امور داخلہ کی وزارت
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی سربراہی والی حکومت ہند جموں وکشمیر کے سیکیورٹی عملے کی بہبود کے لئے اپنے عہد کی پابند ہے
امور داخلہ کے مرکزی وزیر اور کوآپریشن کے مرکزی وزیر جناب امیت شاہ نے دہشت گردانہ وارداتوں میں شہید ہونے والے جموں وکشمیر پولیس کے چار اہلکاروں کے قریب ترین وارثوں کو ہمدردی کی بنیاد پر تقرر نامے سونپے
جموں وکشمیر پولیس کے ان بہادر سیکورٹی اہلکاروں کی شجاعت اور عزم پر پوری قوم کو فخر ہے
امور داخلہ کے مرکزی وزیر اور کوآپریشن کے وزیر مرکزی انتظام والے خطے کے دوروزہ دورے پر ہیں
Posted On:
18 MAR 2022 9:14PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت والی حکومت ہند جموں وکشمیر کے سیکیورٹی عملے کی بہبود کی پابند ہے۔ اس عہد کا مظاہرہ کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ اور کوآپریشن کے وزیر جناب امیت شاہ نے آج جموں وکشمیر پولیس کے چار سیکیورٹی اہلکاروں کے قریب ترین وارثوں کو ملازمت کے تقرر نامے سونپے۔ یہ چاروں اہلکار مرکزی انتظام والے خطے میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں شہید ہوئے تھے۔ لیفٹیننٹ گورنر ، جموں اور کشمیر جناب منوج سنہا ، سائنس اور ٹیکنالوجی اور ارضیاتی سائنس کے مرکزی وزیر مملکت (آزاد چارج) ڈاکٹر جتیندر سنگھ اور جموں وکشمیر پولیس کے ڈی جی پی جناب دلباغ سنگھ اس موقع پر موجود تھے، جناب امیت شاہ نے اس کے بعد شہید اہلکاروں کے قریب ترین وارثوں سے بات چیت کی۔ انھوں نے کہا کہ جموں وکشمیر پولیس کے ان بہادر اہلکاروں کی شجاعت اور عزم پر پورے ملک کو فخر ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ اور کوآپریش کے وزیر مرکزی انتظام والے خطے کے دوروزہ دورے پر ہیں۔
جناب امیت امیت شاہ نے ہمدردی کی بنیاد پر ملازمت کے تقرر نامے مندرجہ ذیل افراد کو سونپے:۔
1۔ محترمہ پوجا دیوی کو جموں ڈسٹرکٹ کی پنچایت سکریٹری کا تقرر نامہ۔وہ مرحوم ایس جی ای ٹی روہت کمار کی بیوی ہیں۔ ایس جی ای ٹی روہت کمار جون 2011 میں جموں وکشمیر ایکزیکیٹیو پولیس میں کانسٹیبل کے طور پر داخل ہوئے تھے۔ اپنے کیرئر کی شروعات سے ہی وہ دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں میں شامل رہے اور اینٹی ملٹنسی گرڈ کے اہم اہلکاروں میں شمار کئے جاتے تھے۔ 07.07.2017 کو انھیں ان کی بہادری کے اعتراف میں کانسٹبل سے ترقی دے کر ایس جی ای ٹی بنایا گیا تھا۔ بارہ جنوری 2022 کو کلگام سے ایک پولیس حمعیت فوج کے ہمراہ کلگام کے سہپورا۔پروان گاؤں میں دہشت گردی کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد وہاں پہنچی اور گاؤں کو گھیر کر تلاش کی کارروائی شرو ع کی۔ جب سویلین افراد کو وہاں سے نکالا جارہا تھا تو دہشت گردوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کردی۔ اس کے نتیجے میں تین فوجی جوان اور ایس جی ای ٹی روہت کمار زخمی ہوگئے جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاکر شہید ہوگئے۔ اس جھڑپ میں خطرناک پاکستان دہشت گرد بابر بھی مارا گیا۔
2۔ افرا یعقوب کو صنعت اور کامرس ڈپارٹمنٹ میں اردرلی اور چوکیدار کا تقرر نامہ۔ وہ مرحوم ایچ سی محمد یعقوب شاہ کے بیٹے ہیں۔ایچ سی محمد یعقوب شاہ نے فروری 1992 میں جموں وکشمیر مسلح پولیس جوائن کی تھی۔ وہ کانسٹیبل کے طور پر بھرتی ہوئے تھے۔ 13.082014 کو ڈیوٹی انجام دینے کے بعد ایچ سی محمد یعقوب شاہ ایک پولیس جپسی میں اپنے ہیڈکوارٹر بجبہرا،اننت ناگ لوٹ رہے تھے۔ ان کے ساتھ دیگر ساتھی بھی تھے۔ گلندر پامپورا، پلوامہ میں ان کی جپسی پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا۔ اس حملے میں ایچ سی محمد یعقوب شاہ نے قوم کے لئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا اور اپنے پیچھے بزرگ والدین، بیوی اور کم عمر بیٹی اور بیٹے کو چھوڑ گئے۔
3۔ جناب عابد بشیر کو جموں اور کشمیر میں فالوور کا تقررنامہ۔ وہ مرحوم کانسٹبل بشیر احمد شیخ کے بیٹے ہیں۔ بشیر احمد شیخ کو کانسٹبل کے طور پر جولائی 1991 میں جموں وکشمیر ایکزیکیٹو پولیس میں ملازمت ملی تھی اور وہ اپنی موت تک سری نگر ڈسٹرکٹ میں تعینات تھے۔ 29 اور 30 جنوری 2000 کی درمیانی رات میں دہشت گردوں نے ربیتار برج ، گاندربل میں ایک پولیس پارٹی پر حملہ کردیا تھاجس میں کانسٹبل بشیر احمد شیخ شہید ہوگئے۔ ان کے وارثوں میں بیوی اور نابالغ بیٹا اور بیٹی تھے۔
4۔جناب محسن مشتاق، جموں وکشمیر پولیس میں فالوور۔ وہ مرحوم فالوور مشتاق احمد کے بیٹے ہیں۔ مشتاق احمد نے مئی 1990 میں جموں وکشمیر پولیس جوائن کی تھی اور اپنی موت تک جے کے اے پی آٹھویں بٹالین میں تعینات رہے۔ 09.05.1993 کو دہشت گردوں نے باندی پورا میں مین روڈ کنن پر بی ایس ایف کی گشتی پارٹی پر حملہ کیا تھا۔ سیکیورٹی فورسز نے جوابی فائرنگ کی۔ جوابی فائرنگ میں دہشت گرد مارا گیا لیکن دو طرفہ فائرنگ میں فالوور مشتاق احمد بھی شہید ہوگئے۔ ان کے وارثوں میں بزرگ ماں باپ اور محض چار ماہ کا بیٹاتھا۔
قابل ذکر ہے کہ مرکزی وزیر داخلہ جناب امیت شاہ اکتوبر 2021 کو اپنے جموں وکشمیر کے گزشتہ دو رے کے دوران شہید انسپکٹر پرویزاحمد ڈار کے گھر گئے تھے اور 2019 میں شہید انسپکٹر ارشد خان کی بیوی کو ملازمت کا تقررنامہ سونپا تھا۔
مرکزی وزیر داخلہ نے بارہا مواقع اور متعدد فورموں میں جموں وکشمیر میں امن کی بحالی کے لئے جموں وکشمیر پولیس کے رول کو سراہا ہے۔
*****
U.No:2818
ش ح۔رف ۔س ا
(Release ID: 1807239)
Visitor Counter : 229