ریلوے کی وزارت
کووچ ٹکنالوجی کے تحت ریلوے نیٹ ورک
Posted On:
23 MAR 2022 2:58PM by PIB Delhi
نئی دہلی،23 مارچ 2022/
ہندستانی ریلو ے نے چلنے والی (رننگ) ٹرینوں کی حفاظت کو بڑھانے کے لئے کووچ نامی اپنا خودکار ٹرین تحفظ نظام (اے ٹی پی) تیار کیا ہے۔ کووچ کو آر ڈی ایساو نے تین ہندستان وینڈرس کے ساتھ ملک کر مقامی طور پر تیارکیا ہے اور اسے ہمارے نیشنل آٹو میٹک ٹرین پروٹیکشن سسٹم کے طور پر اپنا یا گیاہے ، لوکو پائلٹ کو سگنل پاسنگ (ایس اے پی ڈی) اور تیز ررفتاری سے بچنے میں مدد کرے گا، اس طرح ٹرینوں کے آپریشن کی حفاظت اور کارکردگی کو بڑھا دے گا۔
مذکورہ کووچ نظام کی نمایاں خصوصیات حسب ذیل ہیں۔
- لوکو پائلٹ کے بریک لگانے میں ناکام ہونے کی صورت میں کووچ بریک کے خودکار استعمال سے ٹرین کی رفتار کو کنٹرول کرتا ہے۔
- ٹیکسی میں لائن سائیڈ سگنل کو دہرایا جاتا ہے جو تیز رفتار اور دھند والے موسم کے لیے بہت مفید ہے۔
- موومنٹ اتھارٹی کی مسلسل اپ ڈیٹ کے اصول پر کام کرتا ہے۔
- ایل سی گیٹس پر آٹو سیٹی بجانا۔
- براہ راست لوکو ٹو لوکو کمیونیکیشن کے ذریعے تصادم سے بچنا۔
- آس پاس میں ٹرین کو کنٹرول کرنے کے لیے کسی بھی حادثے کی صورت میں ایس ا و ایس کی خصوصیت کو سپورٹ کرتا ہے۔
ہندستانی ریلوے نے جنوب وسطی ریلوے کے لنگام تلی-وکاراباد -واڑی، وکارا باد-بیدر(250 کلو میٹر) سیکشن کے متعلق بلاک سیکشن پر کووچ کے ٹرائلز کئے ہیں۔ ان تجربوں کی کامیاب تکمیل کے بعد تین وینڈرز کو ہندستانی ریلویز میں ترقیاتی آرڈرز کے لئے منظوری دی گئی۔
جنوب وسطی ریلوے کے ملماڈ-ملکھیڑ دھونے -گمتکل اور بیدر-پربھانی سیکشن میں 1199 آر کے ایم پر کووچ کے کامیاب /تجربے پر کام جاری ہے۔
اب تک جنوب وسطی ریلوے نے تقریباً 1098 آر کے ایم نیٹ ورک روٹ کو کووچ کے تحت لایا جاچکا ہے۔
کووچ کے ترقیاتی کاموں پر اب تک ہونے والے کل اخراجات16.88 کروڑ روپے ہیں۔
فی الحال کووچ رول آؤٹ کا منصوبہ نئی دہلی-ہوڑہ اور نئی دہلی-ممبئی سیکشن پر ہے۔ جسے مارچ 2024 تک مکمل کرنے کا ہدف ہے۔ حاصل کردہ تجربہ کی بنیاد پر مزید رول آؤٹ کی منصوبہ بندی کی جائے گی۔
یہ اطلاع ریلوے، مواصلات اور الیکٹرانک اور اطلاعاتی ٹکنالوجی کے وزیر جناب اشونی ویشنو نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔
*************
ش ح۔ ش ت۔ج
Uno-3077
(Release ID: 1808965)
Visitor Counter : 192