وزارت دفاع

دفاعی سکریٹری  نے گوا میں ساحل سے کچھ دور گشتی جہاز آئی سی جی ایس سکشم کو پانی میں اُتارا

Posted On: 17 MAR 2022 3:13PM by PIB Delhi

دفاعی سکریٹری ڈاکٹر اجے کمار نے انڈین کوسٹ گارڈ شپ (آئی سی جی ایس) سکشم کو جو ساحل سے کچھ دور گشت کرنے والا یہ 105 میٹر آف شور پیٹرول ویسلز (او پی ویز) کلاس کی سیریز میں پانچواں جہاز ہے، 16 مارچ 2022 کو گوا میں ڈائریکٹر جنرل کوسٹ گارڈ جناب  وی ایس پٹھانیا اور مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے دیگر سینئر معززین کی موجودگی میں پانی میں  اُتارا۔ 'سکشم'، جس کا مطلب ہے 'لائق' جو انڈین کوسٹ گارڈ کی رضا اور ملک کے بحری مفاد کے لئے 'یاترا، تاترا، سرواترا' کے عہد کا مظہر ہے۔

اِس 105 میٹر او پی وی کو گوا شپ یارڈ لمیٹڈ نے مقامی طور پر ڈیزائن کیا اور بنایا ہے جو ایڈوانس ٹیکنالوجی، نیویگیشن اور کمیونیکیشن آلات، سینسر اور مشینری سے لیس ہے۔ اس جہاز میں 30-ایم ایم  2اے42 میدک گن اور ایف سی ایس کے ساتھ دو 12.7-ایم ایم اسٹیبلائزڈ ریموٹ کنٹرولڈ گن (ایس آر دی جیز) بھی نصب کی جائیں گی۔ جہاز کو انٹیگریٹڈ برج سسٹم (آئی بی ایس)، انٹیگریٹڈ پلیٹ فارم مینجمنٹ سسٹم (آئی پی ایم ایس)، پاور مینجمنٹ سسٹم (پی ایم ایس) اور ہائی پاور ایکسٹرنل فائر فائٹنگ (ای ایف ایف) سسٹم سے بھی لیس کیا گیا ہے۔ جہاز کو دو انجن والے ہیلی کاپٹر اور چار تیز رفتار کشتیوں کو لے جانے کا متحمل بنایا گیا ہے۔ان میں بورڈنگ آپریشن، سرچ اینڈ ریسکیو، قانون نافذ کرنے اور سمندری گشت کے لیے دو کشتیاں بھی شامل ہیں۔ یہ جہاز سمندروں میں تیل کے رساؤ کو روکنے کے لئے محدود پیمانے پر آلودگی کُش آلات لے جانے کا بھی اہل ہے۔

یہ جہاز تقریباً 2,350 ٹن (مجموعی رجسٹرڈ ٹنیج) وزنی ہے اور 26 سمندری میل فی گھنٹی کی زیادہ سے زیادہ رفتار حاصل کرنے کے لئے اسے 9,100 کلو واٹ کے دو ڈیزل انجنوں کے ذریعے چلایا جاتا ہے۔ اس کے پاس کم خرچ رفتار سے 6,000 سمندری میل کی صلاحیت ہے۔ جدید سے جدید آلات اور نظام کے ساتھ یہ جہاز کمانڈ پلیٹ فارم کا کردار ادا کرنے کا حامل ہے اور کوسٹ گارڈ کے چارٹر کو پورا کرتا ہے۔

کوسٹ گارڈ کے بیڑے میں شامل ہونے پر اس جہاز کا ٹھکانہ کوچی ہوگا۔ اسے کوسٹ گارڈ کے چارٹر میں درج خصوصی اکنامک زونز کی نگرانی اور دیگر فرائض کے لئے بڑے پیمانے پر تعینات کیا جائے گا۔ فی الحال، آئی سی جی کے پاس بحری جہازوں اور ہوائی جہازوں کا ایک اضافہ پذیر بیڑا ہے۔ علاوہ ازیں متعدد جہاز مختلف ہندوستانی بندر گاہوں میں تیاری کے مختلف مراحل میں ہیں۔ اور ایڈوانس لائٹ ہیلی کاپٹروں کی  ہندستان ایروناٹکس لمیٹڈ، بنگلورو میں تیاری ہو رہی ہے۔ یہ ہمیشہ نت نئے سمندری چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے آئی سی جی کی نگرانی کی صلاحیتوں کو اضافی طاقت فراہم کرے گا۔ آئی سی جی ایس سکشم کی کمان ڈپٹی انسپکٹر جنرل پی راجیش کے پاس ہے اور اس میں 10 افسران اور 95 ملاح ہیں۔

آئی سی جی ایس سکشم کی عملی شمولیت نے آئی سی جی کی متعدد بحری کاموں کو انجام دینے کی آپریشنل صلاحیت میں اضافہ کیا ہے۔ اس بحری جہاز کے شاملِ عمل ہو جانے سے مغربی بحری حدود کے ہمارے وسیع ساحل کے بحری تحفظ کو تقویت ملے گی۔

 

****

 

U.No:2793

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1806982) Visitor Counter : 186