وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ڈی آر ڈی او کے ذریعے تیار کئے گئے بایو - ٹوائلٹس

Posted On: 25 MAR 2022 2:13PM by PIB Delhi

نئی دہلی:25؍مارچ  2022۔ دفاعی تحقیق و ترقی کی تنظیم (ڈی آر ڈی او) کے ذریعے تیار کئے گئے بایو – ٹوائلٹ یعنی حیاتیاتی بیت الخلاء کی اہم خصوصیات حسب ذیل ہیں:

  • یہ اینیروبک (آکسیجن کے بغیر) پروسیس کا استعمال کرتا ہے، جس کے ذریعے بیکٹیریا کے کنسورشیم کے ذریعے انسانی فضلہ کی تحلیل کی جاتی ہے۔
  • بایو- ٹوائلٹ کسٹمائزڈ ہیں اور اس کے الگ الگ ڈیزائن تیار کیے گئے ہیں تاکہ ان کا استعمال مختلف جغرافیائی – موسمی حالات میں کیا جاسکے۔

بیکٹیریل کنسورشیم کو مضبوط بنانے کے لئے گائے کے گوبر کا استعمال کیا جاتا ہے۔ کنسورشیم میں درج ذیل چار طرح کے بیکٹیریا موجود ہوتے ہیں:

  • ہائیڈرولیس
  • ایسیڈوجینیس
  • ایسیٹوجینیس
  • میتھوجینس

ڈی آر ڈی او نے ملک بھر میں تقریباً 60 صنعتوں کو اس کی ٹیکنالوجی منتقل کی ہے۔ ان صنعتوں نے ملک بھر میں بایو- ڈائجسٹرس لگائے ہیں۔ 20 سے زیادہ ریاستوں میں مجموعی طور پر تقریباً 16000 بایو- ڈائجسٹرس لگائے گئے ہیں۔  مزید برآں 2.5 لاکھ سے زیادہ بایو – ڈائجسٹر انڈین ریلویز کے کوچوں میں لگائے گئے ہیں، جو کہ روزانہ 100 لاکھ سے زیادہ مسافروں کی ضرورت پوری کرتے ہیں۔

یہ اطلاع دفاع کے وزیر مملکت جناب اجے بھٹ نے 25 مارچ 2022 کو لوک سبھا میں ڈاکٹر کرشن پال سنگھ یادو و دیگر کو ایک تحریری جواب میں دی۔

 

*****

ش ح۔ م م  ۔ م ر

Urdu No. 3208


(Release ID: 1809600) Visitor Counter : 136


Read this release in: English , Gujarati , Tamil