وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

بی آر او نے غیر معمولی کارنامہ انجام دیا؛ زوجی لا پاس محض 73 دنوں تک بند رہنے کے بعد سری نگر۔ کارگل۔ لیہہ سڑک پر ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا

Posted On: 19 MAR 2022 6:09PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 19 مارچ 2022:

 

بارڈ روڈس آرگنائزیشن (بی آر او) نے 19 مارچ 2022 کو ، مرکز کے زیر انتظام علاقوں لداخ اور جموں و کشمیر کے درمیان واقع گیٹ وے، یعنی زوجی لا پاس ، کو ، 11650 فٹ پر ، سری نگر۔ کارگل ۔ لیہہ سڑک پر ٹریفک کے لیے، کھول دیا ، اور اس طرح اس پاس کے محض 73 دنوں تک بند رہنے کے بعد اسے دوبارہ کھول کر ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب ، سخت موسمی حالات کے دوران برف ہٹانے سے متعلق مسلسل کاروائیوں کے ذریعہ اس پاس کو 05 جنوری 2021 تک کھولے رکھنے کے بعد ، بی آر او اس کارنامہ کو انجام دینے  میں کامیاب ہوا ہے۔

15 فروری 2022 سے، برف ہٹانے سے متعلق آپریشن پاس کے دونوں جانب ، جموں و کشمیر اور لداخ میں، بالترتیب پروجیکٹ بیکن اور وجایک کے ذریعہ انجام دیے گئے۔ مسلسل کوششوں کے بعد، 04 مارچ 2022 کو زوجی لا پاس کے دوسری جانب  رابطہ قائم کیا گیا۔ بعد ازاں، موٹر گاڑیوں کے لیے محفوظ گزرگاہ بنانے کی غرض سے سڑک کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے کوششیں کی گئیں۔ ابتداء میں تازہ اور ضروری اشیاء کے ساتھ گاڑیوں کا قافلہ زوجی لا پاس سے ہوکر گزرا اور اس نے کارگل پہنچ کر لداخ کے عوام کو ازحد ضروری راحت بہم پہنچائی۔ عام طور پر، زوجی لا پاس موسم سرما کے دوران سخت برف باری کی وجہ سے تقریباً 160 سے 180 دن تک بند رہا کرتا تھا۔

اس پاس کے ازسر نو کھولے جانے کے موقع پر، لیفٹیننٹ جنرل راجیو چودھری، ڈائرکٹر جنرل بارڈر روڈس (ڈی جی بی آر) سمیت بھارتی فوج اور شہری انتظامیہ کے مختلف عہدیداران موجود تھے۔ پروجیکٹ بیکن اور وجایک کی کوششوں کی ستائش کرتے ہوئے، ڈی جی بی آر نے کہا کہ زوجی لا پاس کے جلد کھل جانے سے نہ صرف ملک کی دفاعی تیاریوں کو تقویت حاصل ہوگی ، بلکہ لداخ کے عوام کے لیے ضروری ساز و سامان کے نقل و حمل میں بھی آسانی پیدا ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس پاس کے کھل جانے سے بی آر او کو لداخ میں اہم بنیادی ڈھانچہ پروجیکٹوں کی تعمیر کے لیے درکار سازو سامان کو جمع کرنے میں مدد ملے گی۔  انہوں نے تعمیر قوم کے کام میں سب سے آگے ہونے  کی بی آر او کی عہدبستگی کا اعادہ کیا۔

 

*****

 

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:2842


(Release ID: 1807314) Visitor Counter : 213