قانون اور انصاف کی وزارت
ججوں کی تقرری سے متعلق حکومت کا موقف
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
21 MAR 2022 2:47PM by PIB Delhi
سپریم کورٹ اور ہائیکورٹس کے ججوں کی تقرری کے کالیجم کو زیادہ وسیع البنیاد، شفاف، جوابدہ تقرری کے طریقہ کار سے بدلنے اور نظام میں زیادہ معروضیت لانے کے لیے ، حکومت نے آئینی (99ویں ترمیم)قانون 2014 اور جوڈیشیل تقرری کے قانون بتاریخ 13 اپریل 2015 کو نافذ کیا تھا۔ البتہ ان دونوں قوانین کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا۔ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے مورخہ 16 اکتوبر 2015 کو ، ان دونوں قوانین کو غیر آئینی اور کالعدم قرار دیا۔ آئین (99ویں ترمیم) قانون 2014 کے نفاذ سے پہلے موجودہ کالیجم نظام کو فعال قرار دیا گیا تھا۔
اس کے بعد، سپریم کورٹ کے مورخہ 16 دسمبر 2015 کے حکم نامے نے حکومت کو ہدایت دی تھی کہ وہ موجودہ ایم او پی کو سپریم کورٹ کالیجم کے ساتھ مشورہ کرکے مکمل کرے اور اہلیت کے معیار، شفافیت، سکریٹیریٹ کے قیام اور شکایت سے نمٹنے کے طریقہ کار کو مدنظر رکھتے ہوئے ، اسے حتمی شکل دے۔
حکومت ہند نے ، مناسب غور وخوض کے بعد ، موجودہ ایم او پی میں تبدیلیاں اور مسودہ ایم او پی کو ، 22 مارچ 2016 کو ایک خط کے ذریعے موجود چیف جسٹس آف انڈیا کو بھیجا۔ اس پر ہندوستان کے چیف جسٹس کا جواب 25 مئی 2016 اور یکم جولائی 2016 کو موصول ہوا۔حکومت کے خیالات سے ہندوستان کے چیف جسٹس کو 3 اگست 2016 کو آگاہ کیا گیا۔ سپریم کالیجم کے ایم او پی پر معلومات ، 13 مارچ 2017 کو ہندوستان کے چیف جسٹس کی طرف سے ایک خط کے ذریعے موصول ہوئی تھیں۔ محکمہ انصاف نے سکریٹری (انصاف) کے 11 جولائی 2017 کو سکریٹری جنرل کو لکھے گئے خط کے ذریعے حکومت کا موقف ہندوستان کی سپریم کورٹ کو پہنچایا ہے۔ سپریم کورٹ کالیجم کی مشاوارت سے ، حکومت کی جانب سے ایم او پی کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔
یہ معلومات آج راجیہ سبھا میں قانون وانصاف کی وزارت میں مرکزی وزیر جناب کرن ریجیجو کے ذریعے فراہم کی گئیں۔
*****
U.No.2918
(ش ح - اع - ر ا)
(ریلیز آئی ڈی: 1807871)
وزیٹر کاؤنٹر : 198