کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب پرہلاد جوشی نے کوئلہ کی وزارت اور کول انڈیا لمیٹڈ سے کوئلے کی پیداوار کو بڑھانے کے لیے سوچ سمجھ کر اقدامات کرنے کی اپیل کی


ناردرن کول فیلڈ لمیٹڈ کے 4 منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا گیا

ناردرن کول فیلڈ لمیٹڈ نے پیداواری ہدف کو عبور کر لیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 22 MAR 2022 6:49PM by PIB Delhi

کوئلہ، کانوں اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے کہا کہ کوئلہ وزارت کے اصولوں میں کچھ نرمی کے لیے ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت سے رجوع کرنے کا امکان ہے تاکہ کوئلے کی مجموعی پیداوار میں مزید اضافہ کیا جاسکے۔ ناردرن کول فیلڈز لمیٹڈ (این سی ایل) کے چار پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھنے کے لیے منعقد ایک ورچوئل تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر جناب جوشی نے کول انڈیا لمیٹڈ اور اس کے ذیلی اداروں پر زور دیا کہ وہ کوئلے کی پیداوار میں مقررہ اہداف کو حاصل کرنے کے لیے پیداوار میں مزید اضافہ کریں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ بین الاقوامی قیمتوں میں زبردست اضافے سے کوئلے کی مقامی مانگ میں کافی اضافہ ہوا ہے۔

وزیر محترم نے اس بات پر زور دیا کہ پاور سیکٹر کو کوئلے کی مسلسل فراہمی انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ انہوں نے سی آئی ایل اور وزارت کوئلہ کے حکام پر زور دیا کہ وہ کوئلے کی پیداوار کو بڑھانے کے لیے درکار فوری اقدامات پر غور کریں۔ وزیر محترم نے کول انڈیا سے 35 فرسٹ مائل کنیکٹیویٹی پروجیکٹوں کو مقررہ وقت کے مطابق مکمل کرنے کو کہا۔ جناب جوشی نے کوئلے کی پیداوار کے ہدف کو عبور کرنے کے لیے ناردرن کول فیلڈ لمیٹڈ (این سی ایل) کی تعریف کی۔

نگری کول ہینڈلنگ پلانٹ (سالانہ 10 ملین ٹن)، بینا-ککری کول ہینڈلنگ پلانٹ (9.5 ملین ٹن سالانہ)، جینت سے سنگرولی تک 3.1 کلومیٹر کی پانچ لین کنکریٹ کی سڑک اور این سی ایل منصوبوں میں کوئلے کی نقل و حمل کے لیے 49.6 کلومیٹر سڑک کے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کوئلہ، کانوں اور ریلوے کے وزیر مملکت جناب راؤ صاحب پاٹل دانوے نے کہا کہ این سی ایل 2025 تک ایک بلین ٹن کوئلے کے پیداواری اہداف کو حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ پیداوار کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی خدشات کو  بھی دور کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیر محترم نے مزید کہا کہ عوام حامی اقدامات بھی اُتنے ہی اہم ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزارت کوئلہ میں سکریٹری ڈاکٹر انیل کمار جین نے کہا کہ کوئلے کی مشینی نقل و حمل کو مزید رفتار دینے کے لیے سرمایہ کاری کو مقررہ وقت کے اندر صحیح طریقے سے استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی ریلوے سے درخواست کی جائے گی کہ وہ ضرورت کے مطابق ریک کی دستیابی میں اضافہ کرے۔

سسٹین ایبل ڈیولپمنٹ سیل(ایس ڈی سی) کے تحت ‘‘رڈیفائننگ گرین’’ کے عنوان سے ای بک کا اجراء اس تقریب کی ایک اور خاص بات تھی جس میں کول انڈیا لمیٹڈ کے سی ایم ڈی شری پرمود اگروال، وزارت کوئلہ، سی آئی ایل اور این سی ایل کے سینئر عہدیداروں نے شرکت کی۔

قبل ازیں، سی ایم ڈی، این سی ایل ،جناب بھولا سنگھ کے خطبہ استقبالیہ کے بعد ڈائریکٹر، (ٹیک/پی اینڈ پی) کی طرف سے فرسٹ مائل کنیکٹیویٹی (ایف ایم سی) پروجیکٹوں اور این سی ایل میں سڑکوں کے ترقیاتی منصوبوں پر ایک پریزنٹیشن پیش کی گئی۔

****************

(ش ح ۔ج ق۔رض )

U NO: 3037


(ریلیز آئی ڈی: 1808506) وزیٹر کاؤنٹر : 158
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी