ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
حملہ آور اجنبی انواع سے حیاتیاتی تنوع کو ہونے والے نقصانات کو روکنا
Posted On:
24 MAR 2022 2:39PM by PIB Delhi
ماحولیات، جنگلات اور ماحولیاتی تبدیلی کے وزیر مملکت، جناب اشونی کمار چوبے نے آج راجیہ سبھا میں درج ذیل معلومات فراہم کیں۔
حکومت ہند کے پاس حملہ آور اجنبی انواع کا ایک ڈیٹا بیس موجود ہے، جسے وہ اپ ڈیٹ کرتی رہتی ہے۔ زولوجیکل سروے آف انڈیا (زیڈ ایس آئی) کی طرف سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق، ہندوستان سے حیوانیاتی برادریوں کی کل 154 انواع کو بیرونی/حملہ آور کے طور پر ریکارڈ کیا گیا ہے، جن میں 56 انواع زمین اور میٹھے پانی کے حیاتیاتی نظام سے تعلق رکھتی ہیں، جب کہ 98 انواع کا تعلق سمندر کے حیاتیاتی نظام سے ہے۔
حملہ آور انواع کی افزائش اور پھیلاؤ کو روکنے کے حکومت کے عملی منصوبہ میں ہوائی اڈوں اور بندرگاہوں پر کوارنٹائن کی سہولیات کو مضبوط کرنا، گٹی کے پانی کو ضائع کرنے کے لیے آئی ایم او (بین الاقوامی سمندری تنظیم) کے ضابطوں کی سختی سے تعمیل؛ بیرونی انواع کے اثرات کا جائزہ لینا شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، اس میں تجارتی منصوبے کے لیے بیرونی انواع کے تعارف کا ضابطہ؛ بیرونی انواع کے ماحولیاتی تناؤ کے دوران شرح ترقی، افزائشی کامیابی، پھیلاؤ کی صلاحیت اور قوت برداشت کا جائزہ اور متعارف شدہ/بیرونی/حملہ آور انواع کی حالت کے سروے بھی شامل ہیں۔ حملہ آور اجنبی جانداروں کی کاشت کے لیے کوئی لائسنس جاری نہیں کیا جاتا ہے اور اس وزارت میں ایسی کوئی معلومات جمع نہیں کی جاتی ہیں۔
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U: 3140
(Release ID: 1809467)