ریلوے کی وزارت
ریل کے ڈبوں کی نئی ٹیکنالوجی
Posted On:
25 MAR 2022 1:31PM by PIB Delhi
بھارتی ریلویز (آئی آر) میں ڈبوں کی نئی ٹیکنالوجی کی ترقی / حصول کے مسلسل عمل ہے اور اس کے لئے ، ضروریات اور دستیاب ڈبوں کی ٹیکنالوجی کا تجزیہ کرنے کے بعد فیصلہ کیا جاتا ہے۔
اسی کے مطابق ایل ایچ بی ٹیکنالوجی کے حصول کے لئے، اس ضمن میں درج ذیل اقدامات کئے گئے ہیں:
- ہندوستانی ریلویز نے یہ ٹیکنالوجی ملک میں ہی تیار کی ہے اور وندے بھارت ریلیں تیار کیں (ٹرین-18)
- ہندوستانی ریلویز نے، سسپینشن کی بہتر ٹیکنالوجی اور کم توانائی کے ساتھ 44 وندے بھارت ریلوں کی تیاری کے لئے ، آئی جی بی ٹی پر مبنی 3- مرحلے کے پروپلزن، کنٹرول اور دیگر آلات (بوگیوں کو تیار کرنے سمیت) کے ڈیزائن، تیاری ، مینوفیکچر، فراہمی، مربوط کرنے، ٹیسٹنگ اور کمیشن کے لئے پہلے ہی ٹھیکہ دے دیا ہے۔ مزید بر آں 58 اضافی وندے بھارت ٹرین کی خریداری زیر عمل ہے۔
- بھارتی ریلوے بہتر توانائی کی کارکردگی اور مسافروں کے سفر کے تجربے کے ساتھ 400 نئی جنریشن کی کم توانائی کھانے والی وندے بھارت ریلوں کو حاصل کرنے / تیار کرنے کا منصوبہ بھی رکھتی ہے۔ اس کے لئے اسپیسی فکیشن حتمی مرحلے میں ہے۔
- رائے بریلی کی موڈرن کوچ فیکٹری (ایم سی ایف) نے جنوبی کوریا کی میسرز ڈاوونیسز کے ساتھ ایک ٹی او ٹی (ٹیکنالوجی کی منتقلی) پر دستخط کئے ہیں، جو ایلومینیم کی بوڈی والے مسافروں کے ڈبوں کے ڈیزائن ، ترقی ، تیاری اور ٹیسٹنگ کے لئے کیا گیا ہے۔
اس وقت تقریبا 750 جوڑی میل / ایکسپریس ریلیں، آئی سی ایف ریکس کے ساتھ چل رہی ہیں۔
سووچھ بھارت مشن کے ایک حصے کے طور پر ، بھارتی ریلویز نے اپنی تمام میل لائن مسافروں کے ڈبوں کے اسٹاک میں بائیو - ٹوائلٹ کی فٹنگ مکمل کرلی ہے تاکہ کسی بھی طرح کا انسانی فضلاء ، ریل کے ڈبوں سے ریل کی پٹریوں پر نہ پھینکا جائے۔
مزید بر آں واکیوم فلشنگ نظام کے ساتھ بائیو - ٹوائلٹ بھی تیار کرلئے گئے ہیں اور انہیں ڈبوں میں فٹ کیا جا رہا ہے۔ ہندوستانی ریلویز کے تقریبا 1450 ڈبوں میں ، واکیوم فلشنگ نظام کے ساتھ بائیو- ٹوائلٹ فٹ کردئے گئے ہیں۔
یہ معلومات ریلویز ، مواصلات اور الیکٹرانک نیز معلوماتی ٹیکنالوجی کے وزیر جناب اشونی ویشنو نے ، آج راجیہ سبھا میں، ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں۔
*****
(ش ح-اع - ق ر)
U-3204
(Release ID: 1809605)
Visitor Counter : 187