وزارت دفاع

ازبیکستان کی فوج کے ساتھ مشترکہ مشق کے لیے ہندوستانی فوج کی ٹکڑی ازبیکستان کے یانگیارک کے لیے روانہ

Posted On: 22 MAR 2022 4:36PM by PIB Delhi

ہندوستانی اور ازبیکستان کی افواج کے درمیان مشترکہ تربیتی مشق کا تیسرا ایڈیشن، ای ایکس-ڈی یو ایس ٹی ایل آئی کے 22 سے 31 مارچ 2022 تک یانگیارک، ازبیکستان میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ ہندوستانی دستہ کے طور پر گرینیڈیئرز ریجمنٹ کی ایک فوجی ٹکڑی، 22 مارچ 2022 کو نارتھ ویسٹرن ملٹری ڈسٹرکٹ کے فوجیوں کے ذریعے نمائندگی کرنے والی ٹکڑی ازبیکستان کے فوجی دستے کے ساتھ مشق میں شامل ہونے کی خاطر وہاں کے لیے روانہ ہوئی۔ ڈی یو ایس ٹی ایل آئی کے کا گزشتہ ایڈیشن مارچ 2021 میں رانی کھیت (اتراکھنڈ) میں منعقد کیا گیا تھا۔

اقوام متحدہ کے مینڈٹ کے تحت یہ مشترکہ مشق نیم شہری علاقے میں دہشت گردی مخالف مہم پر مرکوز ہوگی۔ تربیتی پروگرام بنیادی طور پر عسکری سطح کی مشقوں کو شیئر کرنے اور ایک دوسرے کے بہترین طور طریقوں کو سیکھنے پر مرکوز ہوگا۔ مشق کا مقصد دونوں افواج کے درمیان افہام و تفہیم، تعاون اور باہمی تال میل کو فروغ دینا ہے۔ یہ مشق 24 گھنٹے تک چلے گی، جو دونوں افواج کے لیے فوجیوں کے لیے ایک چیلنج بھری حالت ہوگی۔ مشق کے دوران دونوں افواج جنگ کے دوران پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اپنائی جانے والی چنوتیوں کا سامنے کریں گی۔

اس مشق کے لیے نامزد گرینیڈیئرز بٹالین ہندوستانی فوج کی سب سے زیادہ انعام یافتہ بٹالینوں میں سے ایک ہے اور اسے آزادی کے تقریباً تمام پہلے اور بعد کی مہمات میں شرکت کرنے کا انوکھا فخر حاصل ہے۔ یونٹ کو آزادی سے قبل کے آٹھ جنگی اعزازات سے نوازا گیا ہے۔ آزادی کے بعد، یونٹ نے 1965 کی جنگ میں تھیٹر اعزاز ’راجستھان‘ اور 1971 کی جنگ میں جنگی اعزاز ’جے اے آر پی اے ایل‘ حاصل کیا ہے۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 3004



(Release ID: 1808324) Visitor Counter : 135


Read this release in: English , Hindi , Tamil