وزارات ثقافت

ہندوستان کے قومی کیلنڈر کو اپنانے کی 65 ویں سالگرہ کے موقع پر آج نئی دہلی میں دو روزہ قومی کانفرنس کی تعارفی  تقریب اور ویب سائٹ کا اجراء

Posted On: 22 MAR 2022 7:53PM by PIB Delhi

آزادی کے امرت مہوتسو کے ایک حصے کے طور پر اور ہندوستان کے قومی کیلنڈر کو اپنانے کی 65 ویں سالگرہ کے موقع پر تعارفی تقریب اور  دو روزہ قومی کانفرنس کی ویب سائٹ کا آغاز آج نئی دہلی میں ہوا۔ ڈاکٹر سریواری چندر شیکھر، سکریٹری، شعبہ سائنس اور ٹیکنالوجی، ارضیاتی سائنسز کی وزارت کے سکریٹری ، ڈاکٹر آر روی چندرن،  ڈاکٹر شیکھر سی منڈے، ڈائریکٹر جنرل، سی ایس آئی آر اور سیکریٹری، ڈی ایس آئی آر، پروفیسر وینو گوپال اچانتا، ڈائریکٹر، سی ایس آئی آر – این پی ایل  اس موقع پر موجود معززین میں شامل تھے۔ ‘انڈین نیشنل کیلنڈر’، ہندوستان کی شناخت کا ایک سائنسی اظہار ہے اور اسے ہماری پارلیمنٹ نے 1957 میں آئینی طور پر اپنایا تھا۔

image001ZB82.jpg

 

وجنانا بھارتی نے    وزارت ثقافت، محکمہ سائنس اور ٹیکنالوجی،  ارضیاتی  سائنسز کی وزارت  کی سائنسی اور صنعتی تحقیق کی کونسل، اور بہت سی دوسری سائنسی تنظیموں جیسے آئی یو سی اے اے،آئی آئی اے ، وکرم یونیورسٹی اجین، آئی آئی ٹی اندور وغیرہ، اور سماجی سائنسی تنظیموں جیسے راشٹریہ دندرشیکا پرچار منچ وغیرہ  کے اشتراک سے قومی سطح پر کانفرنس کا انعقاد کیا ہے۔

image002UBVS.jpg

 

ڈاکٹر سریواری چندر شیکھر، سکریٹری، محکمہ سائنس اور ٹکنالوجی نے آج کہا ‘‘مجھے خوشی ہے کہ سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت اور ثقافت کی وزارت اور بہت سی دوسری لیبوریٹریاں آج اپنے ماضی میں کھوئے ہوئے چیزوں سے خود کو دوبارہ جوڑنے کے لیے شامل ہوئی ہیں۔’’ اور امید ہے کہ یہ ہم سب کے لیے ایک نئی شروعات ہے جسے ہمیں سنجیدگی سے لینا چاہیے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، ڈاکٹر رنجنا اگروال، ڈائریکٹر، سی ایس آئی آر  - این آئی ایس سی اے آئی آر نے ہندوستانیوں کے لیے چیتیا 1944 کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ ہم قومی کیلنڈر کو فروغ دینے کے لیے مختلف وزارتوں، تنظیموں کے ساتھ مل کر اجین اور ڈونگلا میں دو روزہ پروگرام منعقد کر رہے ہیں۔

پروفیسر وینو گوپال اچانتا، ڈائریکٹر، سی ایس آئی آر – این پی ایل نے کہا کہ کیلنڈر سائنسی طور پر قائم ہے اور یہ اہم ہے کہ ہم اس تقریب کا اہتمام کر رہے ہیں اور خود  اپنے کیلنڈر کو فروغ دے رہے ہیں جو کافی عرصے سے موجود ہے لیکن اسے آگے بڑھانے، قبول کرنےاور ہماری روز مرہ زندگی میں لانے کی ضرورت ہے ۔

image003MHO7.jpg

 

ہندوستان کے قومی کیلنڈر پر دو روزہ کانفرنس اور نمائش 23- 22 اپریل 2022 کو اجین اور ڈونگلا (خط سرطان  پر ایک جگہ) میں طے کی گئی ہے۔

کانفرنس کو فروغ دینے اور اسے مقبول بنانے کے لیے 22 مارچ 2022 کو سی ایس آئی آر- این پی ایل  ، نئی دہلی میں اس تقریب  کے چھ تعارفی پروگرام مقرر کیے گئے ہیں۔ 29 مارچ 2022 کو انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ایسٹرو فزکس، بنگلورو؛ 05 اپریل 2022 کو ایس این بوس نیشنل سینٹر فار بیسک سائنسز، کولکتہ میں،  06 اپریل 2022 گوہاٹی میں؛ 10 اپریل 2022 کو سنٹرل یونیورسٹی آف جموں، جموں میں اور 11 اپریل 2022 کو ممبئی یونیورسٹی، ممبئی میں یہ پروگرام مقرر کئے گئے ہیں ۔

یہ تعارفی پروگرام  نوجوانوں کو ہندوستانی قومی کیلنڈر کے بارے میں آگاہ کریں گے۔ اس تقریب میں شرکت کے لیے آن لائن رجسٹریشن اس ایونٹ کے لیے بنائی گئی ویب سائٹ http://bharatcalendar.in پر کھول دی گئی ہے۔ منتخب شرکاء کو اجین میں ہونے والی کانفرنس میں شامل ہونے کا موقع دیا جائے گا۔ اسی سے متعلق ایک ایکسپو، لیکچرز، پینل ڈسکشن اور آبزرویشن سیشن اس کانفرنس کا حصہ ہوں گے۔

*************

( ش ح ۔ ا ک۔ ر ب(

U. No. 3057



(Release ID: 1808625) Visitor Counter : 130


Read this release in: English , Hindi , Bengali