ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جنگلی جانوروں کے بجلی کا کرنٹ لگنے کے حادثوں کے امکانات کم کرنے کے اقدامات 

Posted On: 21 MAR 2022 5:23PM by PIB Delhi

ماحولیات ، جنگلات اور آب وہوا میں تبدیلی کے مرکزی وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے نے آج لوک سبھا میں بتایا کہ   جنگلی جانورو  ں کے تحفظ  اور بندوبست کی اہم ذمہ داری ریاستی سرکاروں اور مرکزکے زیر انتظام  علاقوں  کی انتظامیہ کی ہے۔جنگلی جانوروں  کے خلاف زیادتیوں  پر قابو  پانے سے متعلق  بیورو (ڈبلیو سی سی بی ) سے موصولہ اطلاع کے مطابق گزّشتہ تین سال کے دوران  بجلی کا کرنٹ لگنے کی وجہ سے جنگلی جانوروں کے ہلاک ہونے کے معاملوں  اور   گرفتار  کئے گئے ملزموں کی تعداد حسب ذیل ہے:

 

سال

معاملوں کی تعداد 

گرفتار کئے گئے ملزموں کی تعدداد

2019

22

61

2020

10

8

2021

16

30

 

جنگلی جانوروں کے  بجلی کے کرنٹ  لگنے کے حادثات کے امکانات کو کم کرنے اور انسان اور جانوروں  کے درمیان  جھگڑے  کو نمٹانے کے لئے حکومت  کی  طرف سے کئے گئے جو اقدامات  شامل ہیں ، وہ نیچے دئے گئے ہیں۔

1-محفوظ علاقوںمیں جنگلی جانوروں  کے لئے پانی کے ہولس   کی تشکیل اور رکھ رکھاؤ  ۔ مٹی اور نمی کے تحفظ کے اقدامات  ، جنگلی جانوروں کے شکار کے کیمپوں کا قیام ، جنگلی جانوروں  کے علاج ومعالجے اور حفاظت کے اسپتال کی   دیکھ  بھال کو مستحکم کرنا ۔گھاس پھوس کو ختم کیا جانا ۔آگ لگنے والی لائنوں   کی تشکیل اور رکھ رکھاؤ ،شیروں کے تحفظ کی فورس  اورشیروں  کے تحفظ کی  خصوصی  فورس وغیرہ  کی تعیناتی جیسی  سرگرمیوں کے لئے  جنگلی جانوروں کی  پناہ گاہوں   ، پروجیکٹ ایلیفینٹ   کے فروغ  کی مرکز کی اسپانسر والی اسکیموں کے تحت ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو وزارت کی  طرف سے مالی امداد فراہم کی گئی ہے  ۔

2- شجر کاری کے  معاوضہ جاتی فنڈ ایکٹ  2016  اور اس کے تحت وضع  کئے گئے  ضوابط اور قواعدکے تحت جنگلی جانوروں    کی محفوظ پناہ گاہوں  ، جانورو ں  کو بچانے کے مراکز کے قیام کے فروغ  کے لئے بھی  فنڈ  فراہم کیا جاتا ہے اور اس کے لئے گنجائش  بھی رکھی گئی ہے۔

3- بھارت کے  جنگلی جانوروں سے متعلق انسٹی ٹیوٹ نے ماحولیات  ، جنگلات اور آب وہوا میں تبدیلی کی وزارت  کے علاوہ   قومی  شاہراہوں  کی اتھارٹی  ، نیشنل  ٹائگر  کنزرویشن اتھارٹی اور عالمی بینک گروپ  کےصلاح ومشورے سے  ماحول  دوست اقدامات  سے متعلق  رہنما خطوط شائع کئے ہیں تاکہ  نازک قسم ک بنیادی  ڈھانچے کے اثرات کو کم کیاجاسکے اور  الیکٹر ک ٹرانسمیشن  لائنوں  سمیت   نازک بنیادی  ڈھانچے کی ڈیزائننگ  میں  پروجیکٹ ایجنسیوں کی مدد کی جاسکے  ۔

4- استعمال کرنے والی ایجنسیوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ بجلی کے ضوابط  کی تعمیل کریں  اور بجلی کی ترسیلی لائنوں  کے لئے کم از کم بنیادی منظوری کو برقراررکھیں تاکہ بجلی کے کرنٹ لگنے کی وجہ سے ہاتھیوں  کے ہلاک ہونے کو کم سے کم کیا جاسکے۔

5- نیشنل  ٹائیگر کنزرویشن اتھارٹی نے  ہر شیر کے  تحفظ کے لئے  ایک سکیورٹی منصوبہ  وضع کرنے کے لئے  جینرک  رہنما خطوط جاری کئے ہیں ، جو  اوور آرچنگ ٹائیگر کنزرویشن  پلان میں  آپر یشنلائز  کردئے گئے ہیں، جس کا جنگلی جانوروں  کے تحفظ کے قانون  1972  کی دفعہ  -38 وی  کے تحت   قانونی  فیصلہ ہے۔

6- ڈبلیو سی سی بی نے  بجلی کے کرنٹ لگنے کی وجہ سے جنگلی  جانوروں  کی ہلاکتوں  کو  روکنے  کے لئے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو  ایڈوائیزریز  جاری کی ہیں۔

*************

 

ش ح ح ا۔۔رم 

(22-03-2022)

U-2974

 


(Release ID: 1808094) Visitor Counter : 151
Read this release in: English , Bengali