بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایم ایس ایم ایز کے ساتھ بین الاقوامی تعاون

Posted On: 24 MAR 2022 12:33PM by PIB Delhi

مختلف ممالک اور ملک میں ایم ایس ایم ایز کے درمیان بین الاقوامی تعاون کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے مائیکرو، چھوٹی اور درمیانی درجے کی  کمپنیوں کی وزارت (ایم ایس ایم ای) بین الاقوامی تعاون کی اسکیم نافذ کر رہی ہے، جو کہ مرکزی شعبے کی ایک اسکیم ہے۔ یہ اسکیم  1996  میں اپنے آغاز کے بعد سے  فعال ہے۔ یہ اسکیم  ہندوستانی  ایم ایس ایم ایز  کو ،  اُن بین الاقوامی نمائشوں، تجارتی میلوں، خریدار فروخت کنندگان کی میٹنگوں اور  بین الاقوامی کانفرنسوں  اور  سیمیناروں میں  ان کی  شرکت کی  سہولیات فراہم کرتی ہے، جو  ایم ایس ایم ای کے شعبوں میں دلچسپی رکھتی  ہیں۔ اس اسکیم کا مقصد  ، ان کی مصنوعات کے لئے نئی  منڈیوں  کو حاصل کرنا، بر آمدات کی جستجو اور  اس میں اضافہ کرنا، سامان تیار کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کرنے کے لئے نئی ٹیکنالوجیوں کی جستجو کرنا اور  روز گار وغیرہ  وضع کرنے کی غرض سے ایم ایس ایم ایز  کی  صلاحیت میں اضافہ کرنا ہے۔ اسکیم  کے رہنما خطوط کے مطابق  ریاستی  /  مرکزی حکومت کی تنظیموں،  صنعتوں / کمپنیوں کی ایسوسی ایشنوں اور اندراج  شدہ  سوسائٹیوں / ٹرسٹوں اور  ایم ایس ایم ای  سیکٹر  کی   فروغ اور ترقی  کے ساتھ منسلک تنظیموں  کو  باز  ادائیگی کی بنیاد پر  مالیاتی  معاونت فراہم کرنا ہے۔ گزشتہ تین برسوں میں  اس اسکیم کے تحت  کئے گئے اخراجات  اور  معاونت شدہ ایم ایس ایم ایز کی تعداد حسب ذیل ہے:

 

سال

اخراجات (روپے کروڑ میں)

مستفید شدہ ایم ایس ایم ای کی تعداد

معاونت شدہ پروگراموں کی تعداد

2018-19

4.80

590

46

2019-20

6.90

586

52

2020-21

1.80

102

15

زیڈ ای ڈی اسکیم کے تحت  مجموعی اندراج : 23948 ایم ایس ایم ایز۔ 23948 اندراج میں سے  ان ایم  ایس ایم ایز کی صورت حال درج ذیل ہے جو  زیڈ ای ڈی ماڈل اختیار کر چکی ہیں:

جائے وقوع کا  جائزہ قدر کیا گیا: 305  ایم ایس ایم ایز،

  • برونز سرٹیفائیڈ : 171 ایم ایس ایم ایز،
  • سلور سرٹیفائیڈ: 132  ایم ایس ایم ایز،
  • گولڈ سرٹیفائیڈ: 62 ایم ایس ایم ایز،
  • ڈائمنڈ سرٹیفائیڈ: 04 ایم ایس ایم ایز۔
  • کوئی درجہ بندی نہیں: 174 ایم ایس ایم ایز۔

فرق کے تجزیئے، ہینڈ ہولڈنگ، کنسلٹینسی وغیرہ کے ضمن میں اسکیم کے تحت، پہلے کی زیڈ ای ڈی اسکیم  کے تحت ، اس عنصر کو مالی برس  17-2016  اور  18-2017  کے دوران  شروع نہیں کیا گیا تھا۔  مزید بر آں پہلے کی  زیڈ ای ڈی اسکیم کا  نام بدل کر اسے  ‘‘ایم ایس ایم ای پائیدار (زیڈ ای ڈی)’’ کردیا گیا ہے اور  اس کے رہنما خطوط  منظوری کے مرحلے میں ہیں۔

یہ معلومات  لوک سبھا میں مائیکرو، چھوٹی اور درمیانہ درجے کی صنعتوں کے وزیر  جناب بھانو پرتاپ سنگھ ورما نے   ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔

****

(ش ح-اع - ق ر)

U-3130


(Release ID: 1809104) Visitor Counter : 159


Read this release in: English , Telugu , Bengali