اسٹیل کی وزارت
نیشنل مِنرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ نے چالیس ملین ٹن (ایم ٹی) لوہے کی پیداوار کی تاریخ رقم کی
Posted On:
19 MAR 2022 6:53PM by PIB Delhi
نیشنل منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ (این ایم ڈی سی) نے، جو اسٹیل کی وزارت کے تحت ملک کی سب سے بڑی لوہا پیدا کرنے والی مرکزی سرکاری زمرے کی ایک کمپنی ہے، ایک سال میں 40 ملین ٹن (ایم ٹی) لوہے کی پیداوار کرنے والی ملک کی پہلی کمپنی بن گئی ہے۔ 1960 کی دہائی کے اخیر میں سالانہ 4 ملین ٹن کی پیداوار سے اب 40 ملین ٹن تک، ملک کی سب سے بڑی لوہا پیدا کرنے والی کی ترقی کی یہ رفتارغیر معمولی رہی ہے۔ 1970-1969 میں 4 ملین ٹن سے شروعات کر کے این ایم ڈی سی نے 1978-1977 میں 10 ملین ٹن کی حد پار کی ہے۔ 2005-2004 تک اس نے مزید دس ملین کا اضافہ کیا اس طرح ایک دہائی میں 30 ملین ٹن سے تجاوز کر گئی۔ اور اب 40 ملین کا نشان پار کر چکی ہے۔
لوہے کی گھریلو مانگ میں مسلسل اضافے سے اپنی رفتار کو ہم آہنگ رکھتے ہوئےکمپنی بڑھی ہوئی پیداوار کے رُخ پر آگے بڑھتے ہوئے بنیادی سرمائے کی ساتھ جرأت مندانہ توسیعی منصوبے بنا رہی ہے۔ حالیہ دنوں میں، این ایم ڈی سی نے جدید ٹیکنالوجی کو اپنایا ہے اور ایک انقلابی ڈیجیٹل انفراسٹرکچر بنایا ہے جس کا مقصد شعبے میں کوویڈ کی وجہ سے جو سست روی آئی ہے اور اتار چڑھاؤ پیدا ہوا ہے اس پر قابو پانا ہے۔مرحلہ وار مضبوطی کی طرف بڑھتے ہوئے کمپنی نے مستحکم بنیادی اصولوں اور نمایاں افرادی قوت کے بل پر 40 ملین ٹن لوہے کی پیداوار کا سنگ میل حاصل کیا ہے۔
اس تاریخی کامیابی پر ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے این ایم ڈی سی کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر جناب سمیت دیب نے کہا کہ این ایم ڈی سی نے 40 ملین ٹن سے زیادہ پیداوا کرنے والی ہندوستان میں لوہے کی کان کنی کی پہلی کمپنی بننے کا شاندار کارنامہ تمام تر مشکلات کے باوجود چیلنجوں کو قبول کرکے انجام دیا ہے جو اس کی صلاحیت کا ایک شاندار مظاہرہ ہے۔ کمپنی کی استقامت اور مستقل مزاجی نتیجہ خیز رہی۔ میں اس تاریخی کامیابی پر ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ ہم #آتم نربھر بھارت کے قوم کے وژن کو پورا کرنے کے اپنے راستے میں مزید کئی سنگ میل عبور کرتے جائیں گے۔ یہ کامیابی یہ بھی ظاہر کرتی ہے کہ ہم 2030 تک سالانہ 100 ملین ٹن کی پیداوار والی کمپنی بننے کی راہ پر ہیں۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ کمپنی نے 2030 تک سالانہ 100 ملین ٹن والی کمپنی بننے کا نشانہ مقرر کیا ہے۔ مرکزی سرکاری زمرے کی یہ کمپنی اپنے پورٹ فولیو میں کوئلہ، ہیرا، سونا اور قومی مفاد کی دیگر اسٹریٹجک معدنیات کے ساتھ ایک کثیر معدنی پہچان کی طرف بڑھنے میں اپنی مہارت سے فائدہ اٹھانے کا بھی منصوبہ رکھتی ہے۔
****
U.No:2843
ش ح۔رف ۔س ا
(Release ID: 1807326)
Visitor Counter : 161