عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

ایل بی ایس این اے اے میں تربیت اور  نصاب

Posted On: 24 MAR 2022 1:22PM by PIB Delhi

لال بہادر شاستری قومی اکیڈمی برائے  انتظامیہ  (ایل بی ایس این اے اے) کے نصاب /  تربیتی ماڈیولز میں مطلوبہ تبدیلیوں پر ، ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے ،وقت وقت سے غور کیا جاتا ہے۔ باقاعدہ کورس کے نصاب کے علاوہ  اکیڈمی   موجودہ تناظر  سے  متعلق مختلف طریقوں سے تربیت دینے کا بھی کام کرتی ہے، جیسا کہ 

  1. شرکت داری کی آموزش اور  اقدام کی تکنیکوں کو استعمال کرتے ہوئے حاصل تجربے کے ذریعہ دیہی  زندگی کی سماجی -  اقتصادی حقیقتوں کی جستجو کرنا۔
  2. سرحدی علاقوں، دفاعی افواج کی سرحدی پوسٹوں اور  کمیونٹی ترقیاتی تنظیموں کے دوروں کے لئے  تجرباتی  اور عمیق ماڈیولز۔
  3. گاؤں کے دوروں اور  ضلعی تربیت کے دوران  معاشرے کی  محروم  برادریوں کے اراکان کے ساتھ  تبادلہ خیال سے  آموزش پر  زور۔
  4. بہتر پیش رسائی اور  آموزش حاصل کرنے کے سلسلے میں رواں سماجی -  اقتصادی  چیلنجوں سے  تعلق رکھنے والے پروجیکٹوں کو شروع کرنے کے لئے  آموز کاروں کی  حوصلہ افزائی کرنا۔
  5. ہماری  بیش قیمت  قدرتی  ورثے کی جستجو کرنا  اور  اندرون ہمالیہ میں  ہفتہ طویل ٹریکس کے ذریعہ ماحولیات کے تئیں حساسیت پیدا کرنا۔

یہ معلومات  پرسنل، عوامی شکایات  اور پنشن کی وزارت میں وزیر مملکت  نیز  وزیراعظم کے دفتر میں وزیر مملکت  ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے  آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح-اع - ق ر)

U-3132



(Release ID: 1809112) Visitor Counter : 131


Read this release in: English , Bengali