نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
پچھلے پانچ برسوں کے دوران وائی اے ایس وزارت کی نو جوانوں اور کھیلوں کے فروغ کی مختلف اسکیموں کے تحت 12788.87 کرو ڑ روپئے مختص کئے گئے : شری انوراگ ٹھاکر
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
24 MAR 2022 3:20PM by PIB Delhi
نوجوانوں اور کھیلوں کی وزارت کے ذریعے فنڈ ریاستوں کے حساب سے نہیں بلکہ اسکیموں کے حساب سے نو جوانوں اور کھیلوں کے فروغ کے لئے مختص / جاری کئے جاتے ہیں ۔ پچھلے پانچ برسوں کے دوران ، اس وزارت کی نو جوانوں اور کھیلوں کے فروغ کی مختلف اسکیموں کے تحت کل 12788.87 کروڑ روپئے مختص کئے گئے اور 11782.77 کروڑ روپئے استعمال کئے گئے ۔
مرکزی حکومت کو ریاستی / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں کے ذریعے وقتاً فوقتاً نو جوانوں کے امور اور کھیلوں سے متعلق تجاویز موصول ہوتی رہتی ہیں ۔ ان تجاویز کو متعلقہ اسکیموں ، ان کی تکمیل ، تکنیکی امکانات اور اسکیم کے تحت فنڈ کی دستیابی کے حساب سے منظوری دی جاتی ہے ۔ کھیلو انڈیا اسکیم کے ’’ کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کی تشکیل اور استعمال کے جزو کے تحت ریاستِ بہار میں 11 پروجیکٹوں سمیت پورے ملک میں کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کے 289 پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی ہے ۔
نو جوانو ں کے امور اور کھیلوں کی وزارت کی تمام اسکیمیں ، جو مرد اور خواتین کھلاڑیوں کو یکساں طور پر سہولت فراہم کرتی ہیں ، خواتین میں کھیلوں کے فروغ کی بھی ذمہ داری لیتی ہے ۔ اس کے علاوہ ، کھیلو انڈیا اسکیم کے متوازی ’’ خواتین کے لئے کھیل ‘‘ نامی اسکیم ، خواتین میں کھیلوں کو خاص طور پر فروغ دیتی ہے ۔
مذکورہ معلومات آج نو جوانوں کے امور اور کھیلوں کے وزیر جناب انوراگ ٹھاکر نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا )
U. No. 3143
(ریلیز آئی ڈی: 1809340)
وزیٹر کاؤنٹر : 149