وزارت خزانہ
محکمہ انکم ٹیکس کے ای-فائلنگ پورٹل پر 6.63کروڑ سے زیادہ انکم ٹیکس ریٹرن (آئی ٹی آر)اور 99.27لاکھ قانون فارم داخل کئے گئے
Posted On:
16 MAR 2022 7:12PM by PIB Delhi
نئی دہلی:16؍مارچ2022:
15مارچ 2022ء تک محکمہ انکم ٹیکس کے نئے ای-فائلنگ پورٹل پر تجزیاتی سال 22-2021ء کے لئے 6.63کروڑ سے زیادہ انکم ٹیکس ریٹرن(آئی ٹی آر)داخل کئے گئے۔ یہ تاریخ کمپنیوں اور دیگر ٹیکس دہندگان کے لئے آئی ٹی آر داخل کرنے کی مقررہ تاریخ تھی، جنہیں ٹیکس آڈِٹ رپورٹ داخل کرنے کی ضرورت تھی۔مارچ 2022ء تک (پچھلے سال کی مقرر شدہ تاریخ تک 4.77 لاکھ کے مقابلے میں) 5.43لاکھ سے زیادہ آئی ٹی آر داخل کئے گئے اور پچھلے پانچ دنوں میں (پچھلے سال کی طے شدہ تاریخ تک 11.87لاکھ کے مقابلے میں)13.84لاکھ سے زیادہ آئی ٹی آر داخل کئے گئے۔
مالی سال 22-2021ء کے لئے داخل کئے گئے 6.63کروڑ آئی ٹی آر میں سے 46فیصد آئی ٹی آر-1(30.3کروڑ)، 9فیصدآئی ٹی آر- 2(57.6لاکھ)، 15فیصد آئی ٹی آر-3(1.02کروڑ)، 26 فیصدآئی ٹی آر-4(1.75کروڑ)، 2فیصد آئی ٹی آر-5(15.1لاکھ )، آئی ٹی آر-6(9.3لاکھ)اور آئی ٹی آر-7(2.18لاکھ)ہیں۔ یہ تجزیہ سال 21-2020ء کے لئے 15مارچ 2021ء تک داخل کئے گئے کل آئی ٹی آر کے مقابلے میں 16.7لاکھ سے زیادہ آئی ٹی آر کا اضافہ دکھاتاہے۔
ان میں سے 43فیصد سے زیادہ آئی ٹی آر پورٹل پر آن لائن آئی ٹی آر فارم کا استعمال کرکے داخل کئے گئے ہیں اور باقی ماندہ کو شعبہ جاتی سافٹ ویئر سمیت آف لائن آئی ٹی آر سافٹ ویئر استعمال کنندگان سے بنائے گئے آئی ٹی آر کا استعمال کرکے اَپ لوڈ کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ مالی 22-2021ء کے لئے داخل کئے گئے 6.63کروڑ آئی ٹی آر میں سے 6.01کروڑ سے زیادہ آئی ٹی آر کی تصدیق ہوچکی ہے۔ (آدھار اوٹی پی کا استعمال کرکے 75فیصد)تصدیق شدہ آئی ٹی آر میں سے 5.17کروڑ سے زیادہ آئی ٹی آر کی جانچ کی جاچکی ہے اور 15 مارچ 2022ء تک سال 22-2021ء کے لئے 1.83کروڑ ریفنڈز جاری کئے گئے ہیں۔
مالی سال 22-2021ء میں 15 مارچ 2022ء تک 99.27لاکھ سے زیادہ قانونی فارم نئے پورٹل پر داخل کئے گئے، جن میں 26.19لاکھ فارم 3سی بی-سی ڈی، 2.76لاکھ فارم 3سی اے-3سی ڈی، 20.9لاکھ فارم 15سی اے، 5.4 لاکھ فارم 15 سی بی، 2.27لاکھ فارم 10اے، 5.86لاکھ 10ای، 77634 فارم 35 اور 23.79لاکھ ٹی ڈی ایس تفصیل شامل ہیں۔ فارم 3سی ایف اے، 3سی ای اے اے، 3 سی ایل اے، 9اے، 10، 10آئی بی؍آئی سی؍آئی ڈی ، 10 سی سی ایف، 56 ایف ایف کو داخل کرنے کی توسیع شدہ تاریخ 15مارچ 2022ء تھی، جس کے لئے 15مارچ 2022ء تک تقریباً 1.64لاکھ فارم داخل کئے گئے۔
پورٹل پر ایک آسان تجربے کے ساتھ ٹیکس دہندگان کی مدد کے لئے ہیلپ ڈیسک کے ذریعے صرف 15 مارچ 2022ء کو ہی 8500سے زیادہ ٹیکس دہندگان کی کال اور 260 چیٹ کا جواب دیا گیا تھا۔ آئی ٹی آر اور ٹیکس آڈِٹ رپورٹ(ٹی اے آر) کو اَپ لوڈ کرنےسے متعلق ٹیکس دہندگان کی شکایتوں کو تیزی سے حل کرنے کےلئے دو ای میل آئی ڈی (itr.helpdesk@incometax.gov.in)، (tar.helpdesk@incometax.gov.in) بنائی گئی تھی۔ اس ضمن میں 16252 ای میل موصول کئے گئے، جن میں 16233کا حل 15مارچ 2022ء تک نکال لیا گیا ہے۔مذکورہ باتوں کے علاوہ محکمہ مسلسل سرگرم طریقے سے اپنے سرکاری ٹوئٹر ہینڈل کے توسط سے ٹیکس دہندگان اور پروفیشنل کے ساتھ جڑا رہا۔ سیدھے وِبیکس کالس؍ویبنار کے ذریعے رابطہ کررہا ہے۔ اور مشاورت کے ذریعے مدد فراہم کررہاہے۔
محکمہ وقت پر عمل آوری میں مدد کےلئے تمام ٹیکس پروفیشنل اور ٹیکس دہندگان کا شکریہ ادا کرتا ہے۔ ٹیکس دہندگان اور ٹیکس پروفیشنل سے یہ بھی دھیان دینے کی گزارش کی جاتی ہے کہ تاخیر سے ریٹرن داخل کرنے، ترمیم شدہ ریٹرن، آدھار اور پین کو جوڑنے اور تجزیے کے لئے ای-کارروائیوں کے لئے آخری تاریخ 31 مارچ 2022ء ہے۔
************
ش ح۔ج ق۔ن ع
(U: 2830)
(Release ID: 1807321)
Visitor Counter : 187