قبائیلی امور کی وزارت

قبائلی دستکاری ، ثقافت ، نئے نئے پکوان  اور تجارت کے جذبے کاجشن – آدی بازار – کا بھوپال  کے بھوپال  ہاٹ میں افتتاح

Posted On: 22 MAR 2022 6:45PM by PIB Delhi

پورے سال جاری رہنے والے آزادی کا امرت مہوتسو کے جشن کے سلسلے کو مسلسل رکھتے ہوئے اور کووڈ -19 وبا  کی تیسری لہر کا اثر  کم ہونے اور واپس معمول پر لوٹنے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹرائبل کوآپریٹو مارکیٹنگ ڈیولپمنٹ فیڈریشن لمیٹڈ (ٹرائیفیڈ)، قبائلی امور کی وزارت  نے  قبائلی فن  اور دستکاری  کی نمائش کو ’’آدی بازار ‘‘ کے طور پر پھر سے بحال کیا ہے۔

 

آدی بازار نامیاتی قبائلی مصنوعات اور دستکاری کے سامان کی ایک جیتی جاگتی نمائش ہے، جس کا ورچوئل طریقہ سے ٹرائیفیڈ کےچیئرمین جناب رام سنگھ راٹھوا نے 21 مارچ 2022 کو ٹرائیفیڈ کے نائب چیئرمین پوترا کمار کنہر اور ٹرائیفیڈ  کی منیجننگ ڈائرکٹر  محترمہ آر جیا اور ٹرائیفیڈ کے دیگر سینئرافسران کی موجودگی میں افتتاح کیا۔ یہ نمائش  10 روز تک بھوپال کے بھوپال ہاٹ میں 21 مارچ سے 30 مارچ 2022 تک جاری رہے گی۔ اس میں ملک کے 15 ریاستوں کی نمائندگی کرنے والے 70 سے زائد اسٹال ہوں گے۔

 

یہ آدی بازارپسماندہ قبائلی افراد کے ذریعہ معاش میں اصلاح کے لئے ٹرائیفیڈ کی مشترکہ کوششوں کا ایک حصہ ہے،جو گزشتہ دو برسوں میں سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ ورچوئل افتتاح  تقریب کےد وران ٹرائیفیڈ کے چیئرمین جناب رام سنگھ راٹھوا نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ ٹرائیفیڈ نے بھارت کے قبائلی افراد کے ذریعہ معاش کو بہتر بنانے کے لئے یہ پہل کی ہے۔ اس طرح کے بازار ملک بھرسے قبائلی ثقافت کو وسیع پیمانے پرسامعین تک پہنچانے میں بھی مدد کریں گے۔
 

 

آنے والے دنوں میں ایکتا نگر  ، اسٹیچو آف یونٹی ، گجرات بیچ روڈ، پڈوچیری اور اڈیشہ کے راؤرکیلا میں اسی طرح کے آدی بازاروں کا انعقاد کرنے کا منصوبہ ہے۔ افتتاح کے موقع پر جناب پوترا کمار کنہر نے کہا کہ مجھے یہ یہ دیکھ کر خوشی ہورہی ہے کہ اس طرح کی نمائش ملک کے روایتی فن اور دستکاری اور ثقافتی وراثت کی نمائش میں مدد گار ثاب ہوگی اور بھارت  کے قبائل کے تنوع اور خوشحالی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ٹرائیفیڈ کی منیجننگ ڈائرکٹر محترمہ آر جیا نے کہا کہ آدی بازار جیسی نمائشیں  قبائلی آبادی  کی سماجی و اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ یہ نمائشیں قبائلی کاریگروں کو بڑی، غیردریافت شدہ علاقوں سے جوڑنے میں مدد کریں گی۔

قبائیلی  زندگی کی بنیادی روایات  کی نمائندگی کرتے ہوئے 10 روز تک چلنے والے اس فیسٹیول  میں ملک کی 15 ریاستوں  کی قبائلی  دستکاری، آرٹ ، پینٹنگ، ملبوسات، زیورات کی نمائش  کرائی جاتی ہے اور اس سے متعلق سازوسامان فروخت ہوتی ہے۔

 

آدی بازار میں،بھارت کے قبائل اور قبائلی کاریگروں کے ذریعہ پیش کی جانے والی بہترین چیزوں کے  وزیٹرس سب سے بہترین نمونے لے سکتے ہیں۔  مدھیہ پردیش کی مشہور مہیشوری ساڑیوں سے لے کر لداخ اور ہماچل پردیش کے گرم اونی ملبوسات تک، تمل ناڈو کے قبائلی لوگوں کے ذریعہ خریدی  گئی  امینونٹی  بڑھانے والی مختلف جڑی بوٹیاں اور مصالحے، شمال مشرقی بھارت میں خاص طور پر تیار کیےجانے والے شہر اور نامیاتی پروڈکٹس، معروف ٹوڈاکڑھائی سے لے کر آسام کے موگا ریشم اور ناگالینڈ کی کالی مٹی کے برتنوں تک یعنی ہر طرح کے قبائلی مصنوعات اس نمائش میں دستیاب کرائے گئے ہیں۔

 

 

ٹرائیفیڈ، قبائلیوں کو بااختیار بنانے کے لیے کام کرنے والی نوڈل ایجنسی کے طور پر، کئی ایسے اقدامات کر رہا ہے جو قبائلی لوگوں کی آمدنی اورذریعہ معاش کو بہتر بنانے میں مدد کرتے ہیں، جبکہ ان کی طرز زندگی اور روایات کوبھی تحفظ فراہم کرنے اور اسے دنیا تک پہنچانے کی  بھی کوششیں کر رہا ہے۔آدی بازار ایک ایسا قدم ہے جو ان کمیونٹیز کی معاشی بہبود کو فعال بنانے اور انہیں مرکزی دھارے  میں لانے اور انکی ترقی میں مدد کرتا ہے۔

 

*************

ش ح - س ک - م ص

U. No.3036



(Release ID: 1808595) Visitor Counter : 149


Read this release in: English , Hindi , Kannada