وزارت دفاع

برازیلین وفد کا ویسٹرن نیول کمان کا دورہ

Posted On: 17 MAR 2022 10:30PM by PIB Delhi

برازیل کے تین رکنی وفد نے 17 مارچ 2022 کو  ہیڈ کوارٹرس ویسٹر نیول کمان کا دورہ کیا۔ جس کی قیادت  اسٹرٹیجک امور کے اسیپشل سکریٹری ایڈمرل فلاویو اگستو ویانا روچا کر رہے تھے۔

دورے کےد وران  ایڈمرل روچا نے ، فلیگ آفیسر کمانڈنگ ان چیف، ویسٹرن نیول کمان ایڈمرل اجندر بہادر سنگھ، پی وی ایس ایم، اے وی ایس ایم، وی ایس ایم، اے ڈی سی کے ساتھ بات چیت کی۔ دونوں ایڈمرلوں نے باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ جن میں میری ٹائم ڈومین میں چیلنجوں اور انھیں کم کرنے کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا  گیا۔

فلیگ آفیسر ان کمانڈنگ ویسٹرن نیول کمان نے بات چیت کے دوران عزت مآب وزیر اعظم کے ساگر کے ویژن یعنی خطے میں سب کے لیے سلامتی اور ترقی، اور ہندوستانی بحریہ کے سمندری ویژن کو اجاگر کیا۔ اور یہ بھی تجویز کیا کہ برازیل کی بحریہ کے جہاز جب بھی بحیرہ ہند کے خطے میں تعینات ہوں، تو وہ ہندوستانی بندرگاہوں کا دورہ کرسکتے ہیں۔ انھوں نے یہ بھی بتایاکہ ہندوستانی شپیارڈ اپنے ہوم پورٹ سے دور طویل مدت تک تعینات یونٹوں کو ، کسی بھی طرح کی تکنیکی مدد فراہم کرنے کے لیے، پوری طرح سے لیس ہیں۔

خصوصی سکریٹری کو باضابطہ طور پر تفصیل فراہم کرنے کے بعد، انھوں نے ہندوستانی بحریہ کی صلاحیتوں اور دونوں ملکوں کی بحریہ کے درمیان بات چیت کے لیے  زیادہ مواقع کی خواہش پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/490KD.jpeg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2VQRQ.jpeg

*****

U.No.2811

(ش ح - اع - ر ا)   



(Release ID: 1807173) Visitor Counter : 147


Read this release in: English , Hindi , Marathi