نیتی آیوگ

کولمّ کی انجو بِست اور تھرو   اننتھا پورم  کی آردرا چندرا مولی  کو  نیتی آیوگ نے بھارت میں تبدیلی کرنے والی خواتین  کے اعزاز سے نوازا ہے


نیتی آیوگ نے  وومن ٹرانسفارمنگ انڈیا  ایوارڈ کے پانچویں ایڈیشن کا انعقاد کیا

آزادی کے 75 ویں سال میں 75 خواتین کو اعزاز سے نوازا گیا

Posted On: 23 MAR 2022 3:55PM by PIB Delhi

کیرالہ کی امرتا سَرو  (سوکھیم ری یوز ایبل پیڈ) کی انجو بِست  اور ایکا بایو کیمیکلز پرائیویٹ لمیٹیڈ کی  آردرا چندرا مولی ، اُن 75 خواتین میں شامل ہیں  ، جنہیں نیتی آیوگ نے ویمن ٹرانسفارمنگ انڈیا کے  ایوارڈ سے  نوازا ہے۔

         خواتین  ،ہندوستان کو ایک ’سشکت اور سمرتھ بھارت‘ میں تبدیل کرنے میں مسلسل کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں۔ مختلف شعبوں میں  ، ان خواتین کی نمایاں کامیابیوں کے اعتراف میں نیتی آیوگ نے ویمن ٹرانسفارمنگ انڈیا ایوارڈز کا آغاز کیا ہے۔

         اس سال، ہندوستان کی آزادی کے 75 سالہ جشن ’  آزادی کا امرت مہوتسو ‘کے ایک حصے کے طور پر، 75 خواتین کو ڈبلیو ٹی آئی ایوارڈز سے نوازا گیا۔ Click here to know more about the other awardees.

1 ۔ انجو بِست ، کولمّ

امرتا  سَرو  ( سوکھیم ری یوز ایبل پیڈ )

انجو بِست اور ان کی ٹیم کیلے کے ریشے سے  کئی بار استعمال ہونے والے  حیض کے پیڈ بنانے والی دنیا کی پہلی خاتون ہیں، جو کہ زرعی فضلے سے  تیار کئے جا رہے ہیں۔ سوکھیم  ری یوز ایبل پیڈز نے کئی ایوارڈز جیتے ہیں اور  یہ بین الاقوامی سطح پر فروخت کئے جا رہے ہیں۔ ان کا ویژن یہ ہے کہ اعلیٰ معیار کے پیڈ ، جو وہ برآمد کرتی ہیں ، بھارت کے دیہی علاقوں میں  بھی بہت سستی قیمتوں پر دستیاب  ہونے چاہئیں ۔ اب تک، انہوں نے 500,000 سے زیادہ پیڈ فروخت اور تقسیم کئے ہیں، جو سالانہ 2000 ٹن سے زیادہ CO2 کے مساوی اخراج کو روکنے میں مدد کرتے ہیں۔ اس سے ایک اندازے کے مطابق 43,750 ٹن غیر بایو ڈی گریڈیبل حیض کے فضلے کو ختم کرنے میں بھی مدد ملی ہے۔

امرتا سَرو اعلیٰ معیار اور سستے حیض کے پیڈ کیلے کے ریشے سے تیار کئے گئے ہیں ، خواتین اور لڑکیوں کو فراہم کر رہی ہے ۔

2 ۔ آردرا چندرا مولی ، تھرو وننتھا پورم

ایکا بایو کیمیکلز پرائیویٹ لمیٹیڈ

 

آردرا ایک بایوٹیک انجینئر، کاروباری شخصیت اور انٹرپرینیورشپ تحقیق کار ہیں ۔ وہ ایکا بایو کیمیکلز پرائیویٹ لمیٹیڈ  کی بانی اور منیجنگ ڈائریکٹر ہیں ، جو   بھارت میں پہلی مکمل طور پر خواتین کی ملکیت والی ماحولیاتی بایوٹیک کمپنی ہے ۔ وہ سائنس اور انٹرپرینیورشپ کو  ، ان تمام شعبوں میں دلچسپی رکھنے والوں  ، خاص طور پر خواتین کے لئے قابل رسائی بنانے کے لئے  پرجوش ہیں ۔

آردرا نے یو سی ایل  سے مینجمنٹ میں  ایم  ریس  ، واروِرک بزنس اسکول سے مینجمنٹ میں ایم ایس سی  اور کیرالہ یونیورسٹی سے بایو ٹیکنالوجی اور بایو کیمیکل انجینئرنگ میں بیچلرز کی ڈگری حاصل کی ہے ۔

ایکا بایو کیمیکلز ماحول دوست متبادلوں کی فراہمی میں مدد کرتی ہے ، جو بہت موثر ہے اور دیہی کھیتی باڑی ، گندے پانی کی صفائی اور کچرے کے بندوبست پر توجہ مروکز کرتی ہے ۔  یہ زمین پر  انسانی  نشانات کو کم کرنے میں  قابلِ قدر تعاون کر رہی ہے ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا   )

U. No. 3083



(Release ID: 1808814) Visitor Counter : 156


Read this release in: English , Hindi , Malayalam