نیتی آیوگ
شیلانگ کی حسینہ کھربھیہ کو نیتی آیوگ کے ذریعہ وومن ٹرانسفارمنگ انڈیا ایوارڈز کے پانچویں ایڈیشن میں اعزاز سے نوازا گیا
بھارت کی آزادی کے 75ویں سال میں 75 خواتین کو اعزاز سے نوازا گیا
Posted On:
23 MAR 2022 4:09PM by PIB Delhi
نئی دہلی:23؍مارچ2022: شیلانگ سے تعلق رکھنے والی امپلس این جی او نیٹ ورک کی حسینہ کھربھیہ ان 75 خواتین میں شامل ہیں جنہیں نیتی آیوگ کے ذریعہ ویمن ٹرانسفارمنگ انڈیا کے ایوارڈز سے نوازا گیا ہے۔
خواتین بھارت کو ’سشکت اور سمرتھ بھارت‘ میں تبدیل کرنے میں مسلسل کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں۔ مختلف شعبوں میں ان خواتین کی نمایاں کامیابیوں کے اعتراف میں نیتی آیوگ نے ویمن ٹرانسفارمنگ انڈیا ایوارڈز کا آغاز کیا ہے۔
اس سال بھارت کی آزادی کے 75 سال منانے کے لیے آزادی کا امرت مہوتسو کے ایک حصے کے طور پر 75 خواتین کو ڈبلیو ٹی آئی ایوارڈز سے نوازا گیا۔دیگرایوارڈز کے بارے میں مزیدجاننے کے لیے یہاں کلک کریں
حسینہ کھربھیہ، شیلانگ، امپلس این جی او نیٹ ورک
حسینہ کھربھیہ 32 سالوں سے بھارت کی شمال مشرقی ریاستوں میں 30,000 خواتین کو محفوظ ماحول میں پائیدار ذریعہ معاش فراہم کرنے کے لیے کام کر رہی ہیں۔ اس کی آبائی ریاست میگھالیہ میں ایک مشن کے طور پر جس چیز کا آغاز ہوا تھا، وہ آج ایک عالمی پروگرام میں شامل ہے جس کا مقصد دنیا بھر میں انسانی اسمگلنگ اور استحصال کو ختم کرنا ہے۔ اس کا کام دو ستونوں پر کھڑا ہے: پہلا امپلس این جی او نیٹ ورک ہے جس کا تصور 1987 میں کیا گیا تھا اور آج انسانی اسمگلنگ کے خلاف ایک اہم قوت ہے۔ دوسرا ستون امپلس سوشل انٹرپرائزز ہے جس کا مقصد مقامی کاریگروں کو فروغ دینا اور پائیدار ذریعہ معاش پیدا کرنا ہے اور شمال مشرقی آٹھ ریاستوں میں 7000 سے زیادہ کاریگروں کا احاطہ کرنا ہے۔
ٹیم امپلس کا خیال ہے کہ انسانی اسمگلنگ کو اس وقت تک مکمل طور پر روکا نہیں جاسکتا جب تک کہ نچلی سطح پر خواتین معاشی طور پر خود کفیل نہیں ہو جاتیں۔
************
ش ح۔م ع۔ع ن
(U: 3087)
(Release ID: 1808960)
Visitor Counter : 118