سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سڑکوں کے کنارے سہولیات کو فروغ دینے کی خاطر این ایچ اے آئی / این ایچ ایل ایم ایل ، این ایچ آئی ڈی سی ایل اور وزارت سیاحت کے درمیان مفاہمت نامے پر دستخط

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 24 MAR 2022 4:14PM by PIB Delhi

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے مرکزی وزیر  جناب جی کشن ریڈی اور مرکزی وزیر مملکت جناب شری پد نائک کے ہمراہ سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت کے این ایچ اے آئی / این ایچ  ایل ایم ایل ، این ایچ آئی ڈی سی ایل  اور وزارت سیاحت  کے درمیان مفاہمت  نامے پر دستخط  کی تقریب کا مشاہدہ کیا ۔

         یہ ایک اہم مفاہمت نامہ ہے ، جو   سیاحتی مقامات  پر ویو پوائنٹس اور سڑکوں کے کنارے سہولیات ( ڈبلیو ایس اے ) تیار کرنے کے لئے سیاحت کی وزارت اور انڈین ٹورزم ڈیولپمنٹ کارپوریشن ( آئی ٹی ڈی سی )  کی مہارت حاصل کرنے میں سہولت فراہم کرے گا ۔

 

 

          اس سے  نیشنل ہائی وے لاجسٹکس مینجمنٹ لمیٹڈ ( این ایچ ایل ایم ایل ) کوتمام شمال مشرقی ریاستوں میں سیاحتی مقامات پر عالمی درجے کے ڈبلیو ایس اے تیار کرنے میں مدد ملے گی ۔   اس موقع پر سینیئر سرکاری عہدیدار بھی موجود تھے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا   )

U. No. 3147


(ریلیز آئی ڈی: 1809384) وزیٹر کاؤنٹر : 157
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी