وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

دفاعی صنعت میں نجی شرکت

Posted On: 21 MAR 2022 2:39PM by PIB Delhi

دفاع صنعت کا شعبہ ، جو  اب تک سرکاری شعبے کے لیے مخصوص تھا، مئی 2001 میں ہندوستان کی نجی شعبے کی شرکت کے لیے 100 فیصد تک کھول دیا گیا تھا۔ اب تک، حکومت نے 351 کمپنیوں کو مجموعی طور پر 568 دفاعی صنعتی لائسنس جاری کئے ہیں۔ ان میں سے کل 113 کمپنیوں نے 170 دفاعی صنعتی لائسنسوں پرپیداوار شروع کرنے کی اطلاع دی ہے۔

 لائنس میں درج شرائط کے مطابق ، دفاعی صنعت کو حکومت کی طرف سے  نامزد معیاری بیمہ ایجنسی کو ،تیار کئے جانے والے آلات کے معیارات  اور جانچ کے طریقہ کار فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ نامزدکردہ معیاری بیمہ ایجنسی تیار شدہ مصنوعات کا معائنہ کرتی ہے اور معیاری بیمے کے طریقہ کار کی نگرانی اور اس کا آڈٹ کرتی ہے۔

یہ معلومات دفاع کے وزیر مملکت جناب اجے بھٹ نے 21 مارچ 2022 کو راجیہ سبھا میں جناب  تروچی سیوا کے سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں۔

*****

U.No.2915

(ش ح - اع - ر ا)   


(Release ID: 1807802)
Read this release in: English , Bengali , Malayalam