بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت

قومی آبی گزرگاہوں پر کارگو کی نقل و حرکت

Posted On: 25 MAR 2022 12:14PM by PIB Delhi

نئی دہلی:25؍مارچ  2022۔ میری ٹائم انڈیا ویژن (ایم آئی وی)، 2030 میں طے کردہ ہدف کے مطابق سال 2030 تک قومی آبی گزرگاہوں پر 200 ملین میٹرک ٹن (ایم ایم ٹی)  مال کے نقل و حمل کے بحیثیت مجموعی ہدف کے حصول کے لئے سال 25-2024 کے لئے 120 ایم ایم ٹی کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ سال 21-2020 کے دوران قومی آبی گزرگاہوں پر کارگو کی نقل و حمل 83.61 ایم ایم ٹی رہی۔

گزشتہ پانچ برسوں کے دوران قومی آبی گزرگاہ نمبر 2 (دریائے برہم پتر کا سادیہ– ڈھبری اسٹریچ) اور قومی آبی گزرگاہ 16 (براک) کے راستے سالانہ (ایم ایم ٹی) کارگو نقل و حمل کا حجم درج ذیل ہے:

اسٹریچ

2017-18

2018-19

2019-20

2020-21

2021-22*

این ڈبلیو - 2

0.56

0.50

0.39

0.31

0.37

این ڈبلیو - 16

N.A.

N.A.

0.004

0.001

0.005

* ڈیٹا فروری 2022 تک

سال 25-2024 تک این ڈبلیو -2 کے لئے 0.60 ایم ایم ٹی اور این ڈبلیو – 16 کے لئے 0.01 ایم ایم ٹی کا تخمینہ ہدف مقررہ کیا گیا ہے۔

جل مارگ وکاس پروجیکٹ (جے ایم وی پی) عالمی بینک سے امداد یافتہ ایک پروجیکٹ ہے، جسے بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت (ایم او پی ایس ڈبلیو) کے ماتحت ایک خودمختار ادارہ اِنلینڈ واٹر ویز اتھارٹی آف انڈیا (آئی ڈبلیو اے آئی) کے ذریعے دریائے گنگا کے ہلدیہ – وارانسی اسٹریچ میں نیشنل واٹر وے-1 کی نیوی گیشن صلاحیت کو بڑھانے کے لئے شروع کیا گیا ہے۔

نیشنل واٹر وے-2 کی جامع ترقی کا کام حکومت کے ذریعے 461 کروڑ روپئے کی لاگت سے ایک علاحدہ منظور شدہ پروجیکٹ کے طور پر آئی ڈبلیو اے آئی کے ذریعے شروع کیا گیا ہے۔ اس پروجیکٹ میں جوگی گھوپا میں ایک ملٹی ماڈل ٹرمینل کی تعمیر، پانڈو بندرگاہ تک متبادل روڈ کنیکٹیوٹی، پانڈو میں جہاز کی مرمت کا مرکز، فیئر وے ڈیولپمنٹ، نیوی گیشنل ایڈس کا او اینڈ ایم (آپریشن اینڈ مینجمنٹ)، فکسڈ اور فلوٹنگ ٹرمینلوں کا او اینڈ ایم، جہازوں کا او اینڈ ایم، کنسلٹینسی ٹریلنگ، ای- پورٹل کا رکھ رکھاؤ وغیرہ شامل ہیں۔

یہ اطلاع بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ م م  ۔ م ر

Urdu No. 3201



(Release ID: 1809582) Visitor Counter : 163


Read this release in: English , Bengali , Manipuri , Tamil