خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت

کووڈ-19 کے دوران والدین/ سرپرستوں کو کھونے والے بچوں کی فلاح و بہبود

Posted On: 23 MAR 2022 3:59PM by PIB Delhi

عزت مآب وزیر اعظم نے ان بچوں کی مدد کے لیے پی ایم کیئر فار چلڈرن اسکیم کا اعلان کیا ہے جو کووڈ-19 عالمی وبا کی وجہ سے اپنے والدین یا قانونی سرپرست یا گود لینے والے والدین دونوں کو کھو چکے ہیں۔ اسکیم ایک آن لائن پورٹل یعنی pmcaresforchildren.in کے ذریعے قابل رسائی ہے۔ ایسے بچوں کی درخواستیں متعلقہ ریاستوں / مرکز زیر انتظام حکومتوں کے ذریعہ پورٹل پر اپ لوڈ کی جاتی ہیں۔ 21.03.2022 تک، کل 8995 درخواستیں پورٹل پر اپ لوڈ کی گئی ہیں اور 4305 کو ضلع مجسٹریٹس نے مقررہ کارروائی کے بعد منظور کیا ہے۔ پی ایم کیئر فار چلڈرن اسکیم کے پورٹل پر اتر پردیش سمیت ریاست/ مرکز زیر انتظام علاقوں میں منظور شدہ بچوں کی تفصیلات ضمیمہ-I میں ہیں۔

وزارت مرکزی طور پر کفالت شدہ اسکیم یعنی چائلڈ پروٹیکشن سروسز (سی پی ایس) اسکیم - مشن وتسالیہ کو نافذ کر رہی ہے جس کے تحت ریاستوں اور مرکز زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں کو دیکھ بھال کی ضرورت اور مشکل حالات والے بچوں کے لیے خدمات فراہم کرنے میں مدد فراہم کی جاتی ہے۔ سی پی ایس اسکیم کے تحت قائم چائلڈ کیئر انسٹی ٹیوشنز (سی سی آئی) دیگر باتوں کے ساتھ ساتھ عمر کے لحاظ سے مناسب تعلیم، پیشہ ورانہ تربیت تک رسائی، تفریح، صحت کی دیکھ بھال، کفالت وغیرہ کی حمایت کرتے ہیں۔

اس کے علاوہ، پی ایم کیئر فار چلڈرن اسکیم دیگر چیزوں کے ساتھ ساتھ بچوں کو متضاد نقطہ نظر، تعلیم، صحت، 18 سال کی عمر سے ماہانہ وظیفہ، اور 23 سال کی عمر تک پہنچنے پر 10.00 لاکھ روپے کی یکمشت رقم کو یقینی بنانے کے لیے گیپ فنڈنگ کے ذریعے مدد فراہم کرتی ہے۔ پی ایم کیئر فار چلڈرن اسکیم کے رہنما خطوط کے مطابق، وزارتیں اور محکمے یعنی وزارت خزانہ (محکمہ اقتصادی امور)، وزارت تعلیم (محکمہ اسکولی تعلیم اور خواندگی اور محکمہ اعلیٰ تعلیم)، وزارت صحت اور خاندانی بہبود، قبائلی امور کی وزارت، سماجی انصاف اور عطائے اختیار کی وزارت، اقلیتی امور کی وزارت اور محکمہ ڈاک، اس اسکیم کو سہولت فراہم کر رہے ہیں اور یہ بھی یقینی بنا رہے ہیں کہ پی ایم کیئر فار چلڈرن اسکیم کے تحت بچوں کو ملنے والی سہولیات اور خدمات ان کی اسکیموں اور پروگراموں کے تحت بچوں تک ان کی ضروریات کے مطابق پہنچائی جائیں۔

خواتین اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبن ایرانی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات فراہم کی۔

                                               **************

 

ش ح۔ ف ش ع- ج

U: 3073



(Release ID: 1808876) Visitor Counter : 128


Read this release in: English , Manipuri , Telugu