وزارت خزانہ

محکمہ انکم ٹیکس نے پونے اور تھانے میں واقع ایک یونیکورن  اسٹارٹ- اَپ گروپ پر چھاپہ مارا

Posted On: 20 MAR 2022 5:04PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  20/مارچ 2022 ۔ محکمہ انکم ٹیکس نے 9 مارچ 2022 کو پونے اور تھانے میں واقع ایک یونیکورن اسٹارٹ- اَپ گروپ پر چھاپے ماری اور ضبطی کی مہم سر انجام دی۔ یہ اسٹارٹ اپ گروپ خاص طور سے کنسٹرکشن میٹریل (تعمیراتی ساز و سامان) کا تھوک اور خردہ کاروبار کرتا ہے۔ یہ گروپ پورے بھارت میں اپنا کاروبار کرتا ہے اور اس کا سالانہ ٹرن اوور یعنی مجموعی کاروبار 6000 کروڑ روپئے سے زیادہ کا ہے۔ اس مہم کے تحت مہاراشٹر، کرناٹک، آندھراپردیش، اترپردیش اور مدھیہ پردیش میں واقع کل 23 پریمائزیز میں چھاپے ماری کی گئی۔

اس چھاپے ماری مہم کے دوران ہارڈ کاپی اور ڈیجیٹل ڈیٹا کی شکل میں بڑی تعداد میں قصوروار ثابت کرنے لائق ثبوت حاصل ہوئے ہیں اور انھیں ضبط کیا گیا ہے۔ ان شواہد سے پتہ چلا ہے کہ اس گروپ نے فرضی خرید درج کی ہے، بھاری بے حساب نقد خرچ کیا ہے اور 400 کروڑ روپئے سے زیادہ کا ایکوموڈیشن درج کی ہیں۔ ان شواہد کو گروپ کے ڈائریکٹروں کے سامنے رکھا گیا جنھوں نے اس طریقہ کار کو قبول کیا۔ اس کے علاوہ ڈائریکٹروں نے مختلف اسیسمنٹ ایئرس (تجزیاتی برسوں) میں 224 کروڑ روپئے سے زیادہ کی اضافی آمدنی کا انکشاف کیا اور اپنے باقی ٹیکس کی ادائیگی کی پیشکش کی۔

دوسری طرف اس چھاپہ ماری کی کارروائی سے یہ بھی پتہ چلا کہ گروپ نے انتہائی زیادہ ہائی پریمیم پر شیئر جاری کرکے ماریشس کے راستے کافی مقدار میں بیرونی فنڈنگ حاصل کی ہے۔

اس کے علاوہ اس چھاپہ ماری مہم کے دوران ممبئی اور تھانے میں واقع کچھ شیل یعنی فرضی کمپنیوں کے ایک پیچیدہ حوالہ نیٹ ورک کا بھی پتہ چلا ہے۔ یہ فرضی کمپنیاں صرف کاغذ پر موجود ہیں اور صرف ایکوموڈیشن انٹریز کے مقصد سے بنائی گئی تھیں۔ ابتدائی تجزیے سے پتہ چلا کہ ان فرضی کمپنیوں کی ایکوموڈیشن انٹریز کی کل مقدار 1500 کروڑ روپئے سے زیادہ ہے۔

اب تک ایک کروڑ روپئے کی بے حساب نقدی اور 22 لاکھ روپئے کے زیورات ضبط کئے گئے ہیں۔

اس معاملے میں آگے کی جانچ جاری ہے۔

 

******

 

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 2862

 



(Release ID: 1807480) Visitor Counter : 124