سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
کاپو ریزرویشن بل
Posted On:
23 MAR 2022 3:37PM by PIB Delhi
سماجی انصاف اور تفویض اختیار کی وزیر مملکت محترمہ پرتیما بھومک نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں درج ذیل معلومات فراہم کیں۔
ریاستی حکومت مناسب طریقوں پر عمل کرتے ہوئے او بی سی کی ریاستی فہرست میں ترمیم کرنے کی قابلیت رکھتی ہے۔ آندھرا پردیش کاپو (تعلیمی اداروں میں سیٹ کا ریزرویشن اور ریاست کی نوکریوں میں تقرری یا عہدوں کا) بل، 2017 کو آندھرا پردیش کے معزز گورنر نے ہندوستان کے عزت مآب صدر کی منظوری کے لیے محفوظ کر لیا تھا۔ اس درمیان، ریاستی حکومت نے کاپو کمیونٹی کو ’’آندھرا پردیش کے اقتصادی طور پر کمزور طبقوں کے (تعلیمی اداروں میں سیٹوں کا ریزرویشن اور ریاست کی نوکریوں میں تقرری یا عہدوں کا) قانون 2019 کے ذریعے 5 فیصد ریزرویشن دے دیا ہے۔‘‘ لہٰذا، ریاستی حکومت کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ صدر جمہوریہ کی منظوری کے لیے حوالے کو واپس لے لے۔
مراٹھا ریزرویشن بل، 2018، جو 50 فیصد کی حد سے تجاوز کرتا ہے، ہندوستان کے عزت مآب صدر کی منظوری حاصل کرنے کی خاطر وزارت داخلہ میں موصول نہیں ہوا ہے۔
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U: 3069
(Release ID: 1808962)
Visitor Counter : 124