عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
عوامی شکایتوں کا نمٹارہ
Posted On:
24 MAR 2022 1:24PM by PIB Delhi
عملہ، عوامی شکایات اور پنشن کے وزیر مملکت اور وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں درج ذیل معلومات فراہم کیں۔
حکومت نے مرکزی عوامی شکایات کے نمٹارہ اور نگرانی کے نظام (سی پی جی آر اے ایم ایس) کے نام سے ایک پلیٹ فارم تیار کیا ہے، جس پر https://pgportal.gov.in کے ذریعے رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔ اس پلیٹ فارم کے ذریعے کوئی بھی شہری مرکزی وزارتوں/محکموں/ ریاستی حکومتوں/ مرکزی حکومت کے زیر انتظام علاقوں سے متعلق اپنی شکایتیں درج کرا سکتا ہے۔ حکومت ہند کی ہر وزارت/ محکمہ اور ریاستی حکومت/ مرکز کے زیر انتظام علاقہ کو اس نظام تک رسائی حاصل ہے اور متعلقہ وزارتوں/ محکموں/ ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعے شکایتیں دور کی جاتی ہیں۔ سی پی جی آر اے ایم ایس میں 81000 شکایتوں سے متعلق افسران اور 792 اپیلی/ ذیلی اپیلی حکام کو شامل کیا گیا ہے۔ ایک شکایت کے نمٹارہ کے لیے 45 دنوں کی مدت طے کی گئی ہے۔ اگر اس مدت کے اندر کسی شکایت کا ازالہ نہیں ہو پاتا ہے، تو شہری کو عبوری جواب دیا جائے گا۔ یکم جنوری 2015 سے 28 فروری، 2022 تک سی پی جی آر اے ایم ایس میں تقریباً 11706366 شکایتوں کا ازالہ کیا جا چکا ہے۔
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U: 3136
(Release ID: 1809462)