شہری ہوابازی کی وزارت

شہری ہوابازی کی وزارت کو یوم جمہوریہ 2022 کے لئے بہترین جھانکی کی ٹرافی عطا کی گئی 


جھانکی میں علاقائی کنکٹوٹی اسکیم (آر سی ایس ) – اُڑان (اُڑے دیش کا عام ناگرک) کو نمایاں کیا گیا ہے

Posted On: 21 MAR 2022 8:22PM by PIB Delhi

شہری ہوابازی کی وزارت ( ایم او سی اے ) کو  آج بہترین جھانکی کی ٹرافی عطا کی گئی ۔اس موقع  پر وزارت میں  ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا،جس میں وزارت دفاع کے ایک چھوٹے وفد اور شہری ہوابازی کے افسران موجود تھے۔

اس تقریب میں ایم  او سی اے کے سکریٹری  جناب راجیوبنسل ، جوائنٹ سکریٹری  محترمہ اوشا پادھی ، انڈرسکریٹری شری اومیش کمار بھاردواج  ، ڈپٹی سکریٹری  جناب  مرتنجے شرما اور  ایم او سی اے کے  میڈیا سیل  کے راہل شرما ، کارپوریٹ کمیونی کیشن  کے جنرل منیجر جناب جے بی سنگھ ا ور  ائیر پورٹ اتھارٹی آف انڈیا کے  رجنی اروڑہ  اور وزارت دفاع کے انڈر سکریٹری  جناب سومت   گکھر موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001V7X9.png

ٹرافی کے علاوہ شہری ہوابازی کی وزارت کو ستائش   کا ایک سرٹیفکیٹ  بھی عطا کیا گیا۔ پہلی مرتبہ  یوم جمہوریہ  2022  ایک ایسا موقع تھا جب شہری ہوابازی کی وزارت کی جھانکی نے حصہ لیا اور اپنی پہلی شرکت  میں بہترین مرکزی  وزارت   کی جھانکی  کا ایوارڈ جیتا ۔

شہری ہوابازی کی وزار ت کی جھانکی میں علاقائی کنکٹوٹی اسکیم ( آر سی ایس) – اُڑان (اُڑ ے دیش کا عام ناگرک) کو نمایاں کیا گیا تھا اور وہ زبردست منافع   حاصل کررہی ہے ۔اس کا نظریہ وزارت کی جانب سے  پیش کیا گیا تھا اور  ائیر پورٹ اتھارٹی آف انڈیا کی طرف سے اسے  نافذکیا گیا تھا۔اس اسکیم کا مقصد کفایتی  ، پائیدار اور سستے طریقے سے علاقائی کنکٹوٹی کو بڑھانا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002EHVI.jpg

2016 میں شرو ع کی گئی اُڑان  اسکیم کا مقصد  اُڑے دیش کا عام ناگرک  کے  وژن  کواپناکر عام آدمی کی امنگوں کو  پورا کرنا ہے اور  ٹائر -2 اور 3 شہروں  میں   ہوابازی کے بنیادی  ڈھانچے اور ہوائی رابطے کو بڑھانا ہے۔ تقریباََ  5سال کی ایک مختصر مدت میں آج 409 اڑان روٹس   ،ہیلی کاپٹرز اور  واٹر ایرو ڈرومس سمیت  66 غیر تعمیل شدہ / غیرمستحق   ہوائی اڈوں  کو جوڑتا ہے اور  90 لاکھ سے زیادہ لوگوں نے اس سے فائدہ اٹھایا ہے ۔اُڑان اسکیم سے  پہاڑی ریاستوں / شمال مشرقی خطے اور  جزائر سمیت  ہندوستان میں  بہت سے شعبوں کو زبردست فائدہ  پہنچا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0035OR9.jpg

طیارے کی شکل والی جھانکی کے اگلے حصے میں  خواتین  پائلیٹس کو  دکھایا گیا ہے ،جس سے  بھارت کی ہوابازی  میں خواتین کی طاقت کا اظہار ہوتا ہے، جبکہ ہندوستان دنیا میں  خواتین کمرشیل  پائلیٹس  میں سرفہرست  ہے۔جھانکی کے  اصل  حصے میں  بودھزم  کی علامت  اور اڑان – سب اڑیں  ،سب جڑیں  کا  مقصد ظاہر  کیا گیاہے۔ وسطی  حصے میں   بودھ سرکٹ   گیا میں بودھ کے مجسمے کو نمایاں کیا گیا ہے ،  جہاں انہیں عرفان حاصل  ہوا تھا۔ دھامیکھ استوپ سارناتھ  ،  جہاں  انہو ں  نے پہلی بار مذہبی خطبہ دیا تھا  (دھرم چکر  پریورتن کیا تھا ) اور  مہاپری نروان استوپ کشی نگر  ، جہاں  انہیں پری نروان  حاصل ہوا تھا ، کو نمایاں کیا گیا ہے۔ جھانکی کے بیچ  کے حصے کے دونوں  طرف  وراثتی  مقامات   کو ، جس میں شمال  میں ہمایوں  کا مقبرہ  ،مشرق میں کونارک  ،سن  ٹیمپل  ، جنوب میں ہمپی  ٹیمپل   رتھ اور  مغرب میں اجنتا کی گپھائیں  دکھائی گئی ہیں  ،  ہوائی خدمات کے ساتھ جوڑ ا گیا ہے۔

*************

 

ش ح ح ا۔۔رم 

(22-03-2022)

U-2963

 



(Release ID: 1808035) Visitor Counter : 145


Read this release in: English , Hindi