بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

 پلاسٹک ری سائیکلنگ اور فضلے کا بندوبست

Posted On: 24 MAR 2022 12:23PM by PIB Delhi

بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کے وزیر مملکت  جناب بھانو پرتاپ سنگھ ورما نے لوک سبھا میں  ایک تحریری جواب میں بتایا کہ ایم ایس ایم ای کی وزارت نے  بین الاقوامی تعاون کی اسکیم کے تحت  چار، پانچ 2022 کو  نئی دہلی میں  پلاسٹک ری سائیکلنگ اور فضلے کے بندوبست کے بارے میں  بین الاقوامی میگا سمٹ  کا انعقاد کیا۔ اس دو روزہ میگا سمٹ میں  پلاسٹک ری سائیکلنگ شعبے میں چیلنجوں اور مواقع کے بارے میں غور و خوض کے لئے  صنعت اور تعلیمی ادارے کے  ممتاز قومی اور بین الاقوامی مقررین یکجا ہوئے اور   بھارت میں پلاسٹکس کے لئے کس طرح سرکولریٹی اور پائیداری حاصل کی جاسکتی ہے اور  ملک کی جی ٹی پی میں کس طرح اضافہ ہو،  ری سائیکلنگ ٹکنولوجی، آلات کی اپ گریڈنگ کے ساتھ ساتھ نئے روزگار  کس طرح پیدا ہوں اور  اس ابھرتے ہوئے شعبے کے لئے مالی بندوبست کس طرح کیا جائے اس پر سیر حاصل مباحثہ ہوا۔ اس موقع پر  پلاسٹک صنعت  اور ایم ایس ایم ایز  کے مختلف  شعبوں کے 300 سے زیادہ مندوبین نے شرکت کی۔ قومی اور بین الاقوامی سطح کے بہت سے  ماہرین نے ورچوئل طریقے سے بھی شرکت کی۔

آزادی کا امرت مہوتسو (اے کے اے ایم ) کے تحت  آئیکونک ویک تقریبات کے ایک حصے کے طور پر، ایم ایس ایم ای کی وزارت  28 فروری 2022 سے 31 مارچ 2022 تک  اپنے 100 سے زیادہ دفاتر کے ذریعہ ملک بھر میں ملک بھر مختلف کالجوں میں ’سمبھو‘ - قومی سطح کے بیداری پروگرام (این ایل اے پی) کا انعقاد کر رہی ہے۔ یہ وزارت ایک خصوصی مہم’سواولمبن‘ کے تحت نو ریاستوں کے 46 خواہش مند اضلاع میں 250 سے زیادہ ’نکڑ ناٹکوں‘ کا اہتمام کر رہی ہے۔وزارت نے  یہ خصوصی اقدامات نوجوان آبادی میں کاروباری  کلچر  کو فروغ دینے اور مختلف اسکیموں اور اقدامات سے انہیں واقف کرانے کے لئے  شروع کیے ہیں۔

ایم ایس ایم ای کی وزارت پلاسٹک سمیت مختلف شعبوں کے لیے  ملک بھر میں مستقل طور پر  بیداری  کے پروگرام  چلاتی ہے۔ حکومت پلاسٹک  صنعت کے فروغ کے مقصد سے  صنعتی ایسوسی ایشنز اور متعلقین  کی بھی مدد کرتی ہے جس کے نتیجے میں روزگار کے مواقع پیدا ہوتے ہیں۔

سمٹ کے دوران، پلاسٹک فضلے کے بندوبست  کے حلقے میں نئے کاروباری مواقع  پیش کیے گئے، جن سے سامعین کو پلاسٹک  فضلے کے بندوبست میں  اسٹارٹ اپس کے  رول کو سمجھنے میں مدد ملی۔ سمٹ میں نئی ​​اختراعات اور ٹیکنالوجیز کی نمائش بھی کی گئی جس سے  پلاسٹک فضلے کو جمع کرنے، علیحدہ علیحدہ کرنے  اور ری سائیکلنگ سے متعلق چیلنجوں پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ یہ سمٹ ایک نئے  کاروبار کے طور پر   پلاسٹک  ری سائیکلنگ شروع کرنے کے لئے نچلی سطح کے کاروباری افراد کو  ترغیب دینے میں بھی مدد کرے گی۔ سمٹ کے دوران پیش کئے گئے مختلف پریزنٹیشنز کے ذریعے  جن نئی اختراعات اور خیالات سے روشناس کرایا گیا ان سے نئے کاروباری مواقع  کا پتہ لگانے کے لیے ان خیالات کو عملی جامہ پہنانے  کے لئے صنعت کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ا گ۔ ن ا۔

U- 3124              



(Release ID: 1809105) Visitor Counter : 158


Read this release in: English , Bengali , Gujarati