصنوعی ذہانت ( اے آئی ) کی صلاحیتوں کا جائزہ لینے اور اقدامات کرنے کے لئے ایک ٹاسک فورس قائم کی گئی ہے ۔ مذکورہ ٹاسک فورس کی سفارش پر وزارتِ دفاع نے 8 فروری ، 2019 ء کے ایک ایگزیکیٹیو حکم کے ذریعے رکشا منتری اور دفاع کی اے آئی پروجیکٹ ایجنسی ( ڈی اے آئی پی اے ) کی سربراہی میں ، جس کے سکریٹری ( ڈی پی ) ایکس آفیشیو ہوں گے ، دفاع کی اے آئی کونسل ( ڈی اے آئی سی ) قائم کی گئی ہے تاکہ آپریٹنگ فریم ورک تیار کرنے ، پالیسی سطح میں تبدیلیاں اور اے آئی کو اپنانے کے لئے ڈھانچہ جاتی امداد فراہم کرنے کی خاطر ضروری رہنمائی فراہم کی جا سکے ۔
ڈی آر ڈی او کی دو مخصوص لیبا ریٹریاں بھی ہیں ، جن میں سینٹر فار آرٹیفیشل انٹلی جنس اینڈ روبو ٹکس ( سی اے آئی آر ) ، بنگلورو اور ڈی آر ڈی او یَنگ سائنٹس لیبا ریٹری ( ڈی وائی ایس ایل ) اے آئی ، بنگلورو شامل ہیں ۔ ڈی آر ڈی او کی تمام سسٹم لیبا ریٹریوں میں اے آئی ٹیکنا لوجی گروپ بھی شامل ہے تاکہ تیار کی جانے والی مصنوعات میں اے آئی کی خصوصیات کو متعارف کرایا جا سکے ۔ سی اے آئی آر کو اے آئی کے شعبے میں اسٹارٹ اَپس کی پرورش کی ذمہ داری دی گئی ہے ۔ اس کے علاوہ ، ہر ایک ڈی پی ایس یو کے لئے اے آئی کا ایک نقشۂ راہ متعین کیا گیا ہے ، جس کے تحت تیاری کے لئے دفاع کے 61 مخصوص اے آئی پروجیکٹوں کی نشاندہی کی گئی ہے ۔ ان 61 پروجیکٹوں میں سے 26 پروجیکٹ ڈی پی ایس یو کے ذریعے مکمل کرلئے گئے ہیں ۔
یہ معلومات وزارتِ دفاع میں وزیر مملکت جناب اجے بھٹ نے 25 مارچ ، 2022 ء کو لوک سبھا میں جناب جگدمبیکا پال کے تحریری سوال کے جواب میں فراہم کی ۔
****
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا )
U. No. 3217
(Release ID: 1809721)
Visitor Counter : 155