اقلیتی امور کی وزارتت
azadi ka amrit mahotsav

اقلیتی خواتین کی قیادت کی ترقی کے لیے نئی روشنی اسکیم

Posted On: 21 MAR 2022 4:43PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 21 مارچ 2022:

نئی روشنی اسکیم کا مقصد خواتین کی قیادت کی ترقی کے لیے علم، آلہ جات اور تکنیک فراہم کرکے اقلیتی خواتین کو بااختیار بنانا اور ان پر اعتماد بڑھانا ہے۔ یہ چھ دن کا غیر رہائشی/پانچ روزہ رہائشی تربیتی پروگرام ہے جو اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والی 18 سال سے 65 سال کی عمر کی خواتین کے لیے منعقد کیا جاتا ہے۔ تربیتی ماڈیولز میں خواتین کے پروگراموں، صحت اور حفظان صحت، خواتین کے قانونی حقوق، مالی خواندگی، ڈیجیٹل خواندگی، سوچھ بھارت، زندگی کی مہارتوں اور سماجی اور طرز عمل میں تبدیلیوں کی وکالت سے متعلق شعبوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔ اس اسکیم کو پروگرام نافذ کرنے والی ایجنسیوں/غیر سرکاری تنظیموں کے ذریعے نافذ کیا جارہا ہے۔ پی آئی اے/ این جی اوز تربیت کے بعد 12 ماہ کی مدت کے لیے تمام مستفید ین کو ہینڈ ہولڈنگ فراہم کرتی ہیں۔

2014-15 سے 2020-21 تک اقلیتی خواتین کی قیادت کی ترقی کے لیے 94.00 کروڑ روپے کے فنڈ مختص کیے گئے ہیں اور نئی روشنی اسکیم کے لیے 85.83 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی ہے۔

اقلیتی خواتین کی قیادت کی ترقی کے لیے نئی روشنی اسکیم پر عمل درآمد کرنے والی این جی اوز کی ریاست وار تقسیم کی تفصیل ضمیمے میں دی گئی ہے۔

اس اسکیم کے تحت تنظیموں کا انتخاب ایک طے شدہ طریقہ کار پر عمل کرتے ہوئے کیا جاتا ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ منتخب این جی اوز خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے انتہائی متحرک، وقف اور پرعزم ہوں۔ این جی اوز کا دفتر رجسٹرڈ ہونا چاہیے اور صرف خواتین کی ترقی کے لیے کم از کم ایک منصوبہ شروع کیا ہو۔ لازمی اہلیت اور ضروری اہلیت رکھنے والی پی آئی اے/ این جی اوز اس منصوبے کے نفاذ کے لیے درخواست دیتی ہیں۔ ایسی تمام این جی اوز پر وزارت کی منظوری کمیٹی غور کر رہی ہے۔

اسکیم سے متعلق دیگر تفصیلی معلومات http:  //nairoshni-moma.gov.in پر پر دستیاب ہیں۔

ضمیمہ

(2017-18 سے 2020-21 کے دوران نئی روشنی اسکیم پر عمل درآمد کرنے والی این جی اوز کی ریاست وار تعداد)

ریاستیں/مرکز کے زیر انتظام علاقے

این جی اوز کی تعداد

آندھرا پردیش

9

اروناچل پردیش

2

آسام

29

بہار

12

دہلی

9

گجرات

2

ہریانہ

7

ہماچل پردیش

1

جموں و کشمیر

13

جھارکھنڈ

9

کرناٹک

13

کیرالا

4

مدھیہ پردیش

76

مہاراشٹر

14

میگھالیہ

1

ناگالینڈ

3

اڑیسہ

6

پنجاب

11

راجستھان

23

سکم

1

تمل ناڈو

10

اترپردیش

318

اتراکھنڈ

15

مغربی بنگال

14

چھتیس گڑھ

4

تلنگانہ

3

کل

609

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

یہ اطلاع مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور جناب مختار عباس نقوی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

*****

ش ح - ع ا - م ر

U. No. 2944

 


(Release ID: 1807913) Visitor Counter : 142


Read this release in: English , Marathi